کون ہے جو محفل میں آیا -54

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
یہاں کا ہر معاملہ ایسا ہی ہے ؟ خیر کوشش جاری رکھیئے ۔

انتہائی نا معقول سی کیفیت ہے۔ وزیٹر ویزہ کا وجود نہیں، فیملی وزٹ ویزہ کی کفالت کی درخواست جانے کیوں رد کر رہے ہیں۔ سائل کو درخواست رد کیئے جانے کا سبب بتانے کا رواج نہیں۔ اللہ ہی خیر کرے ایسی حکومت اور ایسے نظم و نسق کا۔
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی یہ رویہ انڈین پاکستانیوں کے لیے ہی ہوتا ہے یا دوسری قومیتوں کے لیے بھی یہی رویہ ہوتا ہے؟
 
اللہ جانے شمشاد بھائی۔ ابھی تو قصہ سعودی تک ہی محدود ہے۔ بات ابھی ہماری کورٹ مین تو آئی ہی نہیں۔ ہم تو ویزہ کے لئے تب اپلائی کریں گے جب کفالت نامہ یا دعوت نامہ موصول ہو جائے۔ ابھی تو اسی کی درخواست رد کر دی گئی۔ ہم محض قیاس آرائی کر سکتے ہیں کہ شاید حج کے باعث ایسا کیا گیا ہو۔
 

عندلیب

محفلین
انتہائی نا معقول سی کیفیت ہے۔ وزیٹر ویزہ کا وجود نہیں، فیملی وزٹ ویزہ کی کفالت کی درخواست جانے کیوں رد کر رہے ہیں۔ سائل کو درخواست رد کیئے جانے کا سبب بتانے کا رواج نہیں۔ اللہ ہی خیر کرے ایسی حکومت اور ایسے نظم و نسق کا۔
اللہ خیر کرے ! کوئی کسی کی مدد بھی نہیں کرسکتا ۔
یہاں رہنے والے ہی جانتے ہیں کس دل سے رہ رہے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
دانے پانی کی بات ہے، اگر تو یہاں کا دانہ پانی آپ کی قسمت میں لکھا ہوا ہے تو آپ ضرور یہاں آئیں گے۔
 
بٹیا سونے جا رہی ہیں یہ تو بہت اچھی بات ہے لیکن کچھ کھایا نہیں یہ اچھی بات نہیں ہے۔ آپ وعدہ کریں کہ صبح ٹھیک سے زور دار قسم کا ناشتہ کرکے ہی آفس جائیں گی۔ شب بخیر۔
 

شمشاد

لائبریرین
محفل کئی گھنٹے ڈاؤن رہنے کے بعد اب پھر سے چل پڑی ہے۔ معلوم نہیں زکریا اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے کہ ابھی اور تجربے باقی ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top