کون ہے جو محفل میں آیا -54

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی میں نے تو انہیں تین گلاس پانی پینے کا مشورہ دیا تھا، آپ والے حساب کتاب پر عمل کرنے کے بعد ان کو پانچ گلاس پانی پینا پڑے گا۔ :noxxx:
 
mfdarvesh

محفلین
وعلیکم السلام۔

آپ ایسا کریں اپنے گھر سے دفتر اور کوچہ جاناں کی دوریوں کا عاد اعظم مشترک اور ذو اضعاف اقل مشترک نکال کر آپس میں ضروب کر دیں۔ اور توثیق کر لیں کہ حاصل ضرب دوریوں کے حاصل ضرب کے برابر ہی ہے۔ :)

بہت خوب
اور اگر جی چاہے تو الجبرے کا تڑکہ بھی لگا دیں
 
اور کوچۂ جاناں۔۔۔آہ ہ ہ ہ ۔۔۔۔ راستے بھر کتنی جاناؤں کے کتنے کوچے پڑتے ہیں مت پوچھو۔۔۔ ہم تو ہر ہر کوچے سے کوچ کر کر کے Flying Coach بن جاتے ہیں۔۔۔۔

گھبرائیں نہیں یہ ریاضی دو سے زائد اعداد پر بھی جوں کی توں استعمال ہو سکتی ہے۔ اس لئے کئی آفس اور کئی کوچے اس ریاضی کی راہ میں حائل نہیں ہو سکیں گے۔ :)
 
mfdarvesh

محفلین
:confused::confused::confused::eek::eek::eek::noxxx::noxxx::rollingeyes::hypnotized::hypnotized::surprise::notworthy:

میں نے زندگی میں کبھی ریاضی اردو میں نہیں پڑھی لہٰذا یہ سب تم کر کے مجھے Answer بتا دو۔۔ میں Tally کرلوں گا۔۔۔۔

سمساد بھائی۔۔۔۔ نہار منہ تین گلاس "پی" لوں گا تو یہی حال ہوگا جو آپ کے نام کے ساتھ ہوا ہے ابتدائے سطر میں۔۔۔۔

ہائیں
یہ کیسی انجنیئرنگ کر ڈالی ہے آپ نے، جس میں ریاضی ہے ہی نہیں
 
سعود بھائی میں نے تو انہیں تین گلاس پانی پینے کا مشورہ دیا تھا، آپ والے حساب کتاب پر عمل کرنے کے بعد ان کو پانچ گلاس پانی پینا پڑے گا۔ :noxxx:

شمشاد بھائی، قصہ یہ ہے کہ آنجناب "پانی" سے صرف نظر کرکے محض گلاس گن کر پی جاتے ہیں۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
اصل میں بات یہ تھی کہ ناعمہ نے پوچھا تھا کہ یہاں کیا ہو رہا ہےتو اس کو بتایا تھا لیکن وہ پلٹ کر آئی ہی نہیں۔
 
محمد امین

لائبریرین
سعود بھائی میں نے تو انہیں تین گلاس پانی پینے کا مشورہ دیا تھا، آپ والے حساب کتاب پر عمل کرنے کے بعد ان کو پانچ گلاس پانی پینا پڑے گا۔ :noxxx:
ویسے پینا پانی ہی ہے نا؟؟
بہت خوب
اور اگر جی چاہے تو الجبرے کا تڑکہ بھی لگا دیں
لیجیے۔۔۔خواتین والے کام بھی ہمی سے کروالیں :sad2: تڑکا۔۔۔۔۔
گھبرائیں نہیں یہ ریاضی دو سے زائد اعداد پر بھی جوں کی توں استعمال ہو سکتی ہے۔ اس لئے کئی آفس اور کئی کوچے اس ریاضی کی راہ میں حائل نہیں ہو سکیں گے۔ :)
ایک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو۔۔۔میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا۔۔۔۔

شمشاد بھائی شعر میں غلطی ہے تو تصحیح فرما دیں، مجھے کچھ شبہ ہے۔۔
ہائیں
یہ کیسی انجنیئرنگ کر ڈالی ہے آپ نے، جس میں ریاضی ہے ہی نہیں
اردوووو میں نہیں پڑھی نا۔۔۔۔
 
بہت خوب
اور اگر جی چاہے تو الجبرے کا تڑکہ بھی لگا دیں

الجبرا اور جیومیٹری بیچ میں آئی تو ان کی جانائیں کسی غیر معلوم ویرئیبل کی طرح اپنی قدریں بدلتی پھریں گی۔ اور یہ ان کے کوچوں کے طول و عرض اور زاویوں میں کچھ ایسے الجھیں گے کہ یا تو نقشہ ساز بن جائیں گے یا پھر زمینوں کی چکبندی کرنے والے پٹواری یا قانون گو۔ :)
 
ہم نے یہ کب کہا تھا کہ جن جن کے کوچے راستے میں پڑتے ہیں وہ ہماری ہی جانائیں ہیں :blushing: ۔۔۔ طول و عرض میں الجھنے کی کیا ضرورت گوگل ارتھ کے طول بلد، عرض بلد نے نقشہ سازی اور نقشے بازی کی صلاحیتوں میں کماحقہ اضافہ کیا ہے :cool:
 
mfdarvesh

محفلین
اچھا اچھا
سعود بھائی، آپ ذرا ایچ سی ایم اور ایل سی ایم پہ بھی روشنی ڈال دیں، تاکہ سمجھ میں آسانی ہو جائے :)
 
محمد امین

لائبریرین
بھئی کیا ضرورت ہے دھوپ، دھول اور دھوئیں میں دھکے کھانے کی۔۔۔۔ کراچی یوں بھی چھوٹا شہر تو ہے نہیں۔۔۔ تو بس گھر بیٹھے گوگل ارتھ پر گھوما کرتے ہیں کوچۂ خوباں۔۔۔۔۔
 
اچھا اچھا
سعود بھائی، آپ ذرا ایچ سی ایم اور ایل سی ایم پہ بھی روشنی ڈال دیں، تاکہ سمجھ میں آسانی ہو جائے :)

ایچ سی ایم نہیں بلکہ ایچ سی ایف۔

ایچ سی ایف یعنی ہائیسٹ کامن فیکٹر یا اردو میں عاد اعظم مشترک اور ہندی میں مہتّم سماپوَرتک: وہ بڑے سے بڑا عدد جو دیے گئے تمام اعداد کو پوری طرح تقسیم کر سکے۔
ایل سی ایم: لیسٹ کامن ملٹیپل یا اردو میں ذو اضعاف اقل مشترک اور ہندی میں لگھتّم سماپوَرتک: وہ چھوٹے سے چھوٹا عدد جو دیے گئے سبھی اعداد سے مکمل منقسم ہو سکے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ایک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو۔۔۔میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا۔۔۔۔
شمشاد بھائی شعر میں غلطی ہے تو تصحیح فرما دیں، مجھے کچھ شبہ ہے۔۔۔۔۔

اک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو
میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا​

بس ایک اور اک میں فرق تھا۔ ویسے یہ شک شبہ یا تو پولیس والے کیا کرتے ہیں یا پھر محلے والے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top