وعلیکم السلام۔
آپ ایسا کریں اپنے گھر سے دفتر اور کوچہ جاناں کی دوریوں کا عاد اعظم مشترک اور ذو اضعاف اقل مشترک نکال کر آپس میں ضروب کر دیں۔ اور توثیق کر لیں کہ حاصل ضرب دوریوں کے حاصل ضرب کے برابر ہی ہے۔
اور کوچۂ جاناں۔۔۔آہ ہ ہ ہ ۔۔۔۔ راستے بھر کتنی جاناؤں کے کتنے کوچے پڑتے ہیں مت پوچھو۔۔۔ ہم تو ہر ہر کوچے سے کوچ کر کر کے Flying Coach بن جاتے ہیں۔۔۔۔
میں نے زندگی میں کبھی ریاضی اردو میں نہیں پڑھی لہٰذا یہ سب تم کر کے مجھے Answer بتا دو۔۔ میں Tally کرلوں گا۔۔۔۔
سمساد بھائی۔۔۔۔ نہار منہ تین گلاس "پی" لوں گا تو یہی حال ہوگا جو آپ کے نام کے ساتھ ہوا ہے ابتدائے سطر میں۔۔۔۔
سعود بھائی میں نے تو انہیں تین گلاس پانی پینے کا مشورہ دیا تھا، آپ والے حساب کتاب پر عمل کرنے کے بعد ان کو پانچ گلاس پانی پینا پڑے گا۔
ویسے پینا پانی ہی ہے نا؟؟سعود بھائی میں نے تو انہیں تین گلاس پانی پینے کا مشورہ دیا تھا، آپ والے حساب کتاب پر عمل کرنے کے بعد ان کو پانچ گلاس پانی پینا پڑے گا۔
لیجیے۔۔۔خواتین والے کام بھی ہمی سے کروالیں تڑکا۔۔۔۔۔بہت خوب
اور اگر جی چاہے تو الجبرے کا تڑکہ بھی لگا دیں
ایک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو۔۔۔میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا۔۔۔۔گھبرائیں نہیں یہ ریاضی دو سے زائد اعداد پر بھی جوں کی توں استعمال ہو سکتی ہے۔ اس لئے کئی آفس اور کئی کوچے اس ریاضی کی راہ میں حائل نہیں ہو سکیں گے۔
اردوووو میں نہیں پڑھی نا۔۔۔۔ہائیں
یہ کیسی انجنیئرنگ کر ڈالی ہے آپ نے، جس میں ریاضی ہے ہی نہیں
بہت خوب
اور اگر جی چاہے تو الجبرے کا تڑکہ بھی لگا دیں
اصل میں بات یہ تھی کہ ناعمہ نے پوچھا تھا کہ یہاں کیا ہو رہا ہےتو اس کو بتایا تھا لیکن وہ پلٹ کر آئی ہی نہیں۔
ہم نے یہ کب کہا تھا کہ جن جن کے کوچے راستے میں پڑتے ہیں وہ ہماری ہی جانائیں ہیں ۔۔۔ طول و عرض میں الجھنے کی کیا ضرورت گوگل ارتھ کے طول بلد، عرض بلد نے نقشہ سازی اور نقشے بازی کی صلاحیتوں میں کماحقہ اضافہ کیا ہےالجبرا اور جیومیٹری بیچ میں آئی تو ان کی جانائیں کسی غیر معلوم ویرئیبل کی طرح اپنی قدریں بدلتی پھریں گی۔ اور یہ ان کے کوچوں کے طول و عرض اور زاویوں میں کچھ ایسے الجھیں گے کہ یا تو نقشہ ساز بن جائیں گے یا پھر زمینوں کی چکبندی کرنے والے پٹواری یا قانون گو۔
ویسے تو اکثر جانائیں یا تو آئیوٹا والی حرکت کر گذرتی ہیں ہا کچھ صفر بٹا صفر ۔۔۔۔۔
ہائیں
یہ کیسی انجنیئرنگ کر ڈالی ہے آپ نے، جس میں ریاضی ہے ہی نہیں
اچھا اچھا
سعود بھائی، آپ ذرا ایچ سی ایم اور ایل سی ایم پہ بھی روشنی ڈال دیں، تاکہ سمجھ میں آسانی ہو جائے
ایک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو۔۔۔میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا۔۔۔۔
شمشاد بھائی شعر میں غلطی ہے تو تصحیح فرما دیں، مجھے کچھ شبہ ہے۔۔۔۔۔