کون ہے جو محفل میں آیا -55

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد امین

لائبریرین
اور یہ آپ گوگل زدہ تصویروں سے کب سے متاثر ہونے لگے؟ :)

اشتہاء تو تصویر سے بھی ابھر سکتی ہے۔۔۔ کیوں کہ "میری تصویر میں رنگ کسی اور کا تو نہیں"۔۔۔۔ آکر کو یہ گوگلیائی ہوئی تصویر کسی زندہ و تازہ پیٹسا کی ہی تھی نا۔۔۔
 
محمد امین

لائبریرین
ہمارے ہاں تو سلمہُ اور سلمہا نام کے آخر میں لگاتے ہیں۔۔۔ اور جی ہاں درست اندازہ ہے جناب کا۔۔۔ حرکات کافی دوریٔ باہم پر واقع ہوئی ہیں کرلپ فونیٹک کی۔۔۔
 
اشتہاء تو تصویر سے بھی ابھر سکتی ہے۔۔۔ کیوں کہ "میری تصویر میں رنگ کسی اور کا تو نہیں"۔۔۔۔ آکر کو یہ گوگلیائی ہوئی تصویر کسی زندہ و تازہ پیٹسا کی ہی تھی نا۔۔۔

ٹھیک ہے پھر آپ بڑھی ہوئی اشتہا کو اس کیساڈلا اور پوٹیٹو فرائس سے مزید بڑھائیں:

QuesadillaBurger_det.jpg
 
ہمارے ہاں تو سلمہُ اور سلمہا نام کے آخر میں لگاتے ہیں۔۔۔ اور جی ہاں درست اندازہ ہے جناب کا۔۔۔ حرکات کافی دوریٔ باہم پر واقع ہوئی ہیں کرلپ فونیٹک کی۔۔۔

اجی چھوڑیں بھی، ہم نے ل کو مشدد کب کیا؟ وہ تو ہم سلمہ کو حمید سے منسوب کر رہے تھے۔ :)
 
تصویر غیر حاضر ہے۔۔۔ کہیں تمہارے شکم کی زینتِ پوشیدہ تو نہیں ہوچکی؟

کسی سبب وہ تصویر آپ کے علاقے میں بلاک ہو سکتی ہے۔ ہمیں تو نظر آ رہی ہے اصلی پیغام میں بھی اور آپ کے اقتباس میں بھی۔

خیر یہ زینت تو شاید زینب کی بہن ہیں ناں جن کی والدہ کا نام جنت النساء اور دادی کا نام بہشت النساء تھا؟ نیز یہ کہ انھوں نے شاہ نامہ، جنگ نامہ، دلہن نامہ اور قران پاک ناظرہ ختم کرنے کے بعد آمد نامہ اور پھر خط شکستہ تک کی تعلیم حاصل کی تھی۔ :)
 
محمد امین

لائبریرین
تم اتنے مشکل اسم ہائے کتب لے کر ہمیں نہیں ڈرا سکتے۔۔۔ہاں ہماری اردو ضرور گُم ہوسکتی ہے۔۔۔جس کے بعد ہمیں آبِ گم (جسے پی کر بندہ دنیا سے گم ہوجاتا ہے) کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔۔۔ لہٰذا احتیاط برتو۔۔کہیں ہم بھی ساقی کی دلنوازیوں کا شکار نہ ہوجائیں۔۔۔
 
محمد امین

لائبریرین
اچھا بھئی۔۔۔ اب ہم کچھ مطالعہ فرما لیں۔۔ ورنہ والدین کی ڈانٹ سننے کو ملے گی کہ "اس لڑکے کو تو بس کتابیں لانے کا شوق ہے"۔۔۔ ہم یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ہم کسی حد تک بلکہ تا حدِّ نگاہ تک پڑھے لکھے ہیں۔۔۔
 
حکماء گفتہ اند کہ حل اس مسئلے کا یہ ہے کہ آب گم کو دو بار پیا جائے کہ پہلی جام سبب بنے گمشدگی از جہان ہٰذا اور بار ثانی باعث بنے اس گمشدگی کو گم کرنے کا۔ :)
 
اچھا بھئی۔۔۔ اب ہم کچھ مطالعہ فرما لیں۔۔ ورنہ والدین کی ڈانٹ سننے کو ملے گی کہ "اس لڑکے کو تو بس کتابیں لانے کا شوق ہے"۔۔۔ ہم یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ہم کسی حد تک بلکہ تا حدِّ نگاہ تک پڑھے لکھے ہیں۔۔۔

یہ کچھ "ریٹرن واپس آنا" جیسا نہیں لگتا؟ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top