کون ہے جو محفل میں آیا -55

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد امین

لائبریرین
حکماء گفتہ اند کہ حل اس مسئلے کا یہ ہے کہ آب گم کو دو بار پیا جائے کہ پہلی جام سبب بنے گمشدگی از جہان ہٰذا اور بار ثانی باعث بنے اس گمشدگی کو گم کرنے کا۔ :)

مگر پرانے بادہ کش ہی اٹھتے جاتے ہیں۔۔۔ کہیں سے آبِ بقائے دوام تو لو۔۔ تاکہ ہم نوش بھی کریں اور نوشے میاں بھی بن جائیں۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
اب ہم جب تک تاحدِّ نگاہ پڑھے ہوئے نہیں ہوجاتے، حدِّ نگاہ میں لکھنے کی جرأتِ رندانہ نہیں کریں گے۔۔۔
 
مگر پرانے بادہ کش ہی اٹھتے جاتے ہیں۔۔۔ کہیں سے آبِ بقائے دوام تو لو۔۔ تاکہ ہم نوش بھی کریں اور نوشے میاں بھی بن جائیں۔۔

اگر اس وقت مقدس بٹیا یہاں آ گئیں تو ہماری خیر نہیں۔ وہ آتے ہی کہیں گی کہ مشکل مشکل اردو بولنے والے بھیا۔ ویسے آج ان کے آنے کی توقع کم ہی ہر لیکن ہم انھیں یاد کر رہے ہیں۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد لالہ آپ کے کون سے پیسے ادھار ہیں میری طرف؟؟؟
ثبوت اور گواہوں کی موجودگی میں ثابت کریں۔

اگر مجھے معلوم ہوتا کہ ثبوت اور گواہ لانے پڑیں گے تو میں لکھائی پڑھائی کروا لیتا۔ میں نے تو تم پر اعتبار کر کے ادھار دیا تھا۔
 
شمشاد بھائی، ایسی بھی بات نہیں۔ گڑیا رانی کو خود یاد نہیں ہوگا تو امی سے پوچھ کر لکھ دیں گی جب انھیں فرصت ہوگی۔ لیکن اس وقت تو امی سونے چلی گئی ہوں ی ناں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top