کون ہے جو محفل میں آیا -55

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد امین

لائبریرین
زندگی کے مزے تو اگر غور کریں تو بغیر اے سی کے ٹھیک نہیں ؟ شاید یہ بات عجیب لگے لیکن مجھے ایسا لگتا ہے جیسے اے سی زندگی کو غیر معیاری بنا دیتا ہے ۔

آپ نے بجا فرمایا شگفتہ بہن۔۔ مجھے ذاتی طور پر بھی اے سی کی زندگی پسند نہیں۔ گھر میں اے سی ہونے کے باوجود اپنی بغاوت پسند طبیعت کی وجہ سے اس کمرے میں بیٹھنے سے حتیٰ الامکان احتراز کرتا ہوں۔۔ (بجلی مہنگی ہونا بھی ایک مسئلہ ہے :tongue:)
مگر چونکہ اب عمارات اس طور سے نہیں بنائی جاتیں کہ وہ قدرتی آب و ہوا اور دھوپ سے مستفید ہوسکیں تو Heat Ventilation & Air Conditioning کو باقاعدہ ایک مضمون بنا دیا گیا ہے۔۔ HVAC :) خاص کر دفتری عمارات میں بے اس کے گذارا نہیں۔۔

جامعہ کراچی کے شعبۂ تصنیف و تالیف کے کرسی نشین ڈوکٹر خالد جامعی نے اپنی فلسفے کی نشست میں کیا خوب نکتہ بیان کیا، کہتے ہیں: "اے سی سے مجھے غیر فطری شئے ہونے کے حوالے سے تو نفرت ہئی ہے مگر یہ اخلاقی اعتبار سے بھی غلط ہے۔ آپ اپنی گرمی ماحول کو دے کر خود ٹھنڈ میں بیٹھ جاتے ہیں۔ یہ آپ دوسروں پر ظلم کر رہے ہیں"
 
محمد امین

لائبریرین
یہ بات حکومت کے اعلٰی عہدیداروں کو بھی سمجھا دیں۔

شمشاد بھائی اخلاق و اقدار کے مسائل کا حل حکومتوں کے پاس کہاں۔۔۔ یہ چند گنے چنے فلسفی خالد جامعی جیسے اپنی بساط بھر کوشش کر کے جامعہ کراچی کے طلباء کو زندگی کے تجربات اور ہزاروں کتب کا نچوڑ بتاتے ہیں مگر افسوس کا مقام ہے کہ ان کی نشست میں ایک چھوٹا کمرہ بھی آدھا بھرا ہوا ہوتا ہے۔۔۔ لوگ زندگی کو سمجھنا ہی نہیں چاہتے۔۔۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی ایک سوال ، اگر باس خوشامد پسند ہو اور آپ خوشامد کرنے کی صلاحیت سے محروم تو کیا کرنا چاہیے ؟
 
محمد امین

لائبریرین
مفید مگر بور۔۔۔ دراصل ترجمہ ہے یہ کوئی 50 سال پرانی انگریزی کتاب کا۔۔۔۔ اور مترجمین میں ابو الخیر کشفی صاحب بھی ہیں۔۔۔
اصل کتاب A Brief History of the United States by Franklin Escher Jr.
 
محمد امین

لائبریرین
خالد جامعی صاحب کے بارے میں مزید بھی بتائیں پلیز ۔
جامعہ کراچی ،کے بہت مشہور فلسفی ہیں، فلسفے میں تحقیق و تدریس کرتے رہے ہیں۔ اب کافی عرصے سے جامعہ کے شعبۂ تصنیف و تالیف و ترجمہ کے کرسی نشین ہیں اور ان کی زیرِ ادارت شعبے کا مجلہ "جریدہ" کے نام سے شایع ہوتا ہے ماہوار۔ اس مجلے میں خالص تحقیقی مضامین ہوتے ہیں۔ اور تحقیق ایسی کہ جس کی Bibliography اور ریفرنسز دیکھ کر ہی مجھ جیسے کی سٹی گم ہوجائے۔۔۔۔۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ چائنا سے درآمد شدہ ہے اور مکمل چارج شدہ بھی ہے ، اس میں روشنی کی کرنیں بھی نکل رہی ہیں ثبوت کے طور پر ۔ چونکہ چینی مال ہے اس لیے کچھ اضافی بھی ہونا چاہییں :idea2: :idea2: :idea2:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جامعہ کراچی ،کے بہت مشہور فلسفی ہیں، فلسفے میں تحقیق و تدریس کرتے رہے ہیں۔ اب کافی عرصے سے جامعہ کے شعبۂ تصنیف و تالیف و ترجمہ کے کرسی نشین ہیں اور ان کی زیرِ ادارت شعبے کا مجلہ "جریدہ" کے نام سے شایع ہوتا ہے ماہوار۔ اس مجلے میں خالص تحقیقی مضامین ہوتے ہیں۔ اور تحقیق ایسی کہ جس کی Bibliography اور ریفرنسز دیکھ کر ہی مجھ جیسے کی سٹی گم ہوجائے۔۔۔۔۔

یہ مجلہ کہاں سے مل سکتا ہے ؟
 
محترم بزرگ کے بارے میں کچھ اور یہ کہ بہت ہی سادہ مزاج اور پرانے زمانے کی یاد دلانے والے عالم ہیں۔ ہر وقت چکن کا سفید کرتا زیبِ تن اور سر پر جالی والی ٹوپی۔ چہرے پر "سیادت" کا نور۔ فطرت کے بہت بڑے محب۔ صرف ایک بات سے اندازہ لگائیے۔ ۲۰۰۷ کی طوفانی بارش کے بعد جامعہ کراچی کی رہائشی آبادی خالی ہوگئی تھی کیوں کہ بجلی کا نظام ختم ہوگیا تھا اور پانی ہی پانی بھرا ہوا تھا۔ اساتذہ اور عملہ اپنے شہری گھروں کو چلے گئے تھے۔ مگر حضرت نے فرمایا کہ بجلی نہ ہو تو کیا زندگی رک جائے گی؟ اندھیرا ہے تو کیا ہوا؟ پہلی دفعہ تو اندھیرا ہوا نہیں ہے دنیا میں۔ جب بجلی نہیں تھی تب بھی لوگ زندہ تھے۔ میں تو یہیں رہوں گا چاہے بجلی تا عمر نہ آئے۔اور کئی دن انہوں نے بغیر بجلی کے اس آبادی میں گذارے جب کہ آس پاس مکین موجود نہ تھے اور جامعہ کراچی کا سنسان جنگل تھا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top