کون ہے جو محفل میں آیا -55

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
سب سے پہلے تو ان کے بچے تسلیم کریں گے ۔ ۔ ۔ بچوں کو بہت اچھا لگتا ہے جب انھیں مائیں وہ کرنے دیں جو وہ کرنا چاہیں ، بہت خوش ہوتے ہیں وہ :party:

بڑے ہو کر وہی بچے شکایت کریں گے کہ کاش امی نے ہمارا خیال رکھا ہوتا اور درست تربیت کی ہوتی تو آج مرغی کا انڈا چرانے سے ابتدا کر کے اس درجہ کمال کو نہ پہونچتے کہ پھانسی کی سزا پانے سے قبل آخری خواہش کے طور پر امی کا کان کاٹ کھائیں۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

سعود بھائی ، اس میں ایک راز کی بات ہے ، جب مائیں روزانہ کی ڈنڈا بردار استانی کی بجائے صرف دوست کا روپ اختیار کریں تو یہ تبدیلی بچوں پر بہت مثبت اثر ڈالتی ہے ورنہ بچے ماؤں سے اپنا ہر دکھ سکھ شیئر کرنے سے کتراتے ہیں ۔ کیونکہ ماں تو ماں ہے ورنہ ڈنڈا تو ہر دوسرا شخص لیے ہوئے ہوتا ہے ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
"Electrical properties of materials " موضوع ہے اپیا :)

موضوع تو کافی دلچسپ لگ رہا ہے ، دلچسپ لگنے کی خاص بات یہ ہے کہ مجھے اس موضوع پر اسائنمنٹ بنانے کی محنت و مشقت نہیں کرنی ، آپ بتائیں آپ کو یہ موضوع دلچسپ لگا یا نہیں ؟
 
سعود بھائی ، اس میں ایک راز کی بات ہے ، جب مائیں روزانہ کی ڈنڈا بردار استانی کی بجائے صرف دوست کا روپ اختیار کریں تو یہ تبدیلی بچوں پر بہت مثبت اثر ڈالتی ہے ورنہ بچے ماؤں سے اپنا ہر دکھ سکھ شیئر کرنے سے کتراتے ہیں ۔ کیونکہ ماں تو ماں ہے ورنہ ڈنڈا تو ہر دوسرا شخص لیے ہوئے ہوتا ہے ۔

اور بچوں سے دوستی نبھانے کا مطلب ہے ان کا ساتھ دینا۔ یہی تو سبب ہے کہ عندلیب اپیا کو وقت کم ملتا ہے، بچوں کے ساتھ مصروف جو رہتی ہیں۔ :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
میں سونے جارہی ہوں ۔ اللہ حافظ شگفتہ اپیا ،اللہ حافظ سعود بھیا ۔۔
اور چاچو آپ کو پہلے " السلام علیکم " ۔۔۔۔۔۔۔۔اور پھر اللہ حافظ ۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
موضوع تو کافی دلچسپ لگ رہا ہے ، دلچسپ لگنے کی خاص بات یہ ہے کہ مجھے اس موضوع پر اسائنمنٹ بنانے کی محنت و مشقت نہیں کرنی ، آپ بتائیں آپ کو یہ موضوع دلچسپ لگا یا نہیں ؟

میرے لیے کوئی موضوع اس وقت دلچسپ ہوتا ہے اپیا جب وہ اچھی طرح سمجھ آجائے ۔
جی ہاں یہ موضوع بھی دلچسپ ہے آخر کو " میم فزکس " نے سمجھایا تھا ۔۔۔۔آج تک ان سے اچھی فزکس کی ٹیچر نہیں ملیں ۔ :)
 
خوش قسمت ہیں تب تو آپ ۔ ہمیں فزکس کی کبھی اچھی استانی نہیں ملیں البتہ فرسٹ ائیر میں ہمارے جو استاد تھے وہ بہت اچھا پڑھاتے تھے تب پہلی بار مجھے فزکس اچھی لگی ! اور تب ہی فزکس سمجھ بھی آئی ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top