کون ہے جو محفل میں آیا -57

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد امین

لائبریرین
دفتر سے السلام علیکم۔۔ :happy:۔۔

تازہ ترین خبریں ی یہ ہیں کہ بوڑھے باس کی تھوڑی کم بوڑھی سیکریٹری ہم سے 10 فیٹ کی دوری پر بیٹھتی ہے مگر زاویہء نگہ ایسا قاتل ہے ظالم کا کہ ہمارا کمپیوٹر ہمہ وقت اس کے پیشِ نظر رہتا ہے۔۔۔ اس لیے ڈر لگتا ہے کہیں کبھی کچھ کہہ نہ دے۔ ویسے تو خاتون خود اونچی آواز میں گانے بھی سنتی رہتی ہیں باس کی چہیتی ہونے کے ناتے اور باس خود اپنے کمرے میں دیوقامت ایل سی ڈی ٹی وی پر انگریزی گانے اور اچھل کود کے پروگرام دیکھتا رہتا ہے، جس کی آواز سارے اوفس میں گونجتی ہے۔

رہ گئے ہم۔۔تو ہم بڑی بی کی آنکھ بچا کر فارغ اوقات میں فیس بک یا اپنی محفل کا دورہ کرلیتے ہیں۔ یوں تو پابندی نہیں ہے مگر وہ بڑی منہ پھٹ واقع ہوئی ہیں۔۔ اللہ انہیں "مشرف با اسلام" فرمائے کہ نورِ ایمان سے بے بہرہ ہے۔ باس بھی اور انکی سیکرٹری بھی۔ :happy:
 

محمد امین

لائبریرین
اور شمشاد بھائی۔۔ یہ باسز کی قوم اتنی ظالم کیوں ہوتی ہے؟؟ اپنے باسز کو آپ کسی گیم ویم میں لگا دیں ۔۔۔ :tongue:
 

محمد امین

لائبریرین
ہاہاہا۔۔۔ اول تو وہ غیر مسلم ہیں۔۔دوسرے یہ کہ وہ میری والدہ سے بھی بڑی عمر کی ہیں۔ تیسرے یہ کہ وہ اپنے بچپن سے اس کمپنی میں ہیں۔۔تو ان سے دوستی کا فائدہ کسی کو بھی نہیں ہوسکتا۔۔۔ :raisedeyebrow:
 

mfdarvesh

محفلین
ہاہاہا۔۔۔ اول تو وہ غیر مسلم ہیں۔۔دوسرے یہ کہ وہ میری والدہ سے بھی بڑی عمر کی ہیں۔ تیسرے یہ کہ وہ اپنے بچپن سے اس کمپنی میں ہیں۔۔تو ان سے دوستی کا فائدہ کسی کو بھی نہیں ہوسکتا۔۔۔ :raisedeyebrow:

لو جی مسئلہ ہی حل ہوگیا
اب تو آپ ان سے دوستی کرنے میں پہل کریں
شمشاد بھائی نے حل تجویز کر دیا ہے، آگے بڑھیں تو سہی پھر دیکھیں
 

محمد امین

لائبریرین
اگر اتنی زیادہ عمر کی ہیں تو پھر ان کو پیاری آنٹی بنا لیں۔

ایک خاتون کو آنٹی کہا تھا، وہ بھی میری والدہ کی عمر کی تھیں۔۔۔ ان کا انگریزی میں جواب قرینِ قیاس ترجمے کے ساتھ ذیل میں پیش کیا جاتا ہے:

"تمہارا دماغ ٹھیک ہے؟؟ تم میرا مذاق اڑا رہے ہو؟ صرف سلام کرو اور بس۔۔۔آنٹی کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔۔تمہارے لیے تو گویا مذاق بن گیا ہے یہ۔۔ اگر تمہیں میرا مذاق ہی اڑانا ہے تو مجھ سے بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔"

:confused::confused::confused::confused: اب بندہ بشر ہوں۔۔۔ بیچاری 40، 45 سال کی بچی کو غلطی سے آنٹی کہہ بیٹھا۔۔۔۔۔۔

لو جی مسئلہ ہی حل ہوگیا
اب تو آپ ان سے دوستی کرنے میں پہل کریں
شمشاد بھائی نے حل تجویز کر دیا ہے، آگے بڑھیں تو سہی پھر دیکھیں

ہی ہی ہی ہی ۔۔۔۔

وعلیکم السلام بھیا۔۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top