کون ہے جو محفل میں آیا -57

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
السلام علیکم۔

مقدس بٹیا نے شاید آج آفس سے چھٹی لے رکھی ہے اسی لئے محفل نہیں آئیں۔ ناعمہ بٹیا کیوں تھک گئی ہیں آج؟ :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
کام تو کوئی ایسا نہیں کیا مگر پھر بھی آج سر میں بازو اور ہاتھوں میں بہت درد ہے:(

میرے دائیں ہاتھ میں اندرونی طرف انفیکشن ہے ، جب بھی برتن واش کروں یا کپڑے دھوؤں یا کچھ لکھوں تو تھم کے نیچے سویلنگ ہو جاتی ہے:(
اور آج تو سویلنگ کی حد ہو گئی صبح سے درد ہو رہی ہے میرے ہاتھ میں :(
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ڈیفالٹ تھیم لگائی ہے لیکن اس میں بہت چھوٹے حروف دکھائی دے رہے ہیں ، مجھے اپنی مائیکرو لیب کی مائیکرواسکوپ یاد آ گئی ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کام تو کوئی ایسا نہیں کیا مگر پھر بھی آج سر میں بازو اور ہاتھوں میں بہت درد ہے:(

میرے دائیں ہاتھ میں اندرونی طرف انفیکشن ہے ، جب بھی برتن واش کروں یا کپڑے دھوؤں یا کچھ لکھوں تو تھم کے نیچے سویلنگ ہو جاتی ہے:(
اور آج تو سویلنگ کی حد ہو گئی صبح سے درد ہو رہی ہے میرے ہاتھ میں :(

ناعمہ بہت خیال رکھیں اپنا ، پانی سے بچنے کے لیے بینڈیج کا استعمال کر رہیں ہیں ؟
 
ناعمہ بٹیا خیال رکھا کریں۔ اور اس کو بار بار بھیگنے سے بچائیں کیوں کہ انفیکشن خطرناک صورت اختیار کر سکتا ہے۔ آپ ربر کے گلوز استعمال کر سکتی ہیں۔ :)
 
سعود بھائی ، خیریت سے ہیں ؟ میں آج بہت خوش ہوں آج امی واپس پہنچ گئیں ابو کی بھی دو دن قبل واپسی ہو چکی ہے۔

ما شاء اللہ۔ یہ ہوئی ناں بات۔ :)

ویسے صفحے پر فونٹ سائز بڑھانے کے لئے کنٹرول کی دبائے رکھ کر دو ایک بار پلس کی دبائیں۔ اور چھوٹا کرنے کے لئے مائنس کی۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اچھا ہم لوگ "درد ہو رہا ہے" بولتے ہیں ، اب تو فمزا بھی جب یہاں آتی ہے تو وہ بھی "درد ہو رہی ہے" بول جاتی ہے پنجابی طرز میں
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
ناعمہ بہت خیال رکھیں اپنا ، پانی سے بچنے کے لیے بینڈیج کا استعمال کر رہیں ہیں ؟

ناعمہ بٹیا خیال رکھا کریں۔ اور اس کو بار بار بھیگنے سے بچائیں کیوں کہ انفیکشن خطرناک صورت اختیار کر سکتا ہے۔ آپ ربر کے گلوز استعمال کر سکتی ہیں۔ :)

سعود لالہ اور شگفتہ اپیا وہ زخم نہیں ہے نا :( اسی لئے تو مسئلہ ہے، دراصل انگوٹھے اور شھادت کی انگلی کے درمیان ہاتھ میں وین ہے نا جو زیادہ کام کرنے سے سویل ہو جاتی ہے:(
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ما شاء اللہ۔ یہ ہوئی ناں بات۔ :)

ویسے صفحے پر فونٹ سائز بڑھانے کے لئے کنٹرول کی دبائے رکھ کر دو ایک بار پلس کی دبائیں۔ اور چھوٹا کرنے کے لئے مائنس کی۔ :)

جی بالکل ، آج گھر میں ہم سب اس قدر باتیں کر رہے ہیں ورنہ تو خاموشی چھائی ہوئی تھی جیسے ۔ بھتیجا کمپنی کا کہنا ہے کہ دادا ابو کے آنے پر تو شور نہیں ہوا تھا ، آج ہم سب ایسے بول رہے ہیں جیسے پچھلے دنوں بات کرنے پر پابندی رہی ہو۔

تھینکس سعود بھائی ، میرے علم میں اضافہ ہوا سائز کم کرنے اور بڑھانے کے لیے آپ نے جو ٹپ دی ہے ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
پہلے تو آپ چار آپشن دیں۔ پھر ففٹی ففٹی لائف لائن اپلائی کریں اور اس کے بعد "آسک آ سسٹر" والی لائف لائن دیں۔ پھر بتائیں گے ہم۔ اور ہاں یہ بھی بتانا ہوگا کہ آپ کو کہ صحیح جواب کی صورت میں ہمیں کیا ملے گا۔ :)

آپشن دئیے تو آپ کو فوراً معلوم ہو جائے گا البتہ نشانی (ہنٹ) دیا جا سکتا ہے ۔ ففٹی ففٹی لائف لائن کا کس طرح استعمال ہوتا ہے ؟ "آسک آ سسٹر" میں سسٹر یا سسٹرز سے مدد لے سکتے ہیں مجھے نکال کر ۔

صحیح جواب کی صورت میں گفٹ کی تصویر ٹھیک رہے گی ؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top