سیدہ شگفتہ
لائبریرین
سعود لالہ اور شگفتہ اپیا وہ زخم نہیں ہے نا اسی لئے تو مسئلہ ہے، دراصل انگوٹھے اور شھادت کی انگلی کے درمیان ہاتھ میں وین ہے نا جو زیادہ کام کرنے سے سویل ہو جاتی ہے
ناعمہ کیا یہ ٹھیک نہیں ہو سکتا ؟
سعود لالہ اور شگفتہ اپیا وہ زخم نہیں ہے نا اسی لئے تو مسئلہ ہے، دراصل انگوٹھے اور شھادت کی انگلی کے درمیان ہاتھ میں وین ہے نا جو زیادہ کام کرنے سے سویل ہو جاتی ہے
آپشن دئیے تو آپ کو فوراً معلوم ہو جائے گا البتہ نشانی (ہنٹ) دیا جا سکتا ہے ۔ ففٹی ففٹی لائف لائن کا کس طرح استعمال ہوتا ہے ؟ "آسک آ سسٹر" میں سسٹر یا سسٹرز سے مدد لے سکتے ہیں مجھے نکال کر ۔
صحیح جواب کی صورت میں گفٹ کی تصویر ٹھیک رہے گی ؟
آپ کی طبیعت کو کیا ہوگیا ہے
ویسے سردیوں کی شامیں بڑی اداس ہوتی ہیں
تھینکس سعود بھائی ، میرے علم میں اضافہ ہوا سائز کم کرنے اور بڑھانے کے لیے آپ نے جو ٹپ دی ہے ۔
گفٹ کی تصویر تو ہر دو صورت آپ کو لگانی ہی ہے۔
ففٹی ففٹی لائف لائن میں دیئے گئے آپشنز میں سے نصف غلط جواب خارج کر دیئے جاتے ہیں۔ اور اس سوال کے حوالے سے ہماری مدد صرف ایک ہی دلاری بہن تو کر سکتی ہیں لیکن آپ انھیں خارج کر رہی ہیں۔ اس لئے ہم تو نہیں کھیلتے یہ کھیل۔ ہاں نہیں تو۔
یہ "ژوم" ہوتا ہے ، میں اسے زوم پڑھتی ہوں ۔ یہ آپشن معلوم تھا ویو والا لیکن جو آپ نے بتائی ہیں یہ ٹپس زیادہ اچھی لگیں ۔
یعنی آپ نے اندازہ نہیں لگانا
السلام علیکم
نہیں میری طبیعیت ٹھیک ہے ۔ یہ دراصل سوال کیا تھا محمد امین بھائی سے ۔ انھوں نے لکھا تھا کہ ان کی طبیعیت بوجھل ہے ۔
سردیوں کی شامیں چیک کرتے ہیں اس بار ۔ مجھے ویسے سردی اچھی نہیں لگتی اور تضاد یہ ہے کہ ٹھنڈی ہوائیں اور برفباری بہت پسند ہیں ۔ یہاں اللہ کا شکر ہے ابھی گرمی چل رہی ہے ۔
سب لوگوں کو دوبارہ السلام علیکم۔۔۔ تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ہم نے پہلے دفتر میں ٹیبل ٹینس کھیلا۔۔۔ پھر راستے میں بریانی کھائی۔۔کیوں کہ لنچ نہیں کرسکے تھے۔۔۔ پھر اب گھر آ کر بہنوں کو "کورنیٹو" کھلا کر بیٹھے ہیں۔۔۔
اچھا میاں یہ بھی خوب رہی۔ یعنی محفل والی بہنوں کے لئے کچھ نہیں لائے۔ جبکہ آپ کو علم ہے کہ شگفتہ بٹیا یہیں ہیں اور تھوڑی دیر میں عائشہ بٹیا بھی آجائیں گی۔
ویسے سائز کو ڈیفالٹ کرنا ہو تو کنٹرول کے ساتھ زیرو کی دباتے ہیں۔ اور یہ سارے کام مینو بار سے بھی ہو جاتے ہیں۔ شاید ویو میں ژوم کا آپشن ہوتا ہے۔
ٹھیک ہے، آنے دیں عائشہ بٹیا کو، آج آپ کی خیر نہیں۔
ویسے لگائی بجھائی کا کام اچھا کرلیتے ہو تم۔۔۔خالہ خیرن۔۔۔۔۔
میاں سعود۔۔۔ یہ ذرا ہمارے نام کے نیچے دیکھنا۔۔۔
"تاریخ شمولیت : 28 مٓی 2006"
اس مئی کے ہمزہ کی جگہ مد کیوں آرہا ہوتا ہے؟
اے لو۔۔۔تو کیا ہم بھائی نہیں ہیں؟؟ اور ایسے بھی کونسے نام سے پکار دیا۔۔۔ چلو خالو خیرو ہی سہی۔۔۔زنانہ پن نہ رہا۔۔۔آپ کو شاید یہ بھی علم نہیں کہ کوئی ان کے بھیا کو ایسے ویسے ناموں سے یاد کرے یہ بھی انھیں شدید ناپسند ہے۔
در اصل یہ ہمارے سرور کی لوکیل فائل کا مسئلہ ہے۔ بہت عرصہ سے یہ بات نظروں مین ہے۔ بس کسی روز اس کو فکس کرنے کا اتفاق نہیں ہوا۔
اے لو۔۔۔تو کیا ہم بھائی نہیں ہیں؟؟ اور ایسے بھی کونسے نام سے پکار دیا۔۔۔ چلو خالو خیرو ہی سہی۔۔۔زنانہ پن نہ رہا۔۔۔