کون ہے جو محفل میں آیا -57

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
بھیا وہ مسور کی تھی شاید ۔۔امی جان سے پوچھ کر بتاؤں گی ۔

یہ ہے مسور کی ثابت دال:

2498313122_865fd04908.jpg


اور یہ ہے ماش کی ثابت دال:

Grain-Urad-Dal.jpg
 
کتنی بُری بات ہے کہ تمہیں دال کی بھی پہچان نہیں ہے۔

شمشاد بھائی آپ ہماری ننھی پری کو کچھ نہ کہیں۔ ابھی گڑیا رانی بہت چھوٹی ہیں، ان شاء اللہ جلدی ہی سیکھ جائیں گی سب کچھ۔ :)

(ننھی پری کے کان میں) آپ مصالحوں، اناجوں اور ایسی دیگر اشیاء کے نام، ان کے خواص وغیرہ امی جان اور اپیا سے پوچھ پوچھ کر ذہن نشین کر لیں دھیرے دھیرے۔ :)
 
سعود بھائی ابھی تک ان کا یہ حال ہے تو یہ اگلے گھر جا کر کیا کریں گی؟

شمشاد بھائی، آپ کو اتنی جلدی کیوں پڑی ہے ہماری ننھی سی گڑیا جیسی بٹیا رانی کو اگلے گھر بھیجنے کی؟ پھر کہتے پھریں گے کہ "ایک تھین عائشہ بٹیا، محفل کی بڑی ہی فعال رکن، اور پھر ان کی ۔۔۔۔" :)
 

شمشاد

لائبریرین
بس میں کہاں جا رہی ہو، اس وقت تو وہاں رات کے سوا بارہ بج رہے ہیں، اگر کہیں جانا ہی ہے تو صبح جانا۔
 
ان دنوں بٹیا رانی ناراض ہو کر سونے کے لئے جاتی ہیں۔ سوچ لیں اگر کسی روز بھیا ناراض ہو گئے تو کیا ہوگا؟
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا سونے کے لیے جا رہی ہے، میں سمجھا کہ بس میں بیٹھ کر کہیں جا رہی ہے کہ اس نے لکھا تھا "بس میں جا رہی ہوں"۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top