کون ہے جو محفل میں آیا -58

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عائشہ عزیز

لائبریرین
چاکلیٹ اور آئس کریم۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یم یم یم یم

یہ لیں آپ چاکلیٹ والی آئس کریم کھا ئیں :)
ice_cream.jpg
 

محمد امین

لائبریرین
کیا وہاں آنرز نہیں ؟ شاید میں بھول رہی ہوں ۔
آپ نے کس بنا پر ؟ کیا انھیں اچھا لگا وہاں ہوم اکنامکس کالج میں پڑھنا ؟
وہاں آنرز بھی ہے اور ماسٹرز بھی۔ میں نے اس بنا پر کہ اول تو ہمارے گھر میں لڑکیوں کی نوکری کا رواج نہیں تو خواہ مخواہ انجینیرنگ یا میڈیکل پڑھ کر ایک "لڑکے کی نشست" ضایع کرنے کا کیا فائدہ :) یوں بھی اگر نوکری کرنی بھی پڑے تو گھریلو معاشیات کے مضامیں کی بنا پر بھی ہوسکتی ہے فوڈ اور نیوٹریشن، ٹیکسٹائل ڈیزائننگ وغیرہ۔۔
ہمارے یہاں یہ المیہ ہے کہ لڑکیاں لڑکوں سے اچھے مارکس لاتی ہیں اور انجینیرنگ اور میڈیکل کی جامعات میں بڑی تعداد میں داخلے لے کر اکثر دورانِ تعلیم ہی اور اکثر تعلیم کے بعد سسرال کی ہوجاتی ہیں پھر کہاں کی نوکری اور کہاں کی انجینیرنگ۔
یہ ہمارا ذاتی نکتہء نظر تھا جو کہ ہم نے بتقاضائے تربیت اپنی بہن پر تھونپا، امید ہے نتائج اچھے ہی رہیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ملکی حالات کے پپیش نظر کسی کو بھی احتجاجی ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور ویسے بھی "اردو محفل کی" عوام کو بڑی عید پر قربانی دینی چاہیے اور عید کا احترام کرنا چاہیے۔

ہم احتجاجی ریلی وزیرِ اعظم سے "پوچھ" کر نہیں نکال رہے ہنہہ۔۔۔ اور وزیرِ اعظم کو ہوشیار رہنا چاہیے۔۔یہ ریلی سول نافرمانی تحریک کی شکل کی اختیار کر سکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہوم اکنامکس انہوں نے جان بوجھ کر دلوائی تھی، ایک تو یہ کہ وہ بیچاری باورچی خانے میں مصروف رہا کرے دوسرا یہ کہ انہیں نت نئے کھانے کھانے کو ملتے رہیں۔ ورنہ وہ تو ایف ایس سی کرنا چاہ رہی تھی۔

ہاہاہاہاہا یہ بھی ایک وجہ ہے مگر اس نے ابھی تک کھانا پکانا نہیں شروع کیا :tongue:
اور "اردو محفل کی عوام" قربانی دینے کو تیار نہ ہو تو منتظیم اعلیٰ جبراً دو روز تک اردو محفل کو ڈاؤن کر کے ان سے قربانی وصول کر لیں؟ :)

یہ (اردو محفل کی) عوام میں کچھ فوٹو فوٹو کا احتجاج کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے اس کا نوٹس لے لیا ہے اور پنجاب اور سندھ کے گورنروں سے تفاصیل طلب کر لی ہیں۔

گورنر ہاؤس ک گھیراؤ ہوجائے گا نا تب لگ پتا جائے گا آپ کے کٹھ پتلی گورنروں کو۔۔۔۔۔۔۔۔جی ہاں
 

شمشاد

لائبریرین
یہ مجھے بعض عوام کی طرف سے سازش کی بُو آ رہی ہے جو حکومت گرانا چاہتے ہیں۔ ہم اس کی بالکل بھی اجازت نہیں دیں گے۔
 

محمد امین

لائبریرین
السلام علیکم

عید مبارک سب کو
وعلیکم السلام بہنا ۔۔آپ کو بھی مبارک ہو ۔۔سدا خوش رہیں :) :) :)
یہ مجھے بعض عوام کی طرف سے سازش کی بُو آ رہی ہے جو حکومت گرانا چاہتے ہیں۔ ہم اس کی بالکل بھی اجازت نہیں دیں گے۔

بو بھگانے کے لیے تھوڑا سا ائیر فریشنر استعمال کر لیں۔۔ اور آپ سے اجازت کون لے رہا ہے۔۔۔۔ عمران خان نے کیا زرداری سے اجازت لی تھی؟؟ :biggrin:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top