کون ہے جو محفل میں آیا -58

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد امین

لائبریرین
شمشاد بھائی کے کہنا ہے کہ ان کی مراد خالہ کے یہاں بر آئی تھی۔ اب آپ ہی بتائیں کہ بلی چوہے کی خالہ نہیں ہے کیا؟ :)

:confused::confused: مشکل باتیں کرنے کی نہیں ہورہی۔۔۔اور بلی تو شیر کی خالہ ہوتی ہے۔۔
ویسے بھی ہمیں بلی کا نہیں انسان کا شکار کرنا ہے :raisedeyebrow:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہم کل والا سالن اور آج بنائے گئے چاول کھا رہے ہیں۔ ایک عدد چپاتی بھی کھائی ہے۔ :)

میں حمزہ کے لیے ایک ہی خاندان کے الفاظ جمع کرتی رہتی ہوں ۔ چپاتی اور چپت اگر ایک ہی خاندان سے ہیں تو کافی تفاوت ہے دونوں میں :happy:
 

محمد امین

لائبریرین
سعود پتیلے میں سے ت گر گیا تو رہ گیا پیلا۔۔۔ بھلا یہ کیا بنا؟؟

شگفتہ: ساحل کونسے؟ کلفٹن ہی ہی ہی ہی وہاں ساحل کے علاوہ باقی سب کچھ ہے۔۔
اور چپاتی اور چپت غالباً ایک ہی خاندان کے ہیں کیوں کہ چپاتی کو چپت لگاتے ہیں تب جا کے "چپاتی" جیسی شکل نکلتی ہے۔۔۔۔

اب مجھے "قاسم" کی "چپاتی بیغم" یاد آگئی :)
 
میں حمزہ کے لیے ایک ہی خاندان کے الفاظ جمع کرتی رہتی ہوں ۔ چپاتی اور چپت اگر ایک ہی خاندان سے ہیں تو کافی تفاوت ہے دونوں میں :happy:

بہت خوب یہ تو دلچسپ اکسرسائز ہے۔ چند منٹ کے لئے تو بٹیا رانی نے ہمیں کام پر لگا دیا اور بڑی ہی لغو قسم کے دو ایک الفاظ ملے جن پر خود ہی ہنسی آ گئی۔ خیر کچھ اچھا ملتا ہے تو خیال رکھیں گے۔ :)
 
کوشش لیکن سو فیصد وعدہ نہیں کیونکہ اگر ابھی فورا گئی تو بن جائے گی تصویر ورنہ دیر ہوئی تو شاید دھوپ نکل آئے ۔

کیا اس سے قبل ہم نے کبھی کہا ہے کہ آپ سعود بھیا کی بہت پیاری بہن ہیں؟ اگر نہیں کہا ہے تو یقیناً ہم نے نا قابل معافی جرم کیا ہے۔ :)

بٹیا رانی آپ چھت پر جاتے ہوئے مکمل احتیاط برتیئے گا۔ :)
 

محمد امین

لائبریرین
کل رات سے اپنے بلاگ (ہمیں بلوگ کہنا زیادہ پسند ہے) کی تجدیدِ نو کر رہے ہیں۔۔۔ اور اب کہیں جا کر دکھانے کے قابل ہوا ہے۔۔۔ مگر ایک چیز ٹھیک نہیں ہورہی۔۔۔ دیکھنے والے خود دیکھیں:

خیالِ زہد
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top