کون ہے جو محفل میں آیا -58

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مقدس

لائبریرین
کچھ بھی نہیں بھیا۔۔ بس گھر میں ہی ہوتی ہوں۔۔۔ آئی جسٹ وانٹ ٹو سٹ اینڈ کرائے اینڈ دیٹس وٹ آئی ڈو
 
آپ اپنی مدد آپ کر سکتی ہیں ایسی کیفیت میں۔ لیکن خود اس سے باہر نہیں آنا چاہتیں تو ہم سب بے بس ہو جاتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ بعد خاتون اول پاکستان روانہ ہو رہی ہیں۔ ڈیڑھ ماہ سکون سے گزرے گا۔
 
آپ بس بھابھی کا پاکستان والا نمبر دے دیجئے گا پھر آپ کی ایسی ایسی شکایتیں لگوائیں گے ننھی پریوں سے کہ واپسی پر آپ کی خیر نہیں۔
 

محمد امین

لائبریرین
السلام علیکم مقدس بہن۔ اللہ آپ کو صبر عطا فرمائے۔ ہم آپکی حالت سمجھ سکتے ہیں مگر آپ کو یہی تلقین کریں گے کہ جو سب کر رہے ہیں۔ خود کو سنبھالیے۔ یہ وقت تو ہر کسی پر آتا ہے اور آنا ہے۔ بابا آپکو اس حال میں دیکھ کر خوش تو نہیں ہونگے نا بیٹا۔
وہ تو اپنی ننھی پری کو ہر حال میں خوش دیکھنا چاہتے ہونگے، تو انکی خواہش پوری کریں نا آپ۔ بابا لوگ زندگی اسی لیے محنت کر کے گذارتے ہیں کہ ان کی پریاں زندگی اچھی طرح جیئیں۔۔
 
بٹیا رانی تھوڑی سی پگلی ہیں۔ پھر بابا نے ان کو اتنا دلار دیا کہ ان کے بغیر زندگی میں بڑا خلاء نمودار ہو گیا۔ لیکن بٹیا رانی یہ تلخ حقیقت تو جھٹلائی نہیں جا سکتی ناں؟ پھر تین روز سے زیادہ سوگ منانے کی بھی تو اجازت نہیں ہے اس لئے آپ کے آنسو باب کے حق میں نہیں ہوں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہم نے بلی پہلے دن کی ماری ہوئی ہے، آپ کو بھی یہی نصیحت ہے، ورنہ ساری عمر بلا ہی مرتا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top