عائشہ عزیز
لائبریرین
گرمی ؟؟؟؟؟؟
یہاں تو سردی لگ رہی ہے مجھے ۔۔
یہاں تو سردی لگ رہی ہے مجھے ۔۔
مجھے کچھ نہیں ہوگا ناں بہنا !! سچی میں ۔۔
گرمی ؟؟؟؟؟؟
یہاں تو سردی لگ رہی ہے مجھے ۔۔
آپ بھی کان قریب کرلیں سرگوشی میں ایک بات بتانی ہے، دیگر محفلین کو بھنک نہیں پڑنی چاہئے۔
سرگوشی: وہ تو ہم نے ویسے ہی محفلین کے سامنے عزت بنانے کے لئے کہہ دیا تھا، آپ خوب کریں قصیدہ گوئی یہ اگرچہ فرمائشی ہے مگر مکرر عرض ہے کہ کسی کو اس کی بھنک نہیں پڑنی چاہئے۔
اچھا تو سعود بھیا یہ میرے خلاف سازش ہورہی تھی یہاں پر ۔۔۔سمجھ لوں گی میں آپ سے بچو ۔۔
لیجئے سعود بھیاااا! اور مشورہ دیجئے قصیدہ لکھوانے کا۔ یہاں تو قصیدہ گلے پڑگیا، بجائے اس کے کہ ہم فرمائش کرکے قصیدہ لکھواتے، فاروق انکل جی ہم سے فرمائش کا مطالبہ کرکے قصیدہ لکھنے کا عندیہ دے رہے ہیں، یعنی پہلے فاروق انکل جی کی فرمائش پوری کرنی ہوگی بعد میں قصیدے کے مطالبے کے حق دار ٹھہریں گے۔
(1) کوئی بات نہیں، ایسے مطالبے کرنے والوں کو چاکلیٹ کھلائی جائے گی لیکن ایک شرط پر۔ چاکلیٹ مطالبہ کنندہ کی ناک کی نوک پر لگا دی جائے گی اور ہاتھ سے اس کو چھونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
(2) ویسے بٹیا رانی کیا آپ زبان نکال کر ناک کی نوک چھو سکتی ہیں؟
گھر پہنچ چکا ہوں اور کھانے کی تیاری ہو رہی ہے جو کہ بازار سے لیتا آیا ہوں۔
سعود بھیا۔ یہ مسکراہٹیں اور اضافی اختیارات (فونٹ کا پوائنٹ، کلر وغیرہ) کیوں کام نہیں کر رہے؟
ویسے میری پوسٹ میں مسکراہٹ کسی دوسرے اقتباس سے کاپی پیسٹ کا نتیجہ ہے۔
(1) اگر جواب میں قصیدہ بھی ایسے ہی لکھا گیا کہ قصدہ خوانی تو خوب کی گئی ہو لیکن کسی کی؟ شخصیت نہ دارد۔
(2) کیا آپ ہاں میں جواب سن کر اپنی بہنا کی ’’زبان درازی‘‘ دیکھنے کی اُمید لگائے ہوئے ہیں۔
بٹیا رانی کچھ تھیمز میں یہ مسئلہ ہے۔ آپ دائیں جانب نچلے حصے سے کوئی دوسرا اسٹائل منتخب کر لیں۔
ان شاء اللہ نئے فورم پر ایسے مسائل نہیں آئیں گے۔
اتنی جلدی!!!
کیا آپ کا آفس گھر سے بہت نزدیک ہے؟ یا وہاں ٹریفک جام نہیں ہوتا۔
گھر سے دفتر 13 کلو میٹر دور ہے۔ ٹریفک جام ہوتا ہے اور اتنا ہوتا ہے کہ پوچھیں ہی نہ۔ لیکن ابھی یہاں بڑی عید کی چھٹیاں ہیں ناں، اس لیے۔ ہفتے والے دن سے تمام دفاتر کھل جائیں گے تو پھر وہی حال ہو گا۔