نازنین ناز
محفلین
الفاظ کا کیا عمدہ انتخاب ہے، تین سطری مراسلے میں گویا سمندر کو کوزے میں سمودیا ہے، محفل میں آپ کی شمولیت ہمارے لئے ایک قیمتی اثاثے کی مانند ہے۔ امید واثق ہے کہ ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا اور آپ کی ذات ہمارے لئے اتالیق کا کام کرے گی۔ اللہ رب العزت آپ کے علم میں مزید اضافہ اور قلم میں مزید روانی عطا فرمائے اور آپ کی ذات کو ہم جیسے مبتدیوں کے لئے روشنی کا مینار بنائے۔ آمین
فاروق درویش انکل!
مذکورہ بالا الفاظ کے لئے دل سے معذرت خواہ ہوں۔ آپ کی ویب سائٹ اب دیکھی۔ آپ تو بہت بڑے صحافی، کالم نگار، قلم کار اور انتہائی علمی وادبی شخصیت ہیں۔ آپ کے مراسلے پر مجھ جیسی کوتاہ قامت اور کم علم کا تبصرہ کرنا ہرگز آپ جیسی شخصیت کے شایان شان نہیں۔ امید ہے کہ ایک مبتدی کی نادانستگی میں کی گئی اس غلطی سے صرف نظر فرمائیں گے۔