نازنین ناز
محفلین
کوئی ہے یہاں؟؟؟
بوجہ عید ِ قربان آج کل محفل میں احباب کی شرکت بہت کم ہے کہ معززسخنور حضرات قربانی کیلئے قصاب ڈھونڈنے میں مصروف رہے تو پیاری بیٹیاں اپنے امی ابو اور بہن بھائیوں کیلئے بار بی کیو اور کڑاہی تکہ بنانے کے بہانے کچن میں گوشت کی بھینی بھینی خوشبو لیتی اور نمک مرچ چکھنے کے چکر میں ہی ہانڈیوں کا صفایا کرنے میں لگی رہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ عید خیر خیریت سے گزر گئی ، بکرے حضرات درد ِ فراق دے کر اگلے جہاں کو سدھارے سو امید ہے کہ محفل کی رونقیں جلد لوٹ آئیں گی۔۔۔۔۔۔ اللہ سبحان تعالیٰ آپ سب کو حفظ و امان میں رکھے ۔۔۔ الہی آمین
وعلیکم السلام۔
ہم یہیں ہیں بٹیا رانی۔ ویسے محفل غیر متوقع طور پر عید کے روز اور اس کے بعد بھی خاصی فعال رہی ہے۔
شمشاد بھائی محفل میں موجود ہوں اور خاموش رہیں، یا الہی یہ کیا ماجرا ہے، ہم خواب تو نہیں دیکھ رہے؟
السلام علیکم !
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیسی ہیں عائشہ سس
عید کا تیسرا دن کیسے گزرا اور ناعمہ بہنا کی طبیعت اب کیسی ہے؟
وعلیکم السلام۔
دیکھیں ایک اور ننھی سی پری محفل میں آ گئیں۔ یہ تو ابھی اتنی ننھی سی ہیں کہ ان کے پر بھی ٹھیک سے نہیں اگے۔ اسی لئے دور تک اڑ نہیں سکتیں۔ ورنہ کب کی اپنے بھیا کے پاس آ گئی ہوتیں۔
شمشاد بھائی محفل میں موجود ہوں اور خاموش رہیں، یا الہی یہ کیا ماجرا ہے، ہم خواب تو نہیں دیکھ رہے؟
بھیاااااااااااااا
اللہ انہیں صحت وتندرستی سے نوازے۔ آمین