کون ہے جو محفل میں آیا -58

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سب لوگوں کو دوبارہ السلام علیکم۔۔۔ تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ہم نے پہلے دفتر میں ٹیبل ٹینس کھیلا۔۔۔ پھر راستے میں بریانی کھائی۔۔کیوں کہ لنچ نہیں کرسکے تھے۔۔۔ پھر اب گھر آ کر بہنوں کو "کورنیٹو" کھلا کر بیٹھے ہیں۔۔۔

آپ کس شہر میں ہیں؟ کراچی میں تو پرسوں سے بارش کا امکان ہے یعنی کہ سردی شروع۔ ویسے بھی کراچی کی سخت ترین سردی مری سے تین لحاف کم ہوتی ہے (بقول یوسفی صاحب)۔۔۔

آپ نے بارش کا ڈراوا دیا تھا کیا ، ویسے وہ جو بارش ہوئی تھی بس اتنی ہی ہونی چاہیے :happy:
شکر ہے کراچی میں سردی نہیں ہوتی ۔

آپ کی بہنیں آنلائن ہوتی ہیں ؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم۔ سبھی کو عید کی ڈھیر ساری مبارکباد۔ ہم عید کی نماز سے ابھی ابھی لوٹے ہیں۔ اب آفس جانے کی سوچ رہے ہیں۔

اور ہاں ان سبھی کا سلام، پیار اور مابارکباد دفریحہ، ام فریحہ اور ام ابو فریحہ تک پہونچا دیا گیا ہے جنھوں نے ایسا کرنے کی فرمائش کی تھی۔ :)

سعود بھائی ، وہاں پر عید کا سماں کیسا ہے ؟
 
شمشاد

لائبریرین
عید والے دن میں تو زیادہ تر فارغ ہی رہتا ہوں، بس تھوڑا سا کام کرنا پڑتا ہے باورچی خانے میں۔
 
وعلیکم السلام بھیا ۔۔عید مبارک آپ کو بھی ، کیسے ہیں آپ ؟ :)
اور ہاں جن کو یہ فرمائش کرنے کا موقع نہیں ملا وہ ؟؟؟

ننھی پری، سمجھا کریں ناں، ہم نے مان لیا تھا کہ ان کو موقع ملتا تو فرمائش ضرور کی جاتی۔ اس لئے ہم نے فرداً فرداً کئیوں کے نام گنوائے اور پھر ایک عمومی پیغام بھی دے دیا تھا۔ :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ننھی پری، سمجھا کریں ناں، ہم نے مان لیا تھا کہ ان کو موقع ملتا تو فرمائش ضرور کی جاتی۔ اس لئے ہم نے فرداً فرداً کئیوں کے نام گنوائے اور پھر ایک عمومی پیغام بھی دے دیا تھا۔ :)

سمجھ گئی بھیا :) :) :)
آپ مصروف ہیں ۔۔اگر ہیں بھی تو اب آف لائن ہونے کی اجازت نہیں بھیا آپ کو ۔۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ اپیا آپ عید والے دن کہیں گھومنے جاتی ہیں ؟َ :)

عائشہ ، پہلے دن تو نکلنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے کیونکہ گھر میں مہمان آ رہے ہوتے ہیں ۔ دوسرے یا تیسرے دن بھی نکلنے میں یہاں کی ٹریفک اتنی جام ہوتی ہے کہ اس سے بہتر گھر میں بیٹھنا لگتا ہے ۔ دو سال پہلے ہم لوگ رات کو واپسی پر ڈیڑھ گھنٹہ پیک رہے ٹریفک اژدھام میں ۔ ویسے اس بار دیکھیں کیا ہوتا ہے ۔
 
سعود بھائی ، وہاں پر عید کا سماں کیسا ہے ؟

یہاں ایک عمومی سماں تو نہیں ہوتا۔ ہاں جہاں نماز پڑھنے جاتے ہیں وہاں کچھ دیر کو ایک ماحول بن جاتا ہے۔ کیوں کہ آس پاس کے شہروں کے کم و بیش دو تین ہزار مرد و زن تو جمع ہو ہی جاتے ہیں۔ پھر آج ویک اینڈ بھی ہے اس لئے تھوڑی بھیڑ زیادہ اچھی تھی۔ عموماً عیدین کے بعد کمیونٹیز کوئی ناں کوئی فنکشن، پاٹ لک اور ایسا ہی کوئی گیٹ ٹو گیدر کرتی ہیں۔ کل کے لئے شاید ہماری یونیورسٹی میں مسلم اسٹوڈینٹ آرگنائزیشن نے دو تین گھنٹے کا پروگرام ترتیب دے رکھا ہے۔ قربانی کے لئے شہر کے مضافات میں کچھ مقامات ہیں جہاں جانور بھی دستیاب ہوتے ہیں اور ان کو ذبح کرنے والے بھی۔ جو لوگ فیملی کے ساتھ ہوتے ہیں اور قربانی کرتے ہیں وہ عموماً وہاں چلے جاتے ہیں۔ :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
عائشہ ، پہلے دن تو نکلنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے کیونکہ گھر میں مہمان آ رہے ہوتے ہیں ۔ دوسرے یا تیسرے دن بھی نکلنے میں یہاں کی ٹریفک اتنی جام ہوتی ہے کہ اس سے بہتر گھر میں بیٹھنا لگتا ہے ۔ دو سال پہلے ہم لوگ رات کو واپسی پر ڈیڑھ گھنٹہ پیک رہے ٹریفک اژدھام میں ۔ ویسے اس بار دیکھیں کیا ہوتا ہے ۔

جی اپیا یہ تو ہے ۔۔میں بھی فرینڈز کی طرف ہی جاتی ہوں پر شاید اس دفعہ نہ جا پاؤں کیونکہ پڑھنا ہے مجھے ۔۔:)
 
سمجھ گئی بھیا :) :) :)
آپ مصروف ہیں ۔۔اگر ہیں بھی تو اب آف لائن ہونے کی اجازت نہیں بھیا آپ کو ۔۔

جی بٹیا رانی، ہم آف لائن نہیں ہوں گے ان شاء اللہ۔ بس گھر پہونچے تو تو ایک پروجیکٹ کے سلسلے میں ہماری ٹیم کے دو احباب نے گیارہ ای میلز بھیج رکھی تھیں اور ہمارے جواب کے انتظار میں تھے۔ تو ہم ان کو جواب لکھنے میں مصروف ہو گئے تھے۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہاں ایک عمومی سماں تو نہیں ہوتا۔ ہاں جہاں نماز پڑھنے جاتے ہیں وہاں کچھ دیر کو ایک ماحول بن جاتا ہے۔ کیوں کہ آس پاس کے شہروں کے کم و بیش دو تین ہزار مرد و زن تو جمع ہو ہی جاتے ہیں۔ پھر آج ویک اینڈ بھی ہے اس لئے تھوڑی بھیڑ زیادہ اچھی تھی۔ عموماً عیدین کے بعد کمیونٹیز کوئی ناں کوئی فنکشن، پاٹ لک اور ایسا ہی کوئی گیٹ ٹو گیدر کرتی ہیں۔ کل کے لئے شاید ہماری یونیورسٹی میں مسلم اسٹوڈینٹ آرگنائزیشن نے دو تین گھنٹے کا پروگرام ترتیب دے رکھا ہے۔ قربانی کے لئے شہر کے مضافات میں کچھ مقامات ہیں جہاں جانور بھی دستیاب ہوتے ہیں اور ان کو ذبح کرنے والے بھی۔ جو لوگ فیملی کے ساتھ ہوتے ہیں اور قربانی کرتے ہیں وہ عموماً وہاں چلے جاتے ہیں۔ :)

آپ کی یونی میں کل جو پروگرام ہو اس کی تفصیل بتائیے گا ۔ کیا آپ کچھ پارٹیسیپیٹ کریں گے اس میں ؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top