کون ہے جو محفل میں آیا -58

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
کل رات سے اپنے بلاگ (ہمیں بلوگ کہنا زیادہ پسند ہے) کی تجدیدِ نو کر رہے ہیں۔۔۔ اور اب کہیں جا کر دکھانے کے قابل ہوا ہے۔۔۔ مگر ایک چیز ٹھیک نہیں ہورہی۔۔۔ دیکھنے والے خود دیکھیں:

خیالِ زہد

نومبر 2011 والے دونوں عنوانات تلے اوپر دیکھ کر کچھ ایسا خیال گونجا:

کوا چلا ہنس کی چال
لے کر کے منتشر خیال

خیر آپ یہ بتائیں کہ ٹھیک کیا چیز نہیں ہو رہی؟ عنوانات وغیرہ کی الائنمینٹ یا کچھ اور؟ :)
 
شمشاد

لائبریرین
میں ہوائی مستقر سے واپس آ گیا ہوں۔ خاتون اول مائل بہ پرواز ہیں۔ آج ہے تو چھٹی لیکن دفتر جانا ہے۔ لیکن چھٹی کا اتنا فائدہ تو ہونا ہی چاہیے کہ صبح کی بجائے دوپہر میں دفتر جایا جائے۔
 
محمد امین

تمام عنوانات کی ڈیفالٹ الائنمنٹ سیدھے ہاتھ پر نہیں آرہی حالانکہ کوڈ میں تبدیلی کی ہے Startside کو سیدھے ہاتھ سے الٹے ہاتھ پر کردیا ہے۔۔۔

میں ہوائی مستقر سے واپس آ گیا ہوں۔ خاتون اول مائل بہ پرواز ہیں۔ آج ہے تو چھٹی لیکن دفتر جانا ہے۔ لیکن چھٹی کا اتنا فائدہ تو ہونا ہی چاہیے کہ صبح کی بجائے دوپہر میں دفتر جایا جائے۔

واہ واہ مزا آیا اتنی پیاری کمنٹری سن کر۔۔۔ اب ہمارے بلاگ پر بھی تھوڑی سی کمنٹری کریں جا کے۔۔۔۔۔مفت میں۔۔۔ :grin:
 
تمام عنوانات کی ڈیفالٹ الائنمنٹ سیدھے ہاتھ پر نہیں آرہی حالانکہ کوڈ میں تبدیلی کی ہے Startside کو سیدھے ہاتھ سے الٹے ہاتھ پر کردیا ہے۔۔۔

حاصل کلام یہ کہ آپ کو فائر فاکس میں فائر بگ یا پھر گوگل کروم میں ان بلٹ انسپکٹر استعمال کرنا سیکھ لینا چاہئے۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
اور اب ہم مائل بہ مشاۃ ہیں بستر کی جانب کہ نیند سے آنکھیں بوجھل ہو چکی ہیں اور چائے بھی ختم ہو گئی ہے۔
 
mfdarvesh

محفلین
السلام علیکم
میں بھی حاضر ہوں، دو دن کے بعد
یہاں تو عید کا دوسرا دن ہے اور بارش شروع ہوچکی ہے اور سردی کا دور دورہ ہے
کل کا سارا دن تو قربانی کے ساتھ ہی گزر گیا، آج دیر سے اٹھا ہوں ابھی ناشتے کا انتظار جاری ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top