کون ہے جو محفل میں آیا -59

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

mfdarvesh

محفلین
درویش بھائی ایک بار آپ بتا رہے تھے کہ مسجد سے تاخیر سے اس لئے آئے کہ وہاں ایک تبلیغی جماعت آئی ہوئی تھی تو آپ ان کے ساتھ بیٹھ گئے تھے۔ کیا آپ خود بھی کبھی جماعت میں گئے ہیں؟

الحمداللہ
جی بلکل، جاتا رہتا ہوں، پر اکثر نصرت ہی کرتا ہوں
جاتا کم کم ہوں، وقت ہی کم ملتا ہے پر اگر ملے تو کوشش کرتا ہوں جتنا وقت ان کو دے سکوں ضرور دیتا ہوں
 
نازنین ناز

محفلین
الحمداللہ
جی بلکل، جاتا رہتا ہوں، پر اکثر نصرت ہی کرتا ہوں
جاتا کم کم ہوں، وقت ہی کم ملتا ہے پر اگر ملے تو کوشش کرتا ہوں جتنا وقت ان کو دے سکوں ضرور دیتا ہوں

میں بھی دو تین بار مستورات کی جماعت میں گئی ہوں، کتنا مزا آتا ہے ناں تعلیم وتعلم، دعوت و تبلیغ، سیکھنے سکھانے کا عمل اور تربیت الگ۔ سچی بہت مزا آتا ہے۔
یہاں جب بھی مستورات کی جماعت آتی ہے میں ضرور وقت نکال کر تینوں دن یا جتنے دن بھی ان کا قیام ہو، ان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کی کوشش کرتی ہوں۔ :) اور ابو اور بھیا تو جاتے ہی رہتے ہیں۔ :)
 
mfdarvesh

محفلین
بہت خوب، اللہ آپ کو اور زیادہ استقامت دے اور آپ کا وقت قبول فرمائے
ہم تو صرف اپنی اصلاح کے لیے جاتے ہیں، کچھ نہ کچھ ضرور نیا سیکھ کے آتے ہیں
نماز جماعت سے پڑھی جاتی ہے، میرے لیے تو یہی کافی ہوتا ہے
 
نازنین ناز

محفلین
الحمداللہ
جی بلکل، جاتا رہتا ہوں، پر اکثر نصرت ہی کرتا ہوں
جاتا کم کم ہوں، وقت ہی کم ملتا ہے پر اگر ملے تو کوشش کرتا ہوں جتنا وقت ان کو دے سکوں ضرور دیتا ہوں

یہ غالبا اسی کا اثر ہے کہ جیسے ہی اذان ہوتی ہے، آپ تمام کام اسی وقت چھوڑ کر نماز کی تیاری کرنے میں لگ جاتے ہیں۔ :)
 
mfdarvesh

محفلین
یہ غالبا اسی کا اثر ہے کہ جیسے ہی اذان ہوتی ہے، آپ تمام کام اسی وقت چھوڑ کر نماز کی تیاری کرنے میں لگ جاتے ہیں۔ :)

پتہ نہیں
ہوسکتا ہے اسی وجہ سےہو
میرے آس پاس لوگ زیادہ نیک ہیں اور اسی ماحول کی برکت سے ہم وقت پہ نماز پڑھ لیتے ہیں
 
نازنین ناز

محفلین
سعود بھیا آپ سے باتیں کرنے کو اگرچہ بہت دل چاہ رہا ہے لیکن آپ کی میٹنگ اور سب سے بڑھ کر نماز جمعہ کی تیاری کی وجہ سے بمشکل خود کو روک رہی ہوں، مبادا بہن کا لاڈ آپ کی مصروفیات میں خلل انداز ہو۔ :)
 
نازنین ناز

محفلین
پتہ نہیں
ہوسکتا ہے اسی وجہ سےہو
میرے آس پاس لوگ زیادہ نیک ہیں اور اسی ماحول کی برکت سے ہم وقت پہ نماز پڑھ لیتے ہیں

ویسے راز کی بات ہے کسی کو بتائیے گا نہیں جماعت میں جانے کی ہی برکت سے میں نے اسکول آٹھویں تک پڑھ کر عالمہ بننے کے لئے داخلہ لیا ہے۔ :) :) :)
 
mfdarvesh

محفلین
ویسے راز کی بات ہے کسی کو بتائیے گا نہیں جماعت میں جانے کی ہی برکت سے میں نے اسکول آٹھویں تک پڑھ کر عالمہ بننے کے لئے داخلہ لیا ہے۔ :) :) :)

بہت اچھی بات ہے میں اس کو راز ہی رکھوں گا
اور آپ کی تعلیم کے لیے دعاگو رہوں گا
 
سعود بھیا آپ سے باتیں کرنے کو اگرچہ بہت دل چاہ رہا ہے لیکن آپ کی میٹنگ اور سب سے بڑھ کر نماز جمعہ کی تیاری کی وجہ سے بمشکل خود کو روک رہی ہوں، مبادا بہن کا لاڈ آپ کی مصروفیات میں خلل انداز ہو۔ :)

در اصل ہم اپنی ہفت روزہ ریسرچ میٹنگ کے لئے اسٹیٹس رپورٹ تیار کرنے میں مصروف تھے اس لئے کچھ دیر کو توجہ اس جانب مبذول نہ کر سکے۔ لیکن الحمد للہ ہم نے یہ کام تمام کر لیا ہے۔ اور اب منتظر ہیں کہ ہمارے دوسرے ریسرچ پارٹنر آفس تشریف لائیں اور ہم ان سے آخری مذاکرات کر لیں پھر تقریباً نصف گھنٹے بعد پروفیسر سے میٹنگ ہونی ہے۔ میٹنگ کے دوران ہی ہم اٹھ کر مسجد چلے جائیں گے۔ اس لئے ہمارے حصے کی باتیں پہلے مرحلے میں کر لی جائیں گی۔

حاصل کلام یہ کہ ہم اس وقت چند منٹ محفل، اپنی دلاری بہنوں اور دیگر محفلین کو دے سکتے ہیں۔ :)
 
وعلیکم السلام۔ کیسی ہیں ہماری ننھی پری؟ سننے میں آیا ہے کہ کچھ لوگوں نے بادام ڈال کر حلوہ بنایا ہے اور تصویریں نہیں بنائی ہیں۔ اگر تصویریں بنائی بھی ہوں تو "ہم کو کیا پتا" کہ ہم نے تو دیکھیں نہیں۔ :)
 
نازنیں بیٹا جی ہم تو اصل کے قائل ہیں نقل تو آب حیات بھی کسی طور قبول ہی نہیں ، نقلی ائیس کریم اور فوٹوز میں چاکلیٹ نہیں کھاتے ۔۔۔۔۔نا بابا نا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہماری پیاری بیگم نے ہمیں یہ طریقہ نہیں سکھایا اور ہم اس کے بڑے ہی فرماں بردار شوہر ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top