کون ہے جو محفل میں آیا -59

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عائشہ عزیز

لائبریرین
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیسی ہیں عائشہ سس
آج اتنی دیر کردی؟ اور ہاں! ہمارے حصے کا حلوہ کہاں ہے؟ :)

اللہ کا شکر ہے بہنا آپ کیسی ہیں ۔۔
پڑھ رہی تھی اس لیے ۔۔۔اور حلوہ آپ آجاؤ آپ کے حصے کا ابھی پڑ ا ہوا ہے ۔:)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
وعلیکم السلام۔ کیسی ہیں ہماری ننھی پری؟ سننے میں آیا ہے کہ کچھ لوگوں نے بادام ڈال کر حلوہ بنایا ہے اور تصویریں نہیں بنائی ہیں۔ اگر تصویریں بنائی بھی ہوں تو "ہم کو کیا پتا" کہ ہم نے تو دیکھیں نہیں۔ :)

اچھی ہوں بھیا ۔۔سننے میں تو یہ بھی آتا ہے بھیا کہ سنی سنائی باتوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے :)
 

نازنین ناز

محفلین
نازنیں بیٹا جی ہم تو اصل کے قائل ہیں نقل تو آب حیات بھی کسی طور قبول ہی نہیں ، نقلی ائیس کریم اور فوٹوز میں چاکلیٹ نہیں کھاتے ۔۔۔۔۔نا بابا نا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہماری پیاری بیگم نے ہمیں یہ طریقہ نہیں سکھایا اور ہم اس کے بڑے ہی فرماں بردار شوہر ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

جبکہ ہم اخلاص بھرے جذبات کے قائل ہیں۔ حقیقی کھانا اگر اخلاص سے عاری ہو، اس سے وہ نقلی کھانا جو اخلاص کے جذبات میں گندھا ہوا ہو، بدرجہا بہتر ہے۔ :)
چونکہ محفلین نیٹ کی دنیا کے باسی ہیں اور دنیا کے مختلف گوشوں میں بستے ہیں، لہٰذا تصاویر کے ذریعے ہی ہم اپنے جذبات کی کسی قدر ترجمانی کرسکتے ہیں جیسے الفاظ انسان پر خوش گوار یا اس کے برعکس اثر انداز ہوتے ہیں، ویسے ہی یہ تصاویر بھی کسی قدر ہماری اور دوسروں کی ذہنی کیفیات پر خوش گوار تاثر چھوڑتے ہیں۔ :)
مجھے کچھ نہیں پتا، مجھے آج آپ سے آئسکریم کھانی ہے۔ :)
 
ہم جمعہ کی نماز سے فارغ ہو کر آفس واپس آ گئے ہیں۔ اور دیکھ سکتے ہیں کہ کسی کی تین سینچریاں ہوئی تو کسی نے تین ہزار پیغامات پھلانگ لیئے۔ :)

اب بتائین کہ مبارکباد کا دھاگہ اجتماعی ہو یا پھر انفرادی؟ :)
 

نازنین ناز

محفلین
کیا حلوہ لینے گئی ہیں یا پھر چائے لینے گئی ہیں؟

نہ حلوہ لینے نہ چائے، بلکہ ذرا ٹہل رہی تھی تاکہ سعود بھیا کی آئسکریم ہضم ہوجائے تو آپ سے دوسری کا تقاضہ کروں۔ :)
فاروق درویش انکل کی تو کل پر ملتوی کردی ہے کیوں کہ وہ شاید ابھی موجود نہیں۔ مجھے نہیں پتا، اب آپ کھلائیں۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top