کون ہے جو محفل میں آیا -59

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
صدر محفل سعود بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیاری لاڈلی بیٹیوں ناعمہ، مقدس ، عائشہ اور سب سجنوں پیاروں کو سلام اور آداب ۔۔۔۔۔۔
واہ جی واہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کل سعود بھائی امریکی آئیس کریم کی کافرانہ پریزنٹیشنز دکھا دکھا کر ہمیں تڑپا رھے تھے آج یہ چاکلیٹ صاحبہ کی کافر ادائیں۔۔۔۔۔اف اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھئی یہ صدارت و نظامت کا ٹیگ تبھی بھلا لگتا ہے جب کوئی ناظمانہ کام انجام دیں۔ ورنہ عام حالات میں تو عام محفلین کی طرح ہی برتاؤ ہو تو بھلا لگتا ہے۔ بھیڑ میں الگ دکھانے کے چکر میں کہیں بھیڑ سے ہی الگ نہ کر بیٹھیں۔ :)

اب اس کا کیا کریں کہ دلاری بہنوں کو یہ موئی چاکلیٹ اور آئس کریم پسند ہی اتنی آتی ہیں۔ :) :) :)
 
نازنین ناز

محفلین
کیسے سیکھی یہ بات؟ محض بھیا کی بات سے یا پھر عملی تجربہ؟ :)

بھیا سے سیکھی اور پلے سے باندھ لی تاکہ بوقت ضرورت کام آئے، بھیا نے صرف بات ہی نہیں کی بلکہ سب کو آئسکریم دے کر عملی طریقہ بھی تو سمجھایا تھا ناں۔ :) اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ بہنوں کی خوشی دیکھ کر بھیا کا چہرہ کیسے چودہویں کے چاند کی مانند چمک رہا ہے۔ یہ بھی تو عملی تجربہ کہلائے گا ناں۔ :)
 
لیں جی ۔۔۔۔۔۔یہ نازنیں بیٹا جی کی صورت میں پہلی سپر پاور ایسی دیکھی ہے جو کہتی ہیں ۔۔۔۔۔۔ھم آپ سے نہیں لڑتے ۔۔۔۔ ورنہ ہر سپر پاور لڑنے کیلئے پیشگی تیار رہتی ھے ،،،اس کا مطبیہ ہوا کہ شگفتہ بیٹا نازنیں جی سے بھی بڑی سپر پاور ہیں اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سو ساکھ بچانے کوھتھیار پھینک دئے گئے ہیں ،،،،،،،،،،

در اصل قصہ مختصر وقت کا ہے۔ اب ایسی لڑائی کیا لڑنا کہ منہ کا ذائقہ بھی خراب ہو جائے اور پیٹ بھی نہ بھرے۔ :)
 
کسی نے مجھے ہزار پیغامات کی مبارکباد نہیں دی :mad::mad::mad:

ہم نے تو من ہی من اسی روز مبارک باد دے دی تھی جس روز مبتدیت سے آپ کی جان چھڑائی تھی۔ اب تو آپ کی رفتار بھی ایسی ہو گئی ہے کہ دن بھر میں تیسرے عدد میں تبدیلی آ جاتی ہے۔ :)

بہر کیف رسم دنیا کے طور پر مبارکباد قبول فرمائیں۔ اور بتائیں کہ مبارکباد کا دھاگہ کس (بہن) سے کھلوائیں گے؟ :)
 
ہم بھی دیکھتے ہیں کہ قرعۂ فال کس کے نام نکلتا ہے؟ :)
 
بھیا سے سیکھی اور پلے سے باندھ لی تاکہ بوقت ضرورت کام آئے، بھیا نے صرف بات ہی نہیں کی بلکہ سب کو آئسکریم دے کر عملی طریقہ بھی تو سمجھایا تھا ناں۔ :) اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ بہنوں کی خوشی دیکھ کر بھیا کا چہرہ کیسے چودہویں کے چاند کی مانند چمک رہا ہے۔ یہ بھی تو عملی تجربہ کہلائے گا ناں۔ :)

نہ صرف بہنوں کی خوشی دیکھ کر بلکہ اس فقرے کو پڑھ کر بھی۔ ایسے لگا جیسے اچانک چہرے کی پاور سپلائی کا وولٹیج تھوڑا سا بڑھ گیا ہو اور اس پوٹینشئل کے اضافے کے باعث نہ صرف روشنی بڑھ گئی بلکہ لبوں کا افقی کھنچاؤ بھی خوشگوار انداز میں بڑھ گیا۔ :)
 
mfdarvesh

محفلین
لیجئے، چاکلیٹ کی بات ہورہی تھی تو یہ تازہ تازہ چاکلیٹ جو مجھے ابھی ابھی ملی ہے، محفلین کو پیش کرتے ہیں

11112011013.jpg

11112011014.jpg
 
نازنین ناز

محفلین
درویش بھائی ایک بار آپ بتا رہے تھے کہ مسجد سے تاخیر سے اس لئے آئے کہ وہاں ایک تبلیغی جماعت آئی ہوئی تھی تو آپ ان کے ساتھ بیٹھ گئے تھے۔ کیا آپ خود بھی کبھی جماعت میں گئے ہیں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top