کون ہے جو محفل میں آیا 6

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
اے لو :shock:

ویسے پی سی کو ہوا کیا تھا؟

میرا تجربہ ہے کہ کمپیوٹر عام طور پر وائریس سے خراب ہوتے ہیں۔ میں تو اے وی جی انٹی وائرس استعمال کر رہی ہوں جو کہ بالکل مفت ہے اور بہت کار آمد بھی ہے
 

سارہ خان

محفلین
پتا نہیں وائرس سے خراب ہوتا ہے یا کیا مسئلہ ہے ۔۔ مرے نئے پی سی کا مدر بورڈ لعڈ شیڈنگ کی وجہ سے خراب ہوا تھا ۔۔ پھر وارنٹی میں جو چینج کر کے دیا وہ اچھی کوالٹی کا نہیں تھا ۔۔۔ اس لئے شاید روز روز خراب ہو جاتا ۔۔۔ اب میں نے چینج کر لیا ہے ۔۔ اللہ کرے اب یہ ٹھیک ہی رہے ۔۔ :(
 

شمشاد

لائبریرین
جیہ وہ بھولی ہی کب تھی، جو یاد آئے۔

اور ویسے بھی وہ صبح دوپہر شام روزانہ تین خوراکوں کی طرح فون کرتی ہے۔

کہیے ڈاکٹر صاحب بجلی کے جھٹکے کمپیوٹر کو ہی لگے تھے ناں۔
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
شمشاد نے کہا:
جیہ وہ بھولی ہی کب تھی، جو یاد آئے۔

اور ویسے بھی وہ صبح دوپہر شام روزانہ تین خوراکوں کی طرح فون کرتی ہے۔

کہیے ڈاکٹر صاحب بجلی کے جھٹکے کمپیوٹر کو ہی لگے تھے ناں۔

یہ بجلی کے آنے اور جانے کے جھٹکے ہیں جو سب برقی آلات کو لگتے ہیں۔شمشاد بھائی
 

قیصرانی

لائبریرین
ڈاکٹر عباس نے کہا:
قیصرانی بھائی۔یاھو یا ہاٹ میل میں آنے والی اردو میلز پڑھنے میں نہیں آتیں۔ اس کا حل بتا دیں۔
ڈاکٹر بھیا، میرے تجربے کے مطابق ہاٹ میل میں اردو پڑھی جا سکتی ہے۔ یاہو پر یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ وہ بھیجتے اور وصول کرتے یونی کوڈ الفاظ کو گڑبڑ کر دیتا ہے

آپ نے جو ای میل ہاٹ میل پر اردو میں گڑبڑ والی پائی تھیں، وہ کس سروس (یاہو، ہاٹ میل) سے بھیجی گئی تھیں؟
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
قیصرانی نے کہا:
ڈاکٹر عباس نے کہا:
قیصرانی بھائی۔یاھو یا ہاٹ میل میں آنے والی اردو میلز پڑھنے میں نہیں آتیں۔ اس کا حل بتا دیں۔
ڈاکٹر بھیا، میرے تجربے کے مطابق ہاٹ میل میں اردو پڑھی جا سکتی ہے۔ یاہو پر یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ وہ بھیجتے اور وصول کرتے یونی کوڈ الفاظ کو گڑبڑ کر دیتا ہے

آپ نے جو ای میل ہاٹ میل پر اردو میں گڑبڑ والی پائی تھیں، وہ کس سروس (یاہو، ہاٹ میل) سے بھیجی گئی تھیں؟
یہ وہ میلز ہیں جو محمد علی مکی اور تفسیر بھائی نے بھیجی ہیں

<syedtafseerahmad>
Reply-To : syedtafseerahmad@danishkadaetafseer.dreamhost.com
Sent : Monday, June 4, 2007 1:44 AM
To : syedtafseerahmad@danishkadaetafseer.dreamhost.com
Subject : دانشکدہ میں اس ماہ کے اضافے

| | | Inbox



The following is an email sent to you by an administrator of "دانش کدہ".
If this message is spam, contains abusive or other comments you find offensive
please contact the webmaster of the board at the following address:

syedtafseerahmad@danishkadaetafseer

Include this full email (particularly the headers).

Message sent to you follows:
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~

اراکین دانشکدہ
میرے پیارے دوستوں اور بہنوں

ہم سب نے مل دانشکدہ میں اس ماہ ، بہت سی نئ
معلومات کا اضافہ کیا ہے

http://danishkadaetafseer.org/danishkada/viewtopic.php?p=5560#5560

خاص طور میں سارہ قابل تعریف ہیں ۔ انہوں نے
اپنے قیمتی وقت میں سے وقت نکال کر دانشکدہ کے
لیئے اقبال کی کتاب " ضرب کلیم" کی 20 نظمیں اور
فرازنہ کی پوری کتاب " درد کی نیلی رگیں"
دانشکدہ میں منتقل کی ۔ فرزانہ کی کتاب میں 60
غزلیں اور 25 نظمیں ہیں۔

مجھے آپ لوگوں کو دانشکدہ میں دیکھ کر بہت
خوشی ہوتی ہے۔

اچھے کام کو جاری رکھیں۔

تفسیر بھیا
 

قیصرانی

لائبریرین
ڈاکٹر بھیا، آپ نے یہ ای میلز کس جگہ یعنی کس ای میل سروس سے وصول کیں؟ یعنی آپ کا ای میل سرور کون سا تھا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top