کون ہے جو محفل میں آیا 6

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم رضوان بھائی

خیریت سے ہیں آپ کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے محفل میں بھی اور لائبریری میں بھی اور آپ کی سیٹ بھی ابھی تک خالی ہے۔ اب آپ رہئے گا محفل پر بہت سے کام صرف آپ ہی کرنا ہیں ادھر ۔

یہ لیں وہ تو آپ کے بلاتے بلاتے ہی چلے گئے۔ ایسے ہی تو ان کے وہ والا خاص ایوارڈ نہیں دیا جا رہا ۔ :wink:
 

فہیم

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم فہیم

میں بالآخر سارہ شگفتہ کی تصویر اسکین کر لی ہے آپ آنکھیں کا ٹائیٹل تبدیل کر لیں اور اگر فرصت ہے آپ کے پاس تو ایک کام اور بھی ہے ۔


وعلیکم السلام

اتنے دن بعد سکین کی ہے آپ نے :)

آپ ایسا کریں وہ مجھے میل کردیں
اور جو کوئی بھی کام ہے آپ مجھے بتادیں
میں انشاءاللہ کوشش کروں گا کے جلد از جلد کرسکوں :)
 

شمشاد

لائبریرین
برقعہ پوش مفرور دہشت گردی کی عدالت نے 7 روزہ پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے جبکہ اس کی بیٹی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ہور چوپو :cry:
 

شمشاد

لائبریرین
میں بھی اسی انتظار میں تھا کہ نبیل کوئی جواب دیں لیکن لگتا ہے وہ کہیں مصروف ہیں۔

میرے خیال میں کسی بھی وقت ڈاؤن ہو سکتی ہے محفل۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
شکفتے آپ کیسی ہیں۔۔؟ آپ ٹھیک کہہ رہی ہیں لیکن جب سب لوگ خود کو ٹھیک اور دوسرے کو غلط ہی کہیں گے تو ان کے سامنے ہر نصیحت، سمجھ بوجھ فضول ہے۔ رات کا ایک بج چکا ہے ۔۔۔ماما بابا گھر پر نہیں تھے۔۔۔اس لیے ان کے انتظار میں جاگ رہی تھی۔۔ابھی تک واپس نہیں آئے،۔۔۔میرا خیال ہے کہ باقی کا انتظار ٹیرس پر جا کرکرتی ہوں۔

انشاءاللہ کل ملاقات ہوگی۔۔۔( حجاب اگر آپ یہ پیغام پڑھیں تو۔۔۔ابھی میرے پاس ایم ایس این انسٹال نہیں ہے۔۔جلدی کرکے پھر وہاں آنلائن آتی ہوں۔۔۔آپ سے ڈھیر ساری باتیں کرنی ہیں۔ :) اور شکفتے،ماوراء آپ سب سے بھی۔ : )

شب بخیر

السلام علیکم

کیا حال ہیں امن، کیسی ہیں اور تیاریاں کیسی چل رہی ہیں؟ میں ٹھیک ہوں بہتر ہوں۔۔۔ آپ جب سے کہا تھا بات کرنے کو تو جب جب بھی آنلائن ہوتی ہوں تب سے آپ کا انتظار کر رہی۔۔۔ جہاں آپ کہا تھا ابھی تک وہیں کھڑی ہوں راستے میں :)
 

پاکستانی

محفلین
السلام علیکم
محفل کی کامیابی سے وی بلیٹن پر منتقلی پر انتظامیہ اور تمام ممبران کو ڈھیروں مبارک باد۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی نیا نیا ہے یہ انداز محفل کا

اور ہاں مجھے ای میل موصول نہیں ہو رہی محفل کی جانب سے۔

سب کے ساتھ ہی ایسا ہے کہ میرے ساتھ ہی ہو رہا ہے؟
 

F@rzana

محفلین
اپگریڈ مبارک

السلام و علیکم

شکر ہے کہ محفل دوبارہ زندہ ہوگئی، گو کہ بیہوشی کا وقفہ تشویشناک تھا، آج کل میں جو باقاعدگی سے آرہی ہوں۔۔۔ہی ہی ہی۔
 

ماوراء

محفلین
وعلیکم السلام فرزانہ سسٹر، لگتا ہے آجکل آپ فارغ ہیں اسی لیے باقاعدگی سے آ رہی ہیں۔


میری تو 10،000 پوسٹس ہونے والی ہیں۔ سوچ رہی ہون مبارک باد کا دھاگہ خود کھولوں یا شمشاد بھائی کھولیں گے۔۔؟؟
 

F@rzana

محفلین
ماورا چندا، میں فارغ قطعی نہیں ہوں، کیا مطلب " نہ آؤں"؟؟؟
یار نہیں آتی تو بھی سب ناراض، اور آ جاؤں تب بھی۔۔۔۔۔۔
اب کیا کروں بابا، بس سمجھ لو محفل والوں کی قسمت زوروں پر ہے، باجو کی کمی کو پورا کر رہی ہوں اب وہ آگئی ہیں تو میں غائب۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top