کون ہے جو محفل میں آیا 64

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
گُڑ کی جلیبیاں ہمارے گاؤں میں بنتی ہیں کہ وہاں گُڑ وافر ملتا ہے جبکہ چینی نایاب ہوتی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
میں اب کھانا کھانے جا رہا ہوں۔ اس کے بعد کھانا بنانا بھی ہے۔ اگر ابھی نہ بنایا تو صبح بناؤں گا۔
 
مغزل

محفلین
لو جی میں بھی محفل میں آیا ہوا ہوں۔۔۔ ۔ بھوت کی چھٹی ہوگئی ہے، پری نے کہا تھا کہ بھوت اچھے نہیں ہوتے ۔۔ ہاہہاہا سوبھوت کی چھٹی بغیر تنخواہ کے ۔۔ ہاہاہہا
 
شمشاد

لائبریرین
لو جی میں بھی محفل میں آیا ہوا ہوں۔۔۔ ۔ بھوت کی چھٹی ہوگئی ہے، پری نے کہا تھا کہ بھوت اچھے نہیں ہوتے ۔۔ ہاہہاہا سوبھوت کی چھٹی بغیر تنخواہ کے ۔۔ ہاہاہہا

تنخواہ کے بغیر ہی چھٹی دے دی، یہ تو زیادتی ہے ناں۔
 
مغزل

محفلین
سمیع بھائی جس دن گھر آئے تھے تو ان سے معلوم ہوا کہ مغل بھائی کے ساتھ ساتھ آپ سے بھی فون پر ان کی بات ہوئی، اور اب اگلی منزل ملاقات کی ہے۔ پہلے مغل بھائی اور سمیع بھائی، پھر امین بھائی اور مغل بھائی اور اب سمیع بھائی اور امین بھائی۔ لگتا ہے کہ محفل کے خاندان کے لوگ محفل کے علاوہ بھی بالمشافہ مل کر ایک ہورہے ہیں۔ :)
شکریہ اُردو محفل

جی گڑیا کمال کا حاٍفظہ ہے آپ کا ۔۔ جیتی رہیں ۔ اللہ جلد صحتیاب فرمائے۔ سمیع بھائی کی کوئی خیر خبر۔۔ ؟
میرا سلام کہیے گا۔ رابطہ ہو تو۔۔ بہت سی دعائیں۔۔ اللہ ان کی مشکلات میں آسانیاں عطا کرے آمین
 
فہیم

لائبریرین
لو جی میں بھی محفل میں آیا ہوا ہوں۔۔۔ ۔ بھوت کی چھٹی ہوگئی ہے، پری نے کہا تھا کہ بھوت اچھے نہیں ہوتے ۔۔ ہاہہاہا سوبھوت کی چھٹی بغیر تنخواہ کے ۔۔ ہاہاہہا

ظاہر ہے ہمارے ہوتے تو اچھے اچھے بھوت بھاگ جاتے ہیں:rolleyes:
 
مغزل

محفلین
مغل بھائی کی تحریر کا ایک اور شاہ کار۔ مجھ سے رہا نہیں گیا تو یہاں پیسٹ کردیا، لیکن ارسال کرنے سے پہلے خیال آیا کہ مغل بھائی کی اجازت تو لی ہی نہیں، سو دوبارہ ڈیلیٹ کرکے پوسٹ ارسال کر رہی ہوں۔ :)

لو جی ۔۔ کیا ہوگیا گڑیا۔۔ علالت نے دماغ پر تو اثر نہیں کردیا ۔۔ ہہاہا (اللہ نہ کرے)
بھئی بھائی کا جو کچھ ہے آپ بہنوں بھائیوں کے لیے ہی تو ہے۔۔ آئندہ کسی اجازت کی ضرورت نہیں،
اور فہیم نے بتا بھی دیا تھا کہ محفل میں وہ مراسلت موجود ہے۔ لڑی دیکھ لو اور اپنی رائے سے آگاہ کرو۔
جیتی رہو سدا سلامت شاد باد کامران رہو۔ آمین
 
مغزل

محفلین
ظاہر ہے ہمارے ہوتے تو اچھے اچھے بھوت بھاگ جاتے ہیں:rolleyes:
اوہو ۔ تو بڑے صاحب آپ بھی آئے ہوئے ہیں ۔ کہاں غائب کو پیارے شہزادے بھائی۔۔ باجو کیا عنقا ہوئیں تم بھی غائب ہوگئے تھے محاورے کے جانور کے سر سے سینگ کی طرح ۔۔
جم جم آؤ سلامت رہو شاد رہو آباد رہو۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top