کون ہے جو محفل میں آیا 64

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اللہ برکت دینے والا ہے۔ چھٹیاں ختم ہو گئی ہیں، اکٹھی چار چھٹیاں تھیں آپ کی۔
 
یہ مجھے جہانزیب نے ایک دفعہ بتایا تھا کہ اس کے ایک دوست نے دوران گفتگو اسے کہا کہ اس نے فون تھرتھرلی پر رکھا ہوا تھا جس کی وجہ سے اسے پتہ نہیں چلا اور ایک کال گم ہو گئی ۔

اور یہاں دیکھ کر بڑا اچھا لگا عثمان تمہیں ، امید ہے یہاں بات چیت اور گپ شپ کا سلسلہ جاری رہے گا۔
 
عثمان

محفلین

جناب ہمارا تو یہاں سال بھر آنا جانا ہے۔ آپ ہی برسوں میں ایک دفعہ ہی ادھر رخ کرتے ہیں۔ :)
 
mfdarvesh

محفلین
صبح صبح فون تھرتھرلی پر رکھا کریں ۔
تھر تھرلی پہ ہی تھا پر کال آٹھا لی تھی

اللہ برکت دینے والا ہے۔ چھٹیاں ختم ہو گئی ہیں، اکٹھی چار چھٹیاں تھیں آپ کی۔

جی ہاں
کافی برکت والی تھیں اور اچھی بات یہ ہے کہ اس بار عاشورہ پہ کوئی ناخوشگوار واقع نہیں ہوا
شمشاد بھائی، آپ کے ہاں عاشورہ کا جلوس ہوا تھا، پچھلی بار تو میں نے خبروں میں سنا تھا؟
 
شمشاد

لائبریرین
یہاں کسی قسم کا کوئی جلوس کبھی بھی نہیں نکلتا۔ البتہ 23 ستمبر جو کہ ان کا قومی دن ہے سڑکوں پر کافی ہلاگلہ ہوتا ہے۔ کئی ایک سڑکیں ٹریفک سے ایسے بند ہو جاتی ہے کہ گھنٹوں راستہ نہیں ملتا۔

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں فقہ جعفریہ کے ماننے والے موجود ہیں۔ وہاں مجلسیں تو ہوتی ہیں اور سُنا ہے کہ جلوس بھی نکلتا ہے لیکن کبھی دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا۔
 
اچھی بات ہے
یہاں تو پتہ نہیں کیا ہوجاتا ہے، مار کٹائی، مجھے تو وحشت ہو جاتی ہے دیکھ کے ہی
پچھلے کچھ عرصے سے تو کوئلوں پہ چل کہ بھی ماتم ہوتا ہے
اللہ سب پہ رحم فرمائے، بہت مشکل ہے یہ سب کچھ
 
یہ ترجمہ میں نے پہلی دفعہ جہانزیب کے منہ سے سنا اور اس نے ایک دوست سے گفتگو میں سنا جو پنجابی کا ماہر ہے
 
وعلیکم سلام ناعمہ

اور لالہ کا لفظ سن کر مجھے شاہد آفریدی یاد آ جاتا ہے ، میرا ایک کزن اسے لالہ کہتا ہے۔

یہاں آدھی رات ہے :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
اور میں سب بھائیوں کو لالہ کہتی ہوں :)
کاش ہمارے یہاں بھی رات ہی ہوتی اور ہم مزے سے سو رہے ہوتے ابھی تو ٹیسٹ یاد کرنا پڑ رہا ہے کل مر مر کے دو اسائنمنٹس بنائی تھیں:sad4::sad4:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top