کون ہے جو محفل میں آیا - 69

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام۔

کیسی ہیں بٹیا رانی؟ آج آپ کی صبح اتنی دیر سے کیوں ہوئی؟ :)

سعود بھائی ایک تو آج آنکھ دیر سے کھلی ، صبح الارم بجا اور میں اسے بند کر دیا کہ بس اب آنکھ کھل گئی لیکن اگلے دو گھنٹے مزید سوتی رہی ۔ پھر ناشتہ بھی دیر سے اور باقی روٹین بھی ڈسٹرب ۔ آج بھتیجا پارٹی کے ٹرم اسسمنٹس کا نتیجہ ملنا ہے اس کا انتظار ہے بے چینی سے ۔ فریحہ گڑیا کیسی ہیں ؟ اور بھابھی اور امی کیسی ہیں ؟ انھیں آداب پہنچا دیں ۔
 
چلیں ویک اینڈ ہے اس لئے آپ کا ہر عذر مقبول ہے۔ :)

فریحہ، ام فریحہ اور ام ابو فریحہ سبھی الحمد للہ بخیر ہیں۔ آپ کے آداب و سلام ان تک پہونچا دیئے گئے ہیں۔ جواباً آپ کو سلام کہا گیا ہے۔

ایک سوال پوچھنا تھا آپ سے کہ پچھلے چند روز سے لائبریر کے حوالے سے بڑی اہم اور تیز و تند مشاورت جاری ہے۔ وہاں آپ کے جوابات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ لیکن اب تک آپ کی جانب سے مکمل خاموشی ہے۔ اس کا کیا سبب ہے؟ اگر آپ کو فرصت نہیں ہے تو بھی کم از کم وہاں اپنی موجودگی تو درج کرا دیں۔ اگر کسی سبب آپ کو اس مکالمے تک رسائی نہیں ہے تو ہمیں بتائیں۔ آخر کو آپ لائبریری کی روح رواں ہیں اور لائبریری کے خارج و داخل کا جس قدر علم آپ کو ہے اتنا شاید ہی کسی کو ہو۔ :)
 
اس وقت وہیں ہی ہوں سعود بھائی

اللہ تیرا شکر ہے۔ ہمیں پریشانی محض اس بات کی تھی کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ وہ مکالمہ آپ کے لئے قابل رسائی نہ ہو۔ ویسے گفتگو اتنی آگے بڑھ گئی ہے کہ آپ نے پہلے سے پڑھ نہ رکھا ہوگا تو پڑھتے ہوئے بھی خاصا وقت لگے گا۔ :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اگر بھیا کی دلاری منھ میں پانی رکھ کر سیٹی بجا سکتی ہیں تو مسکراتے ہوئے کھانا کیوں نہیں کھا سکتیں؟

اور بھلا بھیا اپنی دلاری پری کو کیوں کر بھولنے لگے؟ :)
ان دونوں سوالوں کے جواب بھی آپ ہی دیں بھیا ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top