کون ہے جو محفل میں آیا - 70

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد امین

لائبریرین
میں آپ اور فہیم بھیا سے ناراض ہونے کا سوچ رہی تھی
کہ بتائے بغیر چلے گئے

اے۔۔۔سوری۔۔۔ فہیم کا میسج آیا تھا اس کا نیٹ بند ہوگیا تھا۔۔۔ اور میں ابو سے باتیں کررہا تھا اسلیے جواب نہیں دے سکا اور لیپ ٹوپ ایسے ہی چھوڑ گیا تھا ۔۔۔

خیر۔۔۔اب سونے گا وقت ہوگیا ہے۔۔۔ابو سے ملاقات کا یہی وقت ہوتا ہے وہ اسی وقت فارغ ہوتے ہیں اور میں دن میں دفتر میں ہوتا ہوں۔۔۔
 
سبھی کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ہم اپنی دلاری اور پیاری مقدس بٹیا رانی کو اتنی خوبصورت روٹی بنانے کی پہلی کامیاب کوشش پر دو تحفے دینا چاہتے ہیں۔ پہلا تحفہ بے حد پیاری سی بہن کی ناک کی نوک پر بھیا کے بوسے کی شکل میں ہوگا اور دوسرا تحفہ ان کی اپنی فرمائش کے مطابق ہوگا۔پابندی یہ ہوگی کہ وہ یہ نہیں کہہ سکتیں کہ بھیا دوسرا تحفہ بھی یہی۔ :)

ویسے ہم ابھی سے پیشین گوئی کئے دیتے ہیں کہ چند ماہ بعد ہماری بٹیا رانی اتنی خوبصورت روٹیاں اتنی سہولت سے بنایا کریں گی کہ انھیں خود حیرت ہوگی کہ پہلی کامیاب کوشش پر کتنا ایکسائٹیڈ تھیں۔ ہمارا ذاتی تجربہ ہے کہ پتلی اور گول چپاتیاں بنانے کی مشق لگن سے کی جائے تو بہت جلدی ہاتھ اس کے عادی ہو جاتے ہیں۔ بٹیا رانی کے لئے بھیا کا ڈھیر سارا پیار اور دلار۔ :) :) :) :) :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top