کون ہے جو محفل میں آیا 72

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
کل رات کو دھماکا ہوا تھا جس میں پندرہ لوگ مارے گئے۔ نشانہ فوج کے حمایت یافتہ اور بلوچ مسلح تنظیموں کے خلاف بر سر پیکار سردارکے بیٹا تھا۔
آج پھر تین راکٹ حملے ہوئے شہر پر ۔ حب اور ڈیرہ بگٹی میں کریکر اور بارودی سرنگ دھماکے ہوئے

ڈاکٹر صاحب کے ساتھ ساتھ خروٹ آباد واقعہ کے اہم گواہ جمال ترہ کئی میرے سگے ماموں ہیں۔ان کی جان کو بھی نادیدہ قوتوں کی جانب سے خطرہ ہے ۔ وہ پریشانی الگ :(

اللہ پاک رحم فرمائے۔
اور تمہارے ماموں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین
 
شمشاد

لائبریرین
ارے بھئی اگر کچھ ہو رہا ہے تو کسی ڈاکٹر کو چیک کرواؤ، اگر فشار خون کی دباؤ کم ہے تو تھوڑا نمک پانی میں ڈال کر پی لو۔
 
عثمان

محفلین
کمال ہے۔
ابھی میں اس دھاگے پر مراسلہ لکھنے کی تیاری کر ہی رہا ہوتا ہوں کہ یہ ختم بھی ہو جاتا ہے۔ :confused:
دراصل یار لوگ بولتے بہت ہیں۔ :rolleyes:
 
شمشاد

لائبریرین
کمال ہے۔
ابھی میں اس دھاگے پر مراسلہ لکھنے کی تیاری کر ہی رہا ہوتا ہوں کہ یہ ختم بھی ہو جاتا ہے۔ :confused:
دراصل یار لوگ بولتے بہت ہیں۔ :rolleyes:
آپ بھی کچھوے اور خرگوش والی چال نہ چلا کریں ناں۔ وہ دن گئے جب کچھوا خرگوش سے جیت گیا تھا۔ اب تو جب کچھوا منزل پر پہنچا تو دیکھا کہ وہاں تو کئی ایک خرگوش اچھل کود رہے ہیں۔ تو اس نے ایک خرگوش سے دریافت کیا کہ بھئی ہماری فلاں نامی خرگوش سے دوڑ لگی تھی، وہ پہنچا کہ نہیں، تو ایک خرگوش نے جواب دیا، اوہ تو وہ آپ ہیں جن سے ہمارے پردادا کی دوڑ لگی تھی۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
:)

اپیا نہیں آرہیں ۔میں تو جارہی ہوں اب سونے ۔۔اللہ حافظ
چاچو اپیا آئیں تو ان کو میرا سلام بول دیجئے گا ۔
 
عثمان

محفلین
آپ بھی کچھوے اور خرگوش والی چال نہ چلا کریں ناں۔ وہ دن گئے جب کچھوا خرگوش سے جیت گیا تھا۔ اب تو جب کچھوا منزل پر پہنچا تو دیکھا کہ وہاں تو کئی ایک خرگوش اچھل کود رہے ہیں۔ تو اس نے ایک خرگوش سے دریافت کیا کہ بھئی ہماری فلاں نامی خرگوش سے دوڑ لگی تھی، وہ پہنچا کہ نہیں، تو ایک خرگوش نے جواب دیا، اوہ تو وہ آپ ہیں جن سے ہمارے پردادا کی دوڑ لگی تھی۔
یہ تو آپ نے کچھوا صاحب کی لمبی عمر کی خوبی بیان کر دی۔ :LOL:
 
شمشاد

لائبریرین
کچھوے کی لمبی عمر تو ویسے بھی ریکارڈ عمر ہوتی ہے لیکن دوسری طرف یہ بھی تو دیکھیں کہ خرگوش کی نسل کسی تیزی سے بڑھتی ہے کہ ہر 21 دنوں کے بعد نئی نسل آ جاتی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top