کون ہے جو محفل میں آیا 73

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
خیریت سے ہیں سعود بھائی ، ویلکم بیک ! سفر بخیر گزشت؟ جائے شما خالی بود ، در واقع خیلی خالی بود !

الحمد للہ ہم بخیر ہیں اور بال بچوں سمیت گاؤں کے سفر سے واپس آ چکے ہیں۔ کچھ ایک تصویریں بھی ہیں گاؤں کی جو آج کل میں اپلوڈ کر دیں گے ان شاء اللہ۔ :)
 
آپ کی جانب بھی بجلی جاتی ہے ؟
میں تو بس دو ہی جگہ پوسٹ کیا کہ "ان ایکسپیکٹڈ ایرر اکرڈ" آ گیا تھا ۔

کبھی کبھار بجلی کٹتی ہے یہاں بھی۔ غیر متوقع ایرر اس وقت روز آنہ آتا ہے۔ ان شاء اللہ سرور کے مسائل حل ہونے کے بعد ایسا نہیں ہوا کرے گا۔ وہ در اصل ڈاٹا بیس بیک اپ کا ٹائم ہوتا ہے اس وقت کچھ دیر کے لئے محفل ڈاؤن رہتی ہے۔ :)
 
شمشاد بھائی کوئی علاج تو کرنا پڑے گا ہی مقدس کی اداسی کا
ہم اپنی پیاری سی بہنا کو اداس بھی تو نہیں دیکھ سکتے ناں:sad:

ان کی اداسی کچھ اس نوعیت کی ہے جو وقت کے ساتھ از خود خوشی میں تبدیل ہو جائے گی ان شاء اللہ۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
الحمد للہ ہم بخیر ہیں اور بال بچوں سمیت گاؤں کے سفر سے واپس آ چکے ہیں۔ کچھ ایک تصویریں بھی ہیں گاؤں کی جو آج کل میں اپلوڈ کر دیں گے ان شاء اللہ۔ :)

گاؤں کیسا تھا ؟ اچھا لگا ہو گا ناں وہاں جا کر ۔ اور سردی کا کیا حال تھا گاؤں میں ؟

کچھ ایک کا مطلب تین سو چار سو پانچ سو تک ہو سعود بھائی ۔
 

غ۔ن۔غ

محفلین
ان کی اداسی کچھ اس نوعیت کی ہے جو وقت کے ساتھ از خود خوشی میں تبدیل ہو جائے گی ان شاء اللہ۔ :)

السلام و علیکم سعود بھیا
آپ کو پھر سے یہاں دیکھ کے بہت خوشی ہوئی:happy:
کیسے ہیں آپ؟
جی بھیا ہم خدا سے اپنی پیاری بہن مقدس کی خوشیوں کے لیے دست بہ دعا ہیں:praying:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام بہنا
ہم تو اللہ کے فضل سے خیریت سے ہیں
آپ سنائیں آپ کیسی ہیں اور کم کم کیوں آتی ہیں؟

مجھے سردی لگ رہی ہے بہت اپنی ہی غلطی سے ۔
میں کل نہیں آ سکی ورنہ تو روز ہی آنا ہو رہا ہے ۔ یہ بتائیں کہ اب کیسی طبیعیت ہے آپ کی ؟ ہم تو آپ کو جرمانہ کرنے کا سوچ رہے تھے ، آپ نے اپنی طبیعیت کیوں خراب کر لی تھی ؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top