کون ہے جو محفل میں آیا 74

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زین

لائبریرین
تین چار دنوں سے گیس بالکل بھی نہیں۔ گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کردی گئی ہے ۔ جب کمپنی والوں نے پائپ لائن کی مرمت کردی تو دوبارہ بم دھماکہ سے تباہ کردی گئی۔ سردی بھی اچانک بڑھ گئی ہے ۔ منفی بارہ تک درجہ حرارت گر گیا ہے شدید سردی کی وجہ سے والد صاحب بیمار ہوگئے ہیں۔

والدہ بھی بیمار ہیں۔ میری خود بھی طبیعت ٹھیک نہیں۔ ماموں کو کسی زہریلی چیز نے ڈسا جس کی وجہ سے ان کے پاؤں کا آپریشن کرنا پڑا۔ دو دن اسپتال میں ان کے ساتھ گزارے اور دو دن اسپتال لاتے لے جاتے گزرے۔ آفس کے کام بھی سارے ڈسٹرب ہورہے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top