کون ہے جو محفل میں آیا 74

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
یہ ماؤں بلی کے لیے خاص طور پر​
catinthebasket.gif
 

محمد امین

لائبریرین
محمد امین آپ کا کہنا بجا۔ تلخ تجربہ لہجے میں تلخی لے ہی آتا ہے۔ لیکن جنرلائز کرنے کے لئے صرف میرا یا آپ کا تجربہ کافی نہیں ہے ناں۔ چلیں اب جلدی سے کسی اچھے سے استاد کی اچھی سی یاد شیئر کر دیں۔ :)

آپی ۔۔۔ کتنے اساتذہ کا بتاؤں :) :) ۔۔۔ مجھ سے لکھنے میں غلطی یہ ہوگئی تھی کہ میں "نام نہاد" لکھنا بھول گیا تھا :) ۔۔ ورنہ میری زندگی میں تو بچپن سے اب تک اتنے اساتذہ ایسے ہیں جو مجھے مرتے دم تک یاد رہیں گے، جنہوں نے آج مجھے امین بنایا ہے ( گو کہ میں نے ان کی تربیت کی لاج نہ رکھی)۔

کلاس 1 کی مس عالیہ، کلاس 4-5 کی مس طلعت اور مس عفت، کلاس 7-9 کے سر عمران، سر شیراز، سر آغا سہیل، سر عتیق شاہ، سر حنبل، سر رضوان، سر مکرم، سر عدنان، سر نعمان، ۔۔۔۔ ڈوکٹر محی الدین، ڈوکٹر عرفان حیدر، مس کہکشاں، ڈوکٹر امین، ڈوکٹر انصار قدوائی، سر اجمل، ۔۔۔۔

یہ وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے میں آج سر اٹھا کر چلنے کے قابل ہوں :) اور ایسے ہی لوگوں کو اساتذہ مانتا ہوں۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
محمد امین آپ کا کہنا بجا۔ تلخ تجربہ لہجے میں تلخی لے ہی آتا ہے۔ لیکن جنرلائز کرنے کے لئے صرف میرا یا آپ کا تجربہ کافی نہیں ہے ناں۔ چلیں اب جلدی سے کسی اچھے سے استاد کی اچھی سی یاد شیئر کر دیں۔ :)

اور ہاں :) جامعہ کے دنوں میں کچھ نام نہاد اساتذہ کی بد تہذیبیوں کی وجہ سے میں کئی دنوں تک سو نہیں سکا تھا :) ۔۔ قریب تھا کہ میں خود کشی کر لیتا ۔۔ جی ہاں :) اور یہ کوئی فلمی بات نہیں ہے۔۔
 

مغزل

محفلین
میں اچھی ہوں بھیا اور طبعیت اب پہلے سے ٹھیک ہے
تیمور اور باقی گھر والے بھی بالکل ٹھیک ہیں الحمدللہ

آمنہ کی طبعیت اب کیسی ہے اور غزل آپی کو کیا ہوا دوبارہ سے
انہیں کہیں زیادہ بیمار ہونے کی اجازت نہیں ہے انہیں
اللہ ہمیشہ اپنی امان میں رکھے گڑیا رانی ۔ جیتی رہو۔
منے آمنہ کا ایک ہفتہ کا کورس ہے ، اللہ بہتر کرے گا۔۔ انشا اللہ
غزل کا چیک اپ ہوگیا ہے دوائیں جاری ہیں آپ بہنوں کی دعا چاہیے ۔
میں نے کہہ دیا ہے گڑیا آپ کی اپیا کو ، ابھی وہ ہسپتال میں ہے ،
ایک عزیزہ داخل ہیں ہسپتال میں انہی کے ساتھ ہے۔۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اور ہاں :) جامعہ کے دنوں میں کچھ نام نہاد اساتذہ کی بد تہذیبیوں کی وجہ سے میں کئی دنوں تک سو نہیں سکا تھا :) ۔۔ قریب تھا کہ میں خود کشی کر لیتا ۔۔ جی ہاں :) اور یہ کوئی فلمی بات نہیں ہے۔۔
میں اندازہ کر سکتی ہوں۔ bullying سے واسطہ کہیں بھی پڑ سکتا ہے اور انسان کا ردعمل انتہائی شدید بھی ہو سکتا ہے۔ لیکن الحمد اللہ آپ نے کوپ کر لیا ناں۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top