کون ہے جو محفل میں آیا 80

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
جی ہاں وہ تو میں دیکھ ہی رہا ہوں بھیّا کافی بہتر تبدیلیاں رونما ہوئیں ہیں، محفل کا رنگ ڈھنگ ہی نرالا ھے جو میں پہلا پیج کھولتے ہی سمجھ گیا تھا کہ محفل کے جانشینوں نے محفل کو نئے کپڑے زیب تن کر دیئے ہیں۔ باقی احباب کیسے ہیں اور کوئی اہم خبر کسی رکن کے حوالے سے؟ سب ٹھیک ٹھاک ہیں ناں؟ شمشاد بھائی کیسے ہیں؟

محفل کا نہ صرف لباس بدلا ہے بلکہ جسم بھی بدل گیا ہے، ہاں جان وہی ہے۔ :) :) :)

شمشاد بھائی بھی آس پاس ہی ہوں گے۔ تھوڑی دیر میں آتے ہی ہوں گے۔ آپ نئے محفلین سے متعارف ہوں، کئی اچھے لوگ آئے ہیں۔ کچھ پیاری پیاری ننھی ننھی پریاں بھی آئی ہیں جنھوں نے رنگ بخشا ہے۔ :)
 
حسن علوی

محفلین

جی بالکل میں کوشش کرتا ہوں اور کچھ نئے چہرے دکھائی پڑ رھے ہیں ماشاءاللہ محفل آج بھی پُررونق ھے۔
 
حسن علوی

محفلین
وعلیکم السلام
کیسے ہیں حسن بھائی
کہاں گم ہیں آج کل :)

ارے فہیم کیسے ہیں آپ؟ میں الحمدللہ بالکل ٹھیک ٹھاک اور خیریت سے ہوں۔ اور گم کہیں نہیں بس ذرا غیر حاضری کا دورانیہ بڑھ جاتا ھے محفل سے۔ آپ کہیئے گا کیسے مزاج ہیں؟
 
جب بھی اس سلسلے پر آتا ہوں ایک نیا ہی تھریڈ کھلا ہوتا ہے

یہ دھاگہ بہت تیز رفتار ہے، دو سے چار دنوں میں یہاں ایک ہزار پوسٹ مکمل ہو جاتی ہیں۔ گرچہ اب ہزار پیگامات پر نیا دھاگہ شروع کرنے کی کوئی ضرورت محسوس نہیں ہوتی لیکن ہم نے روایات کو جاری رکھا ہے۔ :) :) :)
 
فہیم

لائبریرین
ارے فہیم کیسے ہیں آپ؟ میں الحمدللہ بالکل ٹھیک ٹھاک اور خیریت سے ہوں۔ اور گم کہیں نہیں بس ذرا غیر حاضری کا دورانیہ بڑھ جاتا ھے محفل سے۔ آپ کہیئے گا کیسے مزاج ہیں؟

ماشاءاللہ
ہم بھی ٹھیک ٹھاک ہیں اور ہمارے مزاج بھی درست حالت میں ہیں ابھی تک تو :)
 
زیک

مسافر
یہ دھاگہ بہت تیز رفتار ہے، دو سے چار دنوں میں یہاں ایک ہزار پوسٹ مکمل ہو جاتی ہیں۔ گرچہ اب ہزار پیگامات پر نیا دھاگہ شروع کرنے کی کوئی ضرورت محسوس نہیں ہوتی لیکن ہم نے روایات کو جاری رکھا ہے۔ :) :) :)
یہ روایت تو پی ایچ پی بی بی کے زمانے کی ہے جب اس کی کچھ ضرورت محسوس ہوئ تھی
 
حسن علوی

محفلین
ماشاءاللہ
ہم بھی ٹھیک ٹھاک ہیں اور ہمارے مزاج بھی درست حالت میں ہیں ابھی تک تو :)

ابھی تک تو؟ یہ بھی خوب کہی، آج کل اگلے ہی لمحے کیا ہوگا یہ کہنا کافی غیر یقینی سا ہو گیا ھے۔ مگر اچھے کی امید رکھنا چاہیئے۔
کہاں قیام پذیر ہیں کراچی میں؟ عمار بھائی کی کوئی خیر خبر؟
 
یہ روایت تو پی ایچ پی بی بی کے زمانے کی ہے جب اس کی کچھ ضرورت محسوس ہوئ تھی

دیگر دھاگوں میں اس روایت کو برقرار رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن گپ شپ کے زمرے میں اس رواج کا ایک فائدہ ہے کہ محفلین ہر نئے دھاگے کے ساتھ تر و تازہ ہو جاتے ہیں کہ ایک عدد سنگ میل پورا ہوا۔ مثلاً فہیم بھائی ایسے سو دھاگوں کے بعد کچھ نیا آئیڈیا پیش کرنے والے ہیں۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ایک طویل ترین دھاگہ احباب کی دلچسپی کو متاچر کر سکتا ہے۔ جبکہ یہاں تو کبھی کبھار نیا دھاگہ شروع کرنے پر بھی مسابقہ ہو جاتا ہے۔ :) :) :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top