کون ہے جو محفل میں آیا 80

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن علوی

محفلین
بس سمجھیں کہ لال سے ہرے ہوگئے ہیں۔
ویسے بھی لال رنگ غصے کی علامت ہوتا ہے اور ہرا سکون کی :)
تو سکون زیادہ ہو تو اور اچھی بات ہے نہ :)

بہت خوب ویسے یہ مرچ اور سکون دو نہایت ہی متضاد چیزیں معلوم پڑتی ہیں۔ خیر جیسے آپکو بھلا لگے۔
خیریت سے جائیں اور سکون کیجیئے:)
 
ویسے بہت خوب سوجھی یہ بھی سعود بھائی۔

فہیم بھائی کی ایک بہت ہی خوبصورت بات یہ ہے کہ ایسی باتوں کا برا نہیں مانتے۔ اور ایسی ہی آفر محمد امین بھائی کی جانب سے بھی ہے۔ اس لئے ہم ان کو دل سے عزیز رکھتے ہیں اور اکثر بے خوف ہو کر تھوڑا سا شغل کر لیتے ہیں۔ :) :) :)
 
آپ کہیں تو ہم آپ کو لائبریرین بنا دیتے ہیں۔ پھر آپ متعلقہ زمرے میں کام شروع کر لیجئے۔ کیا آپ کو اس میں کوئی مشکل نظر آتی ہے؟ :) :) :)
 
عندلیب

محفلین
آپ کہیں تو ہم آپ کو لائبریرین بنا دیتے ہیں۔ پھر آپ متعلقہ زمرے میں کام شروع کر لیجئے۔ کیا آپ کو اس میں کوئی مشکل نظر آتی ہے؟ :) :) :)
ہم کوئی ذمہ داری نہیں لے سکتے سعود بھیا ۔ متفرقات میں کتاب پوسٹ کئیے دیتے ہیں وہاں سے پروف ریڈنگ کے بعد آپ جہاں مناسب سمجھیں منتقل کردیں۔ :)
 
ہم کوئی ذمہ داری نہیں لے سکتے سعود بھیا ۔ متفرقات میں کتاب پوسٹ کئیے دیتے ہیں وہاں سے پروف ریڈنگ کے بعد آپ جہاں مناسب سمجھیں منتقل کردیں۔ :)

متفرقات میں نہ پوسٹ کیجئے کیوں کہ وہاں دوسرے دھاگوں کی ٹریفک بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اور سب کچھ اسی ہجوم میں گم ہو جائے گا۔ آپ ایک کام کر سکتی ہیں کہ ہر کتاب کے لئے ایک عدد ذاتی مکالمہ شروع کر لیں اس میں ہمیں شریک کر لیں۔ آپ ایک ایک کر کے کتابیں وہاں لکھتی جائیں، پھر اخیر میں ان کو کاپی پیسٹ کر کے کہیں اور منتقل کر دیا جائے گا۔ ویسے بہتر یہی ہوگا کہ آپ عارضی لائبریرین بن جائیں، جب آپ کا کام مکمل ہو جائے گا تب آپ کو اس گروپ سے الگ کر دیا جائے گا۔ نیز یہ کہ آپ کو لائبریری کی کوئی دیگر ذمہ داری نہیں دی جائے گی۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top