کون ہے جو محفل میں آیا 81

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

میں تو موجود ہی ہوں۔

کریلے گوشت کہاں ہے؟ کیا سارا کھا گئے؟ مجھے تو خوشبو بھی نہیں آ رہی۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
چلیں جی اب میں سونے جا رہی ہوں ۔ ساڑھے تین ہو گئے جتنا آرام کیا تھا وہ کوٹہ ختم ہو گیا ، اب صبح خیریت سے گزرے لگتا تو نہیں:happy: اب صبح پانچ بجے الارم بج بج کے تھک ہار کے بند ہو جائے گا :(

سونے سے پہلے فرحت کے لیے پیغام : فرحت کیانی ، صفحات کی تعداد پلیز اور میں کل خواب دیکھا کہ آپ نے اجرت کو لازمی سے ہٹا کر آپشنل کر دیا ہے :happy:
صفحات کی گنتی کرنی کیسے ہے یہ تو بتائیں شگفتہ :idontknow:
کہتے ہیں کہ خواب کی اکثر الٹی ہوتی ہے :angel3: :openmouthed:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام
الحمد اللہ۔ میں ٹھیک۔ شکریہ :)
آپ کیسی ہیں شگفتہ؟

ٹھیک ہوں فرحت ، فلو اور بخار سے دوستی چل رہی ہے کل میں تقریبا پندرہ گھنٹے سوئی رہی ، آنکھ ہی نہیں کھلی ۔ آج آپ سے بات کرنے کو دل ہے ابھی آپ کا نمبر ملانے کو سیل فون اٹھایا پھر واپس رکھ دیا کہ بات کرنے سے زیادہ آپ کے کانوں کو کھانسی سے تنگ کروں گی ۔ آپ کی کیسی ہے طبیعت اور کیا مصروفیت ہے آج تو گھر کی عیاشیاں ہوں گی اور کل سے وہی قید شروع :happy:

فصیح صاحب کیسے ہیں اور کیا کر رہے ہیں ؟ کوئی نیا کارنامہ :happy:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
حسن علوی نے کہا:
جو لوگ ایسے خطابات سے نوازیں میری دعا ھے کہ اللہ انہیں کم از کم ایک بار ضرور لے آئے دیارِغیر میں تاکہ انکی تسلی ہو سکے بہت غصہ آتا ھے لوگوں پر جب وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم لوگ باہر بڑی عیش و آرام کی زندگی کے مزے لوٹ رہے ہیں۔
اپنے ملک سے بہتے کوئی جگہ نہیں، میں بھی کسی اچھی اپرچیونٹی کی تلاش میں ہوں اب واپس آنا چاہتا ہوں آپی بہت ہو گیا۔ اور راولپنڈی اسلام آباد میں بہت عرصہ گزارا بڑی یادیں وابستہ ہیں اب تو سنا ہے کہ نئی سڑکیں بن گئی ہیں کا بدل گیا سب کچھ۔ اور آپی مانچسٹر یونیورسٹی کافی بڑی ہے آپ کی دوست کا داخلہ کون سے ڈیپارٹمنٹ میں ہوا ہے؟
بالکل حسن علوی میں بھی یہی کہتی ہوں سب سے کہ دور کے ڈھول سہانے۔
آپ ضرور واپس آئیں حسن اور اپرچینونیٹیز بہت ہیں بس ایکسپلور کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنی اپنی سوچ کی بات ہے کام تو کرنا ہی ہے ہر جگہ لیکن میرے لئے یہاں کام کرنا ذاتی طور پر اس لئے خوشی اور اطمینان کا سبب بنتا ہے کہ مجھے پروفیشنلی تو کامیابیاں مل ہی رہی ہیں لیکن ساتھ ساتھ میں کچھ نہ کچھ اپنے لوگوں کے لئے بھی کر سکتی ہوں۔ ٹو اِن ون :)
جی سڑکیں تو کافی نئی بنی ہیں۔ ویسے میں نے پہلی بار راولپنڈی واپس آ کر ہی مکمل دیکھا ہے۔ کیونکہ پہلے تو صرف اسلام آباد ہی وقت گزرا تھا۔ میری فرینڈ آپریشنل ریسرچ میں میجر کر رہی ہے۔ میں اس سے ڈیپارٹمنٹ کا پوچھوں گی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
صفحات کی گنتی کرنی کیسے ہے یہ تو بتائیں شگفتہ :idontknow:
کہتے ہیں کہ خواب کی اکثر الٹی ہوتی ہے :angel3: :openmouthed:

گنتی بہت آسان ہے فرحت ، دیکھیں اب آج سے جو صفحہ میں آپ کو ٹیگ کروں گی ناں تو جب آپ وہ ٹائپ کر لیں گی تو وہ ہو گا پہلا صفحہ :happy: پھر اس کے بعد اسی طرح دوسرا ، پھر تیسرا ، پھر چوتھا ، پھر پانچواں ۔ ۔ ۔ اب آپ بتائیں آسان ہے ناں گننا ؟ :happy: :openmouthed:
 
السلام علیکم۔

امید ہے کہ احباب اس طویل ترین ڈاؤن ٹائم سے بری طرح جھنجھلائے ہوں گے۔ کئیوں کے پیغامات کے جواب دیکر ہمیں ویسے بھی اندازہ ہوتا رہا ہے۔ :) :) :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top