کون ہے جو محفل میں آیا 81

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
اب اس راز و نیاز میں تم بھی شریک ہو جاؤ
دعوت عام ہے :)

امی جان، امین بھائی ہمارے چھوٹے بھائی ہیں۔ اس لحاظ سے تو یہ ہمارے فرائض میں شامل ہے۔ آپ اور امین بھائی اپنی رائے، پسند، معیار وغیرہ پر کوئی روشنی ڈالیں گے تو بالکل کوشش کی جائے گی۔ :) :) :)
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی، آپ نے تو پہلے ہی امین بھائی سے اردو محفل شادی دفتر کی فیس جمع کرنے کو کہا تھا۔ اب وہی اب تک شش و پنج میں پڑے ہیں تو کیا کیا جا سکتا ہے؟ :) :) :)
اب جبکہ ان کی ماما آ گئی ہیں تو ان کو فیس میں 50 فیصد کی رعایت دی جا سکتی ہے۔
 
شمشاد بھائی آپ مجھے بتائیں کہ کتنی فیس جمع کرانی ہے؟
امین تو ایسے میرے ہاتھ آنے والے نہیں ہیں

ہئیر ہئیر!! :) :) :)

ہم تو سمجھتے ہیں کہ امی جان کی مسکان ہی فیس ہے۔ لیکن مزید تفصیلیات تو شمشاد بھائی ہی بتا سکیں گے کیوں کہ وہی اس دفتر کے کرتا دھرتا ہیں۔ :) :) :)
 
مہ جبین

محفلین
امین کو ایک دفعہ میرے شادی دفتر میں بھیجیں پھر فیس بھی دیکھ لیں گے۔
بھائی وہ تو شادی دفتر کے نام ہی سے دور بھاگتا ہے
میں اب کہاں جوتیاں چٹخاتی پھروں گی اب وہ اس بات کو نہیں سمجھتا ہے میں تو واقعی بہت پریشان ہوں
اور دوسری بات یہ کہ وہ تو نیٹ پر رشتوں کو بھی ٹھیک نہیں سمجھتا:?
 
شمشاد

لائبریرین
اس بات سے تو میں بھی متفق ہوں کہ نیٹ پر رشتے واقعی ٹھیک نہیں ملتے۔ شاید ہی ہزاروں میں کوئی ایک آدھ ہو جو صحیح ہو۔
 
بھائی وہ تو شادی دفتر کے نام ہی سے دور بھاگتا ہے
میں اب کہاں جوتیاں چٹخاتی پھروں گی اب وہ اس بات کو نہیں سمجھتا ہے میں تو واقعی بہت پریشان ہوں
اور دوسری بات یہ کہ وہ تو نیٹ پر رشتوں کو بھی ٹھیک نہیں سمجھتا:?

امی جان، آپ نے اچھی بھلی پڑوسن کو ہاتھ سے جانے دیا تو کیا کیا جائے۔ :) :) :)
 
فہیم

لائبریرین
بھائی وہ تو شادی دفتر کے نام ہی سے دور بھاگتا ہے
میں اب کہاں جوتیاں چٹخاتی پھروں گی اب وہ اس بات کو نہیں سمجھتا ہے میں تو واقعی بہت پریشان ہوں
اور دوسری بات یہ کہ وہ تو نیٹ پر رشتوں کو بھی ٹھیک نہیں سمجھتا:?

آنٹی آپ نے ان سے کبھی معلوم کیا۔
کیا پتہ وہ پہلے ہی کسی کو پسند کرتے ہوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top