کون ہے جو محفل میں آیا - 83

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ہیں۔ یہ آپ ابھی جاگ رہے ہیں؟ میں تو سمجھی سونے کا وقت ہو گیا ہو گا۔
آج صبح صبح میرے سر میں درد ہو گیا :(

جی ابھی تو یہاں رات کے ساڑھے گیارہ بجنے کو ہیں اس لئے ابھی نہیں سوئے۔ اور یہ سر درد کیوں بھلا؟ آپ ایسا کریں کہ اچھی سی چائے پی لیں اور تھوڑی دیر تک مسکرائیں، ان شاء اللہ درد جاتا رہے گا۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
جی ابھی تو یہاں رات کے ساڑھے گیارہ بجنے کو ہیں اس لئے ابھی نہیں سوئے۔ اور یہ سر درد کیوں بھلا؟ آپ ایسا کریں کہ اچھی سی چائے پی لیں اور تھوڑی دیر تک مسکرائیں، ان شاء اللہ درد جاتا رہے گا۔ :)
ساڑھے گیارہ آجکل میرے لئے تو کافی دیر ہے۔ :)
سر درد ایک تو ٹھنڈ لگ گئی صبح اور دوسرا آتے ہی ایک میٹنگ میں جانا ہوا۔ شکر ہے جلدی ختم ہو گئی۔
چائے ابھی پیتی ہوں۔ :)
 
ساڑھے گیارہ آجکل میرے لئے تو کافی دیر ہے۔ :)
سر درد ایک تو ٹھنڈ لگ گئی صبح اور دوسرا آتے ہی ایک میٹنگ میں جانا ہوا۔ شکر ہے جلدی ختم ہو گئی۔
چائے ابھی پیتی ہوں۔ :)

چائے پیجئے اور محفل میں ہی ڈھونڈھ کر کوئی دلچسپ سا دھاگہ پڑھ لیجئے، مسکان از خود نمودار ہو جائے گی اور پھر سر درد کی چھٹی۔ :)
 
ہم نے تو ایسا سوچ کر نہیں لکھا ۔۔ ہم نے دل سے تعریف ہی کی تھی ۔

چشم ما روشن دل ما شاد۔ لیکن اپیا رانی، بھلا پالک پنیر میں ایسا کیا جادوئی ہے جس کو لے کر تعریف کرنے کے لئے ایسے الفاظ استعمال کرنے کی نوبت آ جائے؟ :)
 
عندلیب

محفلین
چشم ما روشن دل ما شاد۔ لیکن اپیا رانی، بھلا پالک پنیر میں ایسا کیا جادوئی ہے جس کو لے کر تعریف کرنے کے لئے ایسے الفاظ استعمال کرنے کی نوبت آ جائے؟ :)
ہم تو یہی سمجھتے ہیں کہ مردوں کے لیے انڈا تلنا بھی بہت بڑا کام ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
جی خیر کھانا تو ٹھیک ٹھاک ہی بن جاتا ہے۔ یہ اور بات ہے کہ اس دفعہ پالک بہت کم تھا۔ :) :) :)
اپنی ترکیبوں پرکتاب لکھیں جلدی سے۔ دیباچے میں میرا نام بھی شامل کر دیجئے گا کہ کتاب چھپوانے کا مشورہ میں نے دیا تھا۔
 
اپنی ترکیبوں پرکتاب لکھیں جلدی سے۔ دیباچے میں میرا نام بھی شامل کر دیجئے گا کہ کتاب چھپوانے کا مشورہ میں نے دیا تھا۔

ایسا کرتے ہیں کہ ابھی محض دیباچہ ہی شائع کروا دیتے ہیں۔ باقی مواد شائع ہونے میں تو بقول شاعر ۔۔۔ ۔۔۔ زلف کے سر ہونے تک۔ :) :) :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ایسا کرتے ہیں کہ ابھی محض دیباچہ ہی شائع کروا دیتے ہیں۔ باقی مواد شائع ہونے میں تو بقول شاعر ۔۔۔ ۔۔۔ زلف کے سر ہونے تک۔ :) :) :)
نہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر ایک ڈش کی ترکیب لکھتے جائیں۔ چار ہفتوں میں اچھا خاصا مواد بن جائے گا۔ بس کتاب تیار۔ مارکیٹنگ ہم کر دیں گے۔ :)
میں تو ابھی سے اتنی خوش ہو رہی ہوں کہ شیفس کی لسٹ میں ایک اور بہترین شیف کا اضافہ اور ان کی کتاب میں میرا نام بھی سنہری حروف میں لکھا جائے گا :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top