کون ہے جو محفل میں آیا 84

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد امین

لائبریرین
ان شاء اللہ وکی سے مختلف شئے ملے گی۔ :)

گڈ :) ۔۔۔ جزاک اللہ۔۔۔ ویسے اردو ویب کا ہوم پیج بھی امید ہے جاذب ہوگا :)

یہ ہفتہ مصروفیت زیادہ ہونے سے بہت جلدی گزر گیا امین بھائی کہ موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے کم وقت ملا لیکن مجھے اس بار سردیاں اتنی اچھی لگ رہی ہیں کہ میں اللہ سے دعا کی کہ جون تک سردیاں ہی رہیں ۔ ویسے موسم اس ہفتہ روز کچھ نیا ہی ہوتا ہے ، میں اس ہفتہ آلٹرنیٹ دنوں میں فل اسپیڈ پر پنکھا بھی چلا کے سوئی ۔

کل سے جو سرد ہوا چلی ہے اس نے تنگ کیا ہوا ہے، زیادہ سرد تو نہیں مگر نمی بہت کم ہوگئی ہے تو خشکی :(
 
اسے اپنے کل ہی کی فکر تھی وہ جو میرا واقفِ حال تھا
وہ جو اسکی صبحِ عروج تھی وہ میرا وقتِ زوال تھا

مرا درد کیسے وہ جانتا مری بات کیسے وہ مانتا
وہ تو خود فنا ہی کے ساتھ تھا اسے روکنا بھی محال تھا

وہ جو اسکے سامنے آگیا کسی روشنی میں نہا گیا
عجب اسکی ہیبتِ حسن تھی عجب اسکا رنگِ جمال تھا

دمِ واپسیں اسے کیا ہوا نہ وہ روشنی نہ وہ تازگی
وہ ستارہ کیسے بکھر گیا وہ جو اپنی آپ مثال تھا

وہ ملا تو صدیوں کے بعد بھی میرے لب پہ کوئی گلا نہ تھا
اسے میری چپ نے رُلا دیا جسے گفتگو میں کمال تھا

میرے ساتھ لگ کے وہ رودیا اور صرف اتنا ہی کہہ سکا
جسے جانتا تھا میں زندگی وہ تو صرف وہم و خیال تھا

احمد ندیم قاسمی
 
میری زندگی تو فراق ہے، وہ ازل سے دل میں مکیں سہی
وہ نگاہِ شوق سے دور ہیں، رگِ جاں سے لاکھ قریں سہی

سرِ طور سرِ حشر ہو، ہمیں انتظار قبول ہے
وہ کبھی ملیں، وہ کہیں ملیں، وہ کبھی سہی وہ کہیں سہی
...
نہ ہو ان پہ میرا بس نہیں، کہ یہ عاشقی ہے ہوس نہیں
میں انھی کا تھا میں انھی کا ہوں،وہ میرے نہیں تو نہیں سہی

مجھے بیٹھنے کی جگہ ملے، میری آرزو کا بھرم رہے
تیری انجمن میں اگر نہیں، تیری اجنمن کا قریں سہی

تیرا در تو ہمکو نہ مل سکا، تیری رہگزر کی زمیں سہی
ہمیں سجدہ کرنے سے کام ہے، جو وہاں نہیں تو یہیں سہی

میری زندگی کا نصیب ہے، نہیں دور مجھ سے قریب ہے
مجھے اسکا غم تو نصیب ہے، وہ اگر نہیں تو نہیں سہی

جو ہو فیصلہ وہ سنائیے، اسے حشر پہ نہ اٹھایئے
جو کریں آپ ستم وہاں وہ ابھی سہی، وہ یہیں سہی

اسے دیکھنے کی جو لو لگی، تو قتیل دیکھ ہی لیں گے ہم
وہ ہزار آنکھ سے دور ہو، وہ ہزار پردہ نشیں سہی
 

محمد امین

لائبریرین
میں ٹھیک ہوں لالہ آپ کیسے ہیں ؟؟؟ :)

ہم بھی اچھے ہیں الحمد للہ :) بس موسم کی خشکی سہہ رہے ہیں۔۔۔

شکر ہے پروردگار کا۔ آپ سنائیں

اللہ کا کرم ہے :) ۔۔۔

امین بھیا السلام علیکم ۔

وعلیکم السلام اپیا :) کیسے مزاج ہیں آپ کے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top