کون ہے جو محفل میں آیا 86

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عائشہ عزیز

لائبریرین

مہ جبین

محفلین
آنی مجھے تو نہیں معلوم اس کے بارے میں ۔۔۔اگر ٹائم ہو تو شیئر کریں ناں ۔
چکن آدھ کلو
پالک آدھ کلو (کاٹ کر دھو کر رکھ لو )
سفید چنے 1 پاؤ ( ان کو کچھ گھنٹے سوڈا ڈال کر بھگو دو اور پھر صاف پانی سے دھو کر ابال کر گلا لو)
پیاز 2 درمیانی
لہسن ادرک پیسٹ 1 ٹی اسپون
نمک 1 ٹی اسپون
لال مرچ 1 ٹیبل اسپون
ہلدی آدھ ٹی اسپون
پسا گرم مصالحہ آدھ ٹی اسپون
دہی 1 پاؤ
قصوری میتھی 1 ٹی اسپون
ترکیب:
پین میں تیل ڈالو اور پیاز کو ہلکا سا فرئی کرلو ، لال نہیں کرنا، اب اس میں لہسن ادرک پیسٹ ڈالو اور سب مصالحے ایک ایک کر کے ڈالو اور بھونو پھر اسمیں چکن ڈال کر بھونو اور دہی ڈال کر کچھ دیر ڈھک کر ہلکی آنچ پر چکن گلنے تک پکاؤ ( پالک کو دھو کر کھولتے ہوئے پانی میں ڈال کر نکال لو اور چھلنی میں نتھار کر رکھ لو) اب گلے ہوئے چنے ،ابلی پالک ڈالو اور بھونو آخر میں قصوری میتھی ڈال کر کچھ دیر کو دم پر رکھ دو لذیذ ڈش تیار ہے ، مزے لے کر کھاؤ :)
 

مہ جبین

محفلین
میں ٹھیک ٹھاک آنٹی ۔۔۔ ۔۔۔ آپ کیسی ہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ میں فرحت اشتیاق کا ناول پڑھ رہی تھی نیٹ پر ابھی ۔۔ آپ کو دلچسپی ہے ناول پڑھنے سے تو لنک دوں ؟
اللہ کا کرم ہے سارہ میں ٹھیک ہوں
ناول تو پڑھتی ہوں لیکن نیٹ پر نہیں اسمیں مجھے مزا نہیں آتا نا
میں ویسے ہی پڑھوں تو مزا آتا ہے
 

مہ جبین

محفلین
میں خود نہیں بناتی ناں:noxxx: امی جان یا اپیا کو بتاؤں گی اس کے بارے میں ۔۔
ٹھیک ہے
ویسے ایک بات بتاؤں میں نے آج پہلی بار یہ ڈش بنائی ہے ، ٹی وی پر ایک شیف نے چنے پالک کی ڈش بنائی تھی میں نے اس میں تھوڑی سی تبدیلی کرکے بون لیس چکن اس میں ڈال کر بنالی تو سب کو بہت پسند آئی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top