کون ہے جو محفل میں آیا 89

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زین

لائبریرین
بوچھی کو ہم لوگ باجو بھی کہتے ہیں۔ باجو پہلے محفل پر بہت محترک تھیں ۔ پھر وہ کسی بات پر ناراض ہوگئی اور ایسی ہوگئی کہ پھر محفل کا رخ ہی نہیں کیا۔فیس بک پر بھی ان کا اکائونٹ تھا لیکن وہ بھی غیر فعال کردیا ہے ۔
 
فہیم

لائبریرین
شگفتہ تم سے ایک بات پوچھنی ہے، میں کل پرانے کئی سال پہلے کے دھاگے پڑھ رہی تھی تو اس میں ایک نام بوچھی کا دیکھا اور ان کا بہت اچھے انداز میں ذکر پڑھا تو بہت اچھا لگا لیکن اب ان کو نہیں دیکھا ، وہ اب کیوں نہیں آتیں محفل میں؟

ضرور کسی اقتباس میں پڑھا ہوگا :)
 
مہ جبین

محفلین
بوچھی کو ہم لوگ باجو بھی کہتے ہیں۔ باجو پہلے محفل پر بہت محترک تھیں ۔ پھر وہ کسی بات پر ناراض ہوگئی اور ایسی ہوگئی کہ پھر محفل کا رخ ہی نہیں کیا۔فیس بک پر بھی ان کا اکائونٹ تھا لیکن وہ بھی غیر فعال کردیا ہے ۔
اچھا ایسی ناراضگی؟؟؟؟؟؟؟
یقیناً کوئی بہت سنجیدہ بات ہوگی جس پر وہ ایسی ناراض ہوگئیں
کسی کا ان سے رابطہ نہیں ہے کیا؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ تم سے ایک بات پوچھنی ہے، میں کل پرانے کئی سال پہلے کے دھاگے پڑھ رہی تھی تو اس میں ایک نام بوچھی کا دیکھا اور ان کا بہت اچھے انداز میں ذکر پڑھا تو بہت اچھا لگا لیکن اب ان کو نہیں دیکھا ، وہ اب کیوں نہیں آتیں محفل میں؟

آنٹی آپ کے ایک دو سوالات پہلے بھی ڈیو ہیں ، آپ نے بہت دن پہلے پوچھا تھا ، کوشش کروں گی کہ جلد ان کا جواب لکھوں ۔ آپ ناراض تو نہیں ہیں ناں ، بوچھی نے فورم چھوڑ دیا تھا اور جن دنوں چھوڑا تھا ان دنوں میں فورم پر نہیں تھی مجھے فورا علم نہیں ہو سکا تھا بعد میں معلوم ہوا ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کیا ہوا شگفتہ؟ خیریت تو ہے نا؟

دراصل ایک ساتھ کئی لوگ بیمار ہو گئے ہیں ۔ یہاں حمزہ کا بخار بہت زیادہ بڑھ گیا تھا حمزہ کو ایمرجنسی میں لے کے گئے ، آج کچھ کم ہوا ہے بخار ، اور کل ہی لاہور میں بھانجا اور بھانجی دونوں کو بخار ۔ بھانجے کو اسپتال ایمرجنسی میں لے کے گئے اور ڈاکٹرز نے داخل کر لیا اسپتال میں ، دو ہفتہ پہلے بھابھی کی امی جان کا آپریشن ہوا ہے ان کی طبیعت اچھی نہیں تھی ۔ وہ بھی اسپتال میں ہیں ۔ اللہ کا شکر ہے آج سب کی طبیعت کچھ بہتر ہوئی ۔ حمزہ کے اسکول میں امتحانات بھی ہو رہے ہیں ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام۔ الحمد للہ ہم بخیر ہیں۔ آپ کہاں گم تھیں بٹیا رانی؟

ویسے ہمارے ہاؤس میٹ ماش کی دال بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ہم سوچ رہے ہیں کہ مشروم پر ہاتھ صاف کریں۔ :) :) :)

اس دن میں بہت خوش تھی سعود بھائی تو قدرت نے فیصلہ کیا کہ امتحان لیا جائے :happy:
 
فہیم

لائبریرین
میں ٹھیک ہوں اللہ کا شکر ۔ تقریبا 23 گھنٹے بعد اب سونے جا رہی ہوں ۔ آپ خیریت سے ہیں اور کیا کچھ مصروفیت ہے نئی ؟

اللہ خیر کرے آپی،
آپ پریشان نہ ہوں، سوجائیں آپ جاکر۔
ان شاءاللہ سب بہتر ہوجائے گا :)

میں اللہ کے کرم سے ٹھیک ہوں اور مصروفیت جاب کی ہیں
ساتھ میں ایک نیا کام شروع کیا تو وہ بھی دیکھنے میں لگے ہیں۔
 
دراصل ایک ساتھ کئی لوگ بیمار ہو گئے ہیں ۔ یہاں حمزہ کا بخار بہت زیادہ بڑھ گیا تھا حمزہ کو ایمرجنسی میں لے کے گئے ، آج کچھ کم ہوا ہے بخار ، اور کل ہی لاہور میں بھانجا اور بھانجی دونوں کو بخار ۔ بھانجے کو اسپتال ایمرجنسی میں لے کے گئے اور ڈاکٹرز نے داخل کر لیا اسپتال میں ، دو ہفتہ پہلے بھابھی کی امی جان کا آپریشن ہوا ہے ان کی طبیعت اچھی نہیں تھی ۔ وہ بھی اسپتال میں ہیں ۔ اللہ کا شکر ہے آج سب کی طبیعت کچھ بہتر ہوئی ۔ حمزہ کے اسکول میں امتحانات بھی ہو رہے ہیں ۔
اللہ سبھی کو شفائے عاجلہ و کاملہ عطا فرمائیں۔ آمین۔

اس دن میں بہت خوش تھی سعود بھائی تو قدرت نے فیصلہ کیا کہ امتحان لیا جائے :happy:
ایسے حالات کو ایک دوسرے سے مشروط نہیں کرتے بٹیا رانی۔ :)
 
اچھا ایسی ناراضگی؟؟؟؟؟؟؟
یقیناً کوئی بہت سنجیدہ بات ہوگی جس پر وہ ایسی ناراض ہوگئیں
کسی کا ان سے رابطہ نہیں ہے کیا؟

جی امی جان ہم سے گاہے گاہے فون پر یا فیس بک پر رابطہ رہتا ہے۔ غالباً پچھلے ہفتے ان کا پیغام موصول ہوا تھا کہ ان دنوں مصروف ہیں، فرصت پا کر بات کریں گی ان شاء اللہ۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اللہ خیر کرے آپی،
آپ پریشان نہ ہوں، سوجائیں آپ جاکر۔
ان شاءاللہ سب بہتر ہوجائے گا :)

میں اللہ کے کرم سے ٹھیک ہوں اور مصروفیت جاب کی ہیں
ساتھ میں ایک نیا کام شروع کیا تو وہ بھی دیکھنے میں لگے ہیں۔

آمین ۔
تھینکس فہیم بھائی ،اللہ کرے کہ آپ کو نئے کام میں کامیابی ملے آمین ۔ اس کی تفصیل بھی بتائیے گا ۔
 
فہیم

لائبریرین
آمین ۔
تھینکس فہیم بھائی ،اللہ کرے کہ آپ کو نئے کام میں کامیابی ملے آمین ۔ اس کی تفصیل بھی بتائیے گا ۔

آمین۔
یہ نیا کام اصل میں ایک شاپ ہے۔
ہینگ ٹیگز کی کورڈز کی۔
ہمارے پورے ناظم آباد میں اس کی کوئی شاپ نہیں تھی۔
سب کو ان کورڈز کے لیے مین مارکیٹ جانا پڑتا تھا۔
کیونکہ یہ کورڈز جو کہ مختلف اقسام کی ہوتی ہیں بہت زیادہ یوز ہوتی ہیں۔
تو ہم نے انہی کی شاپ کرلی۔

اور ہمارے بڑے بھیا کی ماشاءاللہ ایسی سیٹنگز ہے کہ جس ریٹ میں وہ کورڈز مین مارکیٹ سے ملتی ہیں۔
اسی ریٹ میں ہم ناظم آباد میں رہ کر بھی سیل کرسکتے ہیں۔
تو امید ہے کہ یہ کام اچھا رہے گا۔

آپ دعا کیجئے گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top