کون ہے جو محفل میں آیا 90

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اڈاپٹر والی ہے آپی
اس کی پن شاید گڑ بڑ کررہی ہے۔
اس کے تارکو ہلانے سے چل جاتی ہے پھر بند۔
ایک بار پن تبدیل بھی کرائی تھی پھر وہی ہوگیا۔
تو میں کافی عرصے سے سمجھیں کہ بس جگاڑیا یوز کررہا ہوں۔

آج یہ پھیل گئی ہے کہ نہیں چلنا
اور ابھی میں نے تار کو ایک جگہ روک جہاں یہ آن ہوئی بہت بری طریقے سے پیپر ٹیپ لپیٹ دیاہے :)
گویا بینڈیج کردی ہے۔

ابھی سوچ رہا ہوں کہ اس کو ٹھیک کرالو لے جاکر لیکن چونکہ ابھی چل پڑی ہے تو یہ ارادہ پھر ڈانوا ڈول ہورہا ہے :)

ٹھیک کروا لیں پہلے اور پہلی فرصت میں ہی
 

فہیم

لائبریرین
ٹھیک کروا لیں پہلے اور پہلی فرصت میں ہی

ہمیں ڈر لگ رہا ہے کہ ٹھیک کرانے کے بعد بھی کوئی پنگے نہ مار دے :)
خیر دیکھتے ہیں۔
ہمارے چھوٹے بھائی صاحب ذرا باہر سے آجائیں ان کو ابو نے کسی کام سے بھیجا ہے پھر ان کے متھے مارتے ہیں یہ کام :)
 

فہیم

لائبریرین
فہیم وہاں پر انٹرنیٹ ماہانہ بنیادوں پر لیتے ہیں یا سالانہ؟

السلام علیکم شمشاد بھائی کیسے ہیں آپ۔

یہاں ماہانہ کا حساب ہی چلتا ہے شمشاد بھائی۔
چند ایک کمپنیوں کی طرف سے سالانہ کی بھی آفرز ہیں لیکن وہ کچھ یوں ہیں کہ،
ایک سال کی رقم پہلے ہی جمع کرادی جائے تو اس پر وہ چند سو روپوں کا فائدہ دے دیتے ہیں۔

اور پھر بندہ سال بھر کے لیے ان کو جھیلنے پر مجبور ہوجاتا ہے :)
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

تو کیا ماہانہ لینے سے سروس ٹھیک نہ ہو تو دوسری سروس پر منتقل ہوتے رہتے ہیں؟
 

فہیم

لائبریرین
و علیکم السلام

تو کیا ماہانہ لینے سے سروس ٹھیک نہ ہو تو دوسری سروس پر منتقل ہوتے رہتے ہیں؟

ویسے تو گزشتہ کچھ عرصے میں یہاں انٹرنیٹ نے بہت تیزی سے ترقی کی ہے۔
اس لیے سروسنز ٹھیک ہے۔
لیکن کبھی کبھی ہوتا ہے کہ کسی دوسری سروس کی جانب سے کوئی دھانسو آفر آجائے تو
کئی لوگ ٹرانسفر مار جاتے ہیں :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ٹھیک ہوں
نئی تازی یہ کہ ایل سی ڈی بہت دکھ دے رہی ہے۔
بار بار آف ہورہی ہے۔
ابھی یہ پیغام لکھنے کےلیے بھی بہت جتن کرنے پڑ گئے ہیں۔

اس کو ٹھیک کرالینا چاہیے ابھی جاکر۔
اوہو بھیا
جلدی سے ٹھیک کروالیں
میں تو ڈر کے مارے اپنی ایل سی ڈی کو کچھ کہہ بھی نہیں سکتی کہ کہیں پھر سے خراب نہ ہوجائے۔
 

فہیم

لائبریرین
2 میگابائٹ کی رفتار، غیر محدود ڈاؤنلوڈنگ کیا کیا قیمت ہے؟

اس میں سب سے بہتر پی ٹی سی ایل کا ڈی ایس ایل ہے جو 2 میگا بائٹ وہ بھی شیئرڈ نہیں پورا اور لامحدود صرف 1500 روپے ماہانہ میں فراہم کرتا ہے۔

اس کے آگے مجھے سب بیکار لگتے ہیں۔
 

مہ جبین

محفلین
اب نیٹ کے ذریعے تو میں نے کبھی نہیں کھیلا نا، تو میں اس طرح تم کو کیا بتاؤں کیسے کھیلنا ہے؟
وہ تو بس آمنے سامنے بیٹھ کر کھیلتے ہیں :dont-know:
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں سب سے بہتر پی ٹی سی ایل کا ڈی ایس ایل ہے جو 2 میگا بائٹ وہ بھی شیئرڈ نہیں پورا اور لامحدود صرف 1500 روپے ماہانہ میں فراہم کرتا ہے۔

اس کے آگے مجھے سب بیکار لگتے ہیں۔

1500 ماہانہ ہے تو سالانہ تو اور سستا ہو گا۔

موڈیم مفت میں دیتے ہیں یا اس کی الگ سے قیمت لیتے ہیں؟ مزید یہ کہ وائرلیس ہی ہوگا۔
 

فہیم

لائبریرین
1500 ماہانہ ہے تو سالانہ تو اور سستا ہو گا۔

موڈیم مفت میں دیتے ہیں یا اس کی الگ سے قیمت لیتے ہیں؟ مزید یہ کہ وائرلیس ہی ہوگا۔

اتفاق سے پی ٹی سی ایل کی طرف سے سالانہ والا حساب نہیں۔
کیونکہ یہ رقم آپ کے ٹیلی فون کے بل کے ساتھ پلس ہوکر آتی ہے۔

پی ٹی ایل کی طرف سے موڈیم مفت فراہم کیا جاتا ہے۔
اگر وائرلیس موڈیم لیا جائے تو اس کے پھر ماہانہ چارچز میں 100 یا 200 ایکسٹرا چارج ہوکر آتے ہیں۔
اس لیے اگر کسی کو وائرلیس یوز بھی کرنا ہو تو بہتر ہے کہ پی ٹی سی ایل سے نارمل موڈیم لیا جائے۔
اور الگ سے ایک وائی فائی راؤٹر لے لیا جائے جو 1500 تک کا بہترین مل جاتا ہے۔

اس طرح فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کو ہر ماہ 200 روپے زیادہ نہیں بھرنے پڑیں گے
اور چیز بھی آپ کی اپنی ہوگی :)

ورنہ اگر پی ٹی سی ایل کا وائی فائی موڈیم ہوگا جو بھلے آپ 10 سال یوز کریں۔
کنیکشن ختم ہونے پر آپ کو وہ واپس کرنا پڑے گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top