کون ہے جو محفل میں آیا 90

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شکریہ کا آپشن تو ہے ہی نہیں لیکن پسند، ناپسند اور پوسٹ ریٹنگ کے کئی دیگر آپشن موجود ہیں جو کہ کسی بھی پوسٹ کے اور کرسر لانے پر پوسٹ کے نچلے حصے میں بائیں طرف ظاہر ہوتے ہیں۔ :) :) :)

اچھا یہ غلطی ہوئی ، دراصل ذہن میں میں پسند کا آپشن ہی تھا لیکن لکھتے وقت غلط لکھا پسند کی بجائے شکریہ لکھا ۔ لیکن سعود بھائی سوال یہی ہے کہ یہ سب دکھائی کیوں نہیں دے رہا ، اور سب کی پوسٹس کے ساتھ جو پسندیدگی آئیکون دکھائی دے رہے ہوتے ہیں وہ بھی نہیں نظر آ رہے ہیں ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کچن میں جا کر دیکھتے ہیں اگر رات کی بنی آلو اور ہرے پیاز کی سبزی ختم ہونے کو ہوگی تو آج رات ہم بھی قیمہ مٹر یا پھر قیمہ کریلا پکائیں گے ان شاء اللہ۔ :) :) :)

دونوں ہی شاندار ڈشز ہیں ، ایک سوال سعود بھائی جب آپ گھر گئے تھے تو کیا وہاں آپ نے کوکنگ کی تھی ؟
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
السلام علیکم شگفتہ اپیا
کیسی ہیں آپ ؟
اپیا جس جگہ پسند کا آپشن ہوتا تھا ناں اس جگہ ماؤس کے کرسر کو لائیں تو کئی طرح کے آپشن موجود ہے ، جن میں پسند، ناپسند، معلوماتی، پرمزاح وغیرہ شامل ہیں۔ یہ فیچر نئی شامل ہوئی ہے کچھ دنوں پہلے اور بہت پسند کی گئی ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہم اس کا مشورہ نہیں دیں گے کیوں کہ اس طرح نستعلیق فونٹ کہیں بھی نظر نہیں آئے گا۔ اگر کسی مقصد کے لئے ورڈ ڈاکیومینٹ بنانا پڑ جائے تو وہاں بھی نہیں نظر آئے گا۔ آپ بس دو ایک روز کی مہلت دیں ہم ایک عدد نسخ فونٹ والی تھیم بنا دیں گے ان شاء اللہ۔ :) :) :)

واقعی سعود بھائی ؟ مجھے اس خوشی میں نیند نہیں آئے گی سچ میں :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم شگفتہ اپیا
کیسی ہیں آپ ؟
اپیا جس جگہ پسند کا آپشن ہوتا تھا ناں اس جگہ ماؤس کے کرسر کو لائیں تو کئی طرح کے آپشن موجود ہے ، جن میں پسند، ناپسند، معلوماتی، پرمزاح وغیرہ شامل ہیں۔ یہ فیچر نئی شامل ہوئی ہے کچھ دنوں پہلے اور بہت پسند کی گئی ہے۔

و علیکم السلام ، کیا حال ہیں عائشہ ؟ میں ٹھیک ہوں اللہ کا شکر ۔
عائشہ ، میں نے دیکھا تھا یہ فیچر لیکن اب نظر نہیں آ رہا ۔ مجھے کچھ اندازہ ہو رہا ہے کہ کیوں نظر نہیں آ رہا اب ۔
 

فہیم

لائبریرین
وعلیکم السلام بھیا
کیسے ہیں ؟
اور کوئی نئی تازی ؟
ٹھیک ہوں
نئی تازی یہ کہ ایل سی ڈی بہت دکھ دے رہی ہے۔
بار بار آف ہورہی ہے۔
ابھی یہ پیغام لکھنے کےلیے بھی بہت جتن کرنے پڑ گئے ہیں۔

اس کو ٹھیک کرالینا چاہیے ابھی جاکر۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام شگفتہ
کیا حال ہے ؟ تمہارے گھر میں سب ٹھیک ہیں؟

میں ٹھیک ہوں اللہ کا شکر اور حمزہ کا بخار بھی اتر گیا اور طبیعت بہتر ہے دوبارہ بخار نہیں ہوا شکر ہے ، بھانجے کی طبیعت بھی بہتر ہو رہی ہے ۔
آپ کی طبیعت کیسی ہے ؟
 

فہیم

لائبریرین
میں ٹھیک ہوں اللہ کا شکر ، آپ کی ایل سی ڈی کو کیا ہوا ؟

اڈاپٹر والی ہے آپی
اس کی پن شاید گڑ بڑ کررہی ہے۔
اس کے تارکو ہلانے سے چل جاتی ہے پھر بند۔
ایک بار پن تبدیل بھی کرائی تھی پھر وہی ہوگیا۔
تو میں کافی عرصے سے سمجھیں کہ بس جگاڑیا یوز کررہا ہوں۔

آج یہ پھیل گئی ہے کہ نہیں چلنا
اور ابھی میں نے تار کو ایک جگہ روک جہاں یہ آن ہوئی بہت بری طریقے سے پیپر ٹیپ لپیٹ دیاہے :)
گویا بینڈیج کردی ہے۔

ابھی سوچ رہا ہوں کہ اس کو ٹھیک کرالوں لے جاکر لیکن چونکہ ابھی چل پڑی ہے تو یہ ارادہ پھر ڈانوا ڈول ہورہا ہے :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top