کون ہے جو محفل میں آیا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
لو میری طرح ہونا اتنا آسان کہاں۔اس حسرت میں کتنے ۔۔۔۔۔

ویسے میں سب سے فری لے کر نہیں پڑھتا بلکہ کسی سے ایک کتاب لے کر کسی کو دوسری کتاب دے کر پڑھتا رہتا ہوں ۔ اس طرح خلقت کا کاروبار بھی چلتا رہتا ہے اور میرا کام بھی نکلتا رہتا ہے۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حجاب نے کہا:
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم
حجاب ، خیریت سے ہیں ؟

وعلیکُم السّلام شگفتہ، میں ٹھیک آپ سنائیں،مجھے خدیجہ مستور کا ناول ۔آنگن۔ مل گیا پڑھ بھی لیا،کافی کتابیں لائی تھی میں ایکسپو سے ،آپ گئیں تھیں کہ نہیں۔

حجاب ، معذرت ، آپ کی بات کا جواب رہ گیا۔ میں ٹھیک ہوں اور آج بھی پرفیکٹ گرمی کا دن تھا یہاں۔
ایکسپو۔۔۔نہیں میں نہیں جا سکی :( :cry:

خوشی ہوئی کہ آپ نے کتابیں لیں ذرا فہرست تو بھیجیں بلکہ فہرست رہنے دیں کتابیں ہی بھیج دیں تو کافی ہے :)
 
قدیر دیکھ کر یار،

حجاب بے نقط سناتی ہے اور تم نے تو چلے جانا ہے پھر سننی آنے والوں کو ہی پڑنی ہیں۔ :lol:
 
بلٹ پروف سے گولیاں رکتی ہیں مگر حجاب کی باتیں تو ہتھوڑے ہیں جو سر پر برستے ہیں۔

یاہو کی بجائے کہیں آہ ہو تو نہیں کہنا تھا :shock:
 

اجنبی

محفلین
ان کو بھی دیکھوں گا ۔

ویسے یار محب ۔ آج اتنے لوگوں کی واٹ لگا دی ہے میں نے ۔ کل وہ آکر دیکھیں گے تو کتنا مزہ آئے گا ، حساب لگا کر بتاؤ ۔
 
بیٹا اتنا خوش مت ہونا کہ جتنے لوگوں کے بارے میں تم ہرزہ سرائی کر کے جارہے ہو وہ آ کر تمہیں سیٹ کر دیں گے۔


ابھی تو نیند کے مزے اٹھا لو اور حساب میں نہیں بتا رہا ، جن کے بارے میں کہتے رہے ہو وہ آ کر خود تم سے حساب لے بھی لیں گے اور بتا بھی دیں گے۔ مجھ سے تو ایسے کہہ رہے ہو جیسے مجھے تم نے خاص یہ حساب لگانے کے لیے ہی رکھا ہے ۔
 

ظفر احمد

محفلین
السلام علیکم

لگتا ہے رات محفل جم گئی۔ ہم رہ گئے۔ پتہ ہوتا تو ہم بھی حصہ لے ہی لیتے۔ اور آج چھٹی منائی جا رہی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top