کون ہے جو محفل میں آیا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
اس وقت میں آ گیا ہوں۔ حالاں کہ لیٹ آیا۔ آج ایک مشاعرہ تھا یومِ غالب کا، اس میں کچھ منتخب شعراء کو بلایا گیا تھا۔ "خواب نگر" کے اسداللہ صاحؓ نے طویل تعارف کرایا اور اردو محفل کو میری ویب سائٹ بنا دیا۔
اب یہ پھر یہاں ہی اطلاع دے دوں کہ پرسوں حیدر آباد جا رہا ہوں۔ 4 جنوری کو اگلے سال واپسی ہوگی۔
اب جوجو
 

حجاب

محفلین
میں ٹھیک ہوں جیہ،آپ کیسی ہیں۔آج کل تو عید کی تیاریاں ہیں تو اُس میں مصروف ہوں آج ابھی تک تو کوئی کتاب نہیں پڑھی،آپ کی عید کی تیاری ہوگئی کہ باقی ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
وعلیکم السلام شگفتہ

میں بالکل ٹھیک ہوں۔ اور سردی بھی دو دن سے نہیں کوئ خاص۔ اس وقت میرا ڈسک ٹاپ ڈیجیٹل تھرما میٹر 16 ڈگری سلسیس درجہ حرارت دکھا رہا ہے جس کی میں عادی ہوں۔

شگفتہ ان دنوں میں تفسیر بھائ کی پیش گفتار پروف ریڈ کر رہی ہوں۔ اس کے علاوہ باباجانی نے فلسفہ معراج کا دوسرا حصہ بھیجا ہے۔ اس پر کام شروع کر دیا ہے۔ باقی راوی چین ہی چین لکھ رہا ہے
 

جیہ

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
جویریہ، کوئی نئی کتاب مطالعہ کی ان دنوں ؟ اور پروف ریڈنگ کس طرح کر رہی ہیں ؟

جی شگفتہ ایک اچھی کتاب پچھلے دنوں زیر مطالعہ رہی ۔ نام ہے “ غالب کی آپ بیتی“ خوبی اس کتاب کی یہ ہے کہ مؤلف نے غالب کے خطوط کو کچھ اس طرح سے مرتب کیا ہے کہ ان سے “غالب کی آپ بیتی غالب کی زبانی“ بن گئ ہے۔

آج کل مثنوئ معنوی اردو ترجمے کے ساتھ پڑھ رہی ہوں ، تین جلدوں میں ہے یہ کتاب۔ دفتر اول آج کل زیر مطالعہ ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top