کون ہے جو محفل میں آیا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

wahab49

محفلین
میں ھی میں ھوں یہان میں ھی میں ھوں یہاں۔۔۔۔ :roll:
کوئی ھے اور بھی یہاں پر؟؟
جواب دے جناب
 
حجاب

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم حجاب، خیریت سے ہیں؟
کچھ ذکرِکتب بینی و کتب :)

وعلیکُم السّلام ،شگفتہ، میں ٹھیک اور آپ ؟
جی ذکر کتاب کا یہ کہ ، آنگن ۔ناول تو پڑھ لیا۔اچھا ہے ۔اب باقی جو کتابیں لائی تھی میں اُن میں صدیق سالک کی پریشر ککر اب پڑھنا شروع کروں گی۔اُس کے بعد سفر ناموں کی باری آئےگی۔آپ کیا پڑھ رہی ہیں آج کل؟اور عید کی کیا تیاری ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حجاب

پریشر ککر تو صحیح معنوں میں پریشر ککر ہے آپ اسے کیا عید کی چھٹیوں میں پڑھنے کا ارادہ رکھتی ہیں، مطالعہ کر لیں تو پھر اس پر بات کریں گے۔

سفر ناموں کو فہرست نہیں کیا آپ نے ہمراہِ (اپنا) پتہ و نشان :)

ابھی خدا خدا کر کے تو مصروفیت ختم ہوئی سو فرصت پاتے ہی طبیعت بھی خراب کرنا ضروری تھا سو کیا یہ کام بھی :) اب ایک اور فہرست منتظرِ فردا است،

داستان خواجہ بخارا کی ۔۔۔ اس کے بعد سے کچھ نیا فکشن میں نہیں پڑھا ، ابھی داستان کی پروف ریڈن

عید کی تیاری تو تقریبا ہوچکی ، مجھے چونکہ گائے بکرے نہیں خریدنا تھے کہ میرا کام نہیں سو عید کے لئے سوٹ ہی خریدنے پر اکتفا کیا اور مزید ذکرِ عید بعد میں :)
 
دوست

محفلین
سب جگ سوئے ہم جاگیں۔۔
محفل پے کریں باتیں چاندنی راتیں۔۔۔
اس وقت صرف ہم آنلائن ہیں رات کے تین بجے۔۔۔ٹھٹھرا دینے والی سردی میں ایویں جاگ آئی تو دل کیا آنلائن ہولوں۔۔ :D
اب جو بھی صبح کو آنلائن ہو۔۔۔
 
فہیم

لائبریرین
دوست نے کہا:
سب جگ سوئے ہم جاگیں۔۔
محفل پے کریں باتیں چاندنی راتیں۔۔۔
اس وقت صرف ہم آنلائن ہیں رات کے تین بجے۔۔۔ٹھٹھرا دینے والی سردی میں ایویں جاگ آئی تو دل کیا آنلائن ہولوں۔۔ :D
اب جو بھی صبح کو آنلائن ہو۔۔۔

یہ رات رات بھر جاگ کے آپ کیا کرتے ہیں :lol:
 
دوست

محفلین
جی بس کبھی کبھار ہی ایسا ہوتا ہے اب تو۔۔
ایک وقت تھا روزانہ رات کو آنلائن ہوتا تھا۔۔لیکن اس وقت محفل نہیں ہوتی تھی۔۔
 
حجاب

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
حجاب

پریشر ککر تو صحیح معنوں میں پریشر ککر ہے آپ اسے کیا عید کی چھٹیوں میں پڑھنے کا ارادہ رکھتی ہیں، مطالعہ کر لیں تو پھر اس پر بات کریں گے۔

سفر ناموں کو فہرست نہیں کیا آپ نے ہمراہِ (اپنا) پتہ و نشان :)

ابھی خدا خدا کر کے تو مصروفیت ختم ہوئی سو فرصت پاتے ہی طبیعت بھی خراب کرنا ضروری تھا سو کیا یہ کام بھی :) اب ایک اور فہرست منتظرِ فردا است،

داستان خواجہ بخارا کی ۔۔۔ اس کے بعد سے کچھ نیا فکشن میں نہیں پڑھا ، ابھی داستان کی پروف ریڈن

عید کی تیاری تو تقریبا ہوچکی ، مجھے چونکہ گائے بکرے نہیں خریدنا تھے کہ میرا کام نہیں سو عید کے لئے سوٹ ہی خریدنے پر اکتفا کیا اور مزید ذکرِ عید بعد میں :)

السّلام و علیکُم ، شگفتہ اور جیہ ۔
کیسی ہیں آپ دونوں، جی شگفتہ سفر نامے جو ہیں وہ مستنصر حسین تارڑ کے ہیں ایک ہے ،کے۔ ٹو کی کہانی ۔ اور دوسرا ، سفر شمال کے، شمال کے سفر میں سوات کا ذکر پڑھ کے چی چاہ رہا ہے کہ میں بھی اپریل کے مہینے میں سوات دیکھوں :)
جیہ آپ کے تو مزے ہیں اتنی اچھی جگہ رہتی ہیں۔
اور ایک کتاب لی ہے اُس کا نام ہے، تباہ شدہ اقوام۔ ہارون یحییٰ کی ۔میری چھٹیاں ہی چھٹیاں ہیں شگفتہ میں گھر پر ہی ہوتی ہوں پڑھوں گی جلد ہی پریشر ککر بھی،بس ذرا بقرعید میں پریشر ککر سے نجات ملے تو :)
 
جیہ

لائبریرین
خاک مزے ہیں حجاب۔۔۔ اس وقت بس یوں سمجھیں ٹھٹھر رہی ہوں سردی سے، آج سارا دن گیس کی لوڈ شیڈنگ تھی۔ ابھی تک گیس نہیں آئ۔ بڑی چادر لپیٹ کر بیٹھی ہوں کمپیوٹر کے سامنے

اگر سوات آنا ہو تو جون سے ستمبر تک موزون مہینے ہیں۔

پریشر ککر صدیق سالک والی ۔۔۔ وہ تو مجھے پسند نہیں آئ۔ ان کی بہترین کتاب “: ہمہ یاران دوزخ“ ہے، وہ ضرور پڑھئیں

بابا جانی موجود ہیں کیا؟
 
حجاب

محفلین
ہاں ویسے سردی تو بہت ہے وہاں ، میں تو فریز ہی ہو جاؤں :)
آپ لوگوں کی ہمت ہے برداشت کی۔گیس نہیں تو کھانا کیسے بنایا ؟
جی صدیق سالک کی پریشر ککر ،اوکے آپ نے جو کتاب لکھی ہے وہ بھی پڑھوں گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top