کون ہے جو محفل میں آیا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حجاب

محفلین
وعلیکُم السّلام شگفتہ، میں ٹھیک آپ کیسی ہیں۔نام بھی تو بتائیں کون سا شعری مجموعہ اور ناول ہیں۔
 

حجاب

محفلین
ناول کا نام پڑھ کے لگا تھا مجھے کہ پڑھ چکی ہوں،اب آیا یقین کہ ڈائجسٹ میں پڑھا تھا عمیرہ احمد کا یہ ناول،آپ نہیں پڑھتیں کیا ڈائجسٹ شگفتہ؟
اور اعتبار ساجد کی کوئی اچھی سی نظم تو محفل کی زینت بنائیں اس مجموعے سے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نہیں حجاب محدود مطالعہ کرنے میں تو لطف نہیں آتا اس لئے میں ہر چیز جو اور جیسی ہے کی بنیاد پر جب بھی ملے پڑھ ڈالتی ہوں ، اخبار کے اور پمفلٹ کے پرزوں تک سب کچھ :)

آپ کی فرمائش محترم ہے، ابھی لیجئے
 

حجاب

محفلین
شگفتہ میری بھی یہی عادت ہے کوئی لفافہ بھی آئے اگر مارکیٹ سے اُس پر کچھ اچھا لکھا ہو پڑھنے کے بعد حفاظت سے رکھ لیتی ہوں۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


متاعِ علم و فن کی اتنی ارزانی نہیں رکھتے
سو، ہر محفل میں ہم شوقِ غزل خوانی نہیں رکھتے

چُنے جاتے ہیں ہم اوروں کی خاطر راہ کے کانٹے
مگر اپنے لئے رستوں میں آسانی نہیں رکھتے

وہ کیا شاداب کرسکتے ہیں میری رُوحِ تشنہ کو
جو اپنی آنکھ میں بھی بوند بھر پانی نہیں رکھتے

ہوا کے ساتھ جن کے رخ بدل جاتے ہیں پل بھر میں
رفاقت میں وہ اپنی راہ طولانی نہیں رکھتے

شقاوت دیکھ کر لوگوں کی یہ محسوس ہوتا ہے
کہ ہم پتھر کے ہیں آنکھیں بھی انسانی نہیں رکھتے

بہاروں پر ہی کیا موقوف ہے اب تو ترے وحشی
کسی بھی رُت میں اذنِ چاکِ دامانی نہیں رکھتے

ہوائیں بیچنے والو تمہیں افسوس تو ہو گا
اب ایسی راحتوں کا شوق زندانی نہیں رکھتے

در آتے ہیں کھلے دل کے دریچے دیکھ کر ساجد
یہ جھونکے درد کے آدابِ مہمانی نہیں رکھتے


 

حجاب

محفلین

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حجاب نے کہا:
سیدہ شگفتہ نے کہا:
حجاب نے کہا:
شگفتہ میری بھی یہی عادت ہے کوئی لفافہ بھی آئے اگر مارکیٹ سے اُس پر کچھ اچھا لکھا ہو پڑھنے کے بعد حفاظت سے رکھ لیتی ہوں۔ :)

دلچسپ :)

شگفتہ ،انٹرویو کو کچھ تو آگے بڑھائیں بھول گئیں ہیں کیا۔

نہیں حجاب بلکہ میں امن سے بھی شرمندہ ہوں بہت۔ انشاء اللہ ضرور کچھ لکھ سکوں گی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top