کون ہے جو محفل میں آیا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نبیل

تکنیکی معاون
یہ میں نے ابھی دیکھا ہے اور میری حیرت کی انتہا نہیں رہی۔ آخر ہم نے ایسا کیا کر دیا ہے؟ کیا اس کی تصدیق ہو سکتی ہے؟ اگر یہ خبر واقعی درست ہے تو اس کا بڑا سا پوسٹر بنا کر لگائیں گے اپنی ویب سائٹوں پر۔ ابھی میں کچھ کہنا نہیں چاہتا سعودیہ کے متعلق۔ پہلے معاملے کی چھان بین ہو جائے تو بہتر ہے۔
 

زیک

مسافر
شمشاد کو اردوویب پر آنے میں کوئی مسئلہ ہو رہا ہے۔ ان کا آئی‌ایس‌پی چیک کر رہا تھا کہ کیا وجہ ہے۔ میں نے بھی اپنے ویب‌ہوسٹ سے پوچھا ہے کہ کہیں ان کا آئی‌پی تو غلطی سے بلاک نہیں۔ فی الحال صورتحال کلیئر نہیں ہے۔

ویسے آج شمشاد آن‌لائن نظر آ رہے ہیں۔
 

ظفری

لائبریرین
جی ہاں ان کا آئی ایس پی بلاک ہے اور میرا بھی دو ہفتے پہلے ایک ہفتے کے لیے بلاک تھا ۔۔۔۔ ویب ہوسٹ سے کہئے کہ وہ اتنا آئی ایس پی ایڈریسز سے نہ کھیلے ۔ :wink:

ویسے شمشاد بھائی آج کسی اور جگہ سے لاگ ان ہوئے تھے ۔
 

دوست

محفلین
اب میں آجاؤں۔۔
لیکن بالکل سمجھ نہیں لگی کہ یہ مذاق ہے یا سچی مچی بلاکنگ ہوئی تھی۔۔
شمشاد بھائی خود بھی تو نہیں‌ آرہے۔۔۔
 

جیہ

لائبریرین
یہ میں کیا سن رہی ہوں۔ کیا ہوگیا ہے ان سعودی والوں کو۔۔۔
کس کس کو بلاک کریں گے۔۔ :oops:

میرے لیےانتہائ صدمے کی بات ہے، اور میں کیا کہہ سکتی ہوں :(
 

ظفری

لائبریرین
یہ سعودیہ یا کسی اور ملک کا مسئلہ نہیں ہے ۔۔۔ یہ ویب ہوسٹنگ میں کوئی پرابلم ہے جو آئی ایس پی کی پورٹ کو بلاک کر رہا ہے ۔ شمشاد بھائی اب بھی سعودیہ میں ہیں اور وہیں سے لاگ ان ہوئے تھے مگر کسی اور آئی ایس پی ایڈریس پر ۔۔۔ !!!!!!
 

جیہ

لائبریرین
اچھا۔۔۔۔؟ مجھے ان ٹیکنیکی باتوں کا کچھ خاص پتہ نہیں۔ بس اللہ کرے کہ یہ مسئلہ جلد از جلد حل ہوجائے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top