کون ہے جو محفل میں آیا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حجاب ، مجھے یہی ڈر تھا کہ آپ کو کچھ یاد نہ آ جائے :)

جی بالکل ہو گی یعنی فرصت

ابھی تو مجھے دعاؤں کی سخت ضرورت ہے تو یہی درخواست ہے آپ سے !

دشتِ سوس ناول پڑھا ہے آپ نے ؟؟
 

حجاب

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
حجاب ، مجھے یہی ڈر تھا کہ آپ کو کچھ یاد نہ آ جائے :)

جی بالکل ہو گی یعنی فرصت

ابھی تو مجھے دعاؤں کی سخت ضرورت ہے تو یہی درخواست ہے آپ سے !

دشتِ سوس ناول پڑھا ہے آپ نے ؟؟

دیکھ لیں کیسا اندازہ لگایا آپکی فرصت کے بارے میں :) اور دعاؤں میں ہمیشہ ہی سب یاد رہتے ہیں، کوئی خاص دعا کروانی ہے کیا تو بتائیں :) شائد قبول ہو جائے میری دعا آپکے حق میں،اور یہ ناول تو نہیں پڑھا کس کی تصنیف ہے؟
 

ثناءاللہ

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ برکاۃ
بڑی مدت کے بعد وقت ملا ۔۔۔۔ تو حاضر خدمت ہوں۔
اپنی دعاؤں‌میں‌ہمیں بھی یاد رکھیں
شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید ثناء اللہ بھائی
بہت خوشی ہوئی آپ کو محفل میں دیکھ کر
آپ تو شادی کے بعد ایسے گُم ہوئے جیسے ۔۔۔۔ پلٹ کر خبر ہی نہیں لی۔
بھابھی کیسی ہیں؟
امید ہے اب آتے رہیں گے۔
 

ثناءاللہ

محفلین
بس شمشاد بھائی کیا بتائیں۔۔۔۔۔ وہ کیا کہتے ہیں نا کہ شادی کے بعد نئی زندگی ہوتی ہے۔ جی تو اب ہم نئی زندگی میں جی رہے ہیں۔ شادی کے بعد اپنے سارے معمولات ختم ہو گئے اور نئے سرے سے معمولات شروع ہوئے ہیں۔ ایسے میں جب فارن کے چکر لگانے پڑھ جائیں تو پھر اپنی بھی ہوش نہیں رہتی۔ اور ابھی بھی دوبئی میں ہوں اور اب سے ایک گھنٹہ بعد ابو ظہبی کو کوچ کرنا ہے اور شاید وہاں سے مسقط بھی جانا پڑھ جائے۔

اب آپ ہی بتائیں کہ غائب نہ ہوں تو کیا کریں۔ انشاءاللہ پاکستان پہنچ کر سکون کا سانس لیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ظاہر ہے روزی روٹی اور گھر کی ذمہ داریاں پہلے (ورنہ بھابھی جینے تھوڑا ہی دے گی) اور یہ تو بقول دوست بھائی کے ہم جیسے ویلے بندوں کا کام ہے۔

دعا ہے اللہ کریم آپ کے روزگار میں برکت دے اور ساتھ ساتھ ہمارے ساتھ وقت گزارنے کی بھی توفیق دے۔
 

رضوان

محفلین
ساری رات مغز ماری کے باوجود سمجھ نہیں آیا کہ محفل کے کس کونے میں براجمان ہوں۔
میری چار دن کی غیر موجودگی نہیں سہار پائی یہ محفل۔ عجیب دنگے فساد مچا رکے ہیں۔ ذرا نچلا نہیں بیٹھا جاتا تمام لوگوں سے؟ :shock: :evil:
 

شمشاد

لائبریرین
اہلاً و سہلاً و مرحبا رضوان بھائی

خوشی ہوئی آپ کو محفل میں دیکھ کر لیکن اتنے غصے میں کیوں ہیں؟ جب آپ اتنی لمبی لمبی غیر حاضریاں کریں گے تو زمانہ آپ کے انتظار میں ٹھوڑا ہی رہے گا، یہ تو قیامت کی چال چل ہی جائے گا۔

ظفری بھی ابھی ادھر ہی ہیں، دو دو ہاتھ کر لیں۔
 

رضوان

محفلین
محفل میں چار گھڑی سکون سے سو لیتے تھے اب آپ لوگوں وہ بھی چھین لیا پھر غصے کا اظہار بھی نہ کریں یہ اچھا انصاف ہے چاء شمشاد
ظفری یہیں ہے یار زندہ صحبت باقی
ابھی تو چل چلاؤ کا وقت ہے پھر سہی اسی بہانے آ جائیں گے۔
 

ظفری

لائبریرین
رضوان نے کہا:
محفل میں چار گھڑی سکون سے سو لیتے تھے اب آپ لوگوں وہ بھی چھین لیا پھر غصے کا اظہار بھی نہ کریں یہ اچھا انصاف ہے چاء شمشاد
ظفری یہیں ہے یار زندہ صحبت باقی
ابھی تو چل چلاؤ کا وقت ہے پھر سہی اسی بہانے آ جائیں گے۔

میری بھی کئی دفعہ تمہارے خراٹوں کی وجہ سے آنکھ کھل جاتی تھی ۔۔۔ اب تم آگئے ہو تو محب بھی کانوں پر تکیہ رکھ کر سویا کرے گا ۔۔۔ اور ویسے بھی وہ پہلے ہی سے تمہاری ٹانگیں کھینچے کی بات کر رہا ہے ۔۔۔ ذرا بچ کر ۔۔۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
لو وہ بھی کہتے ہیں کہ بے ننگ و نام ہوں

جو خود تایا کہلانے کے مستحق ہیں وہ مجھے چاء کہہ رہے ہیں،
 

ظفری

لائبریرین
شمشاد بھائی یہ تو رضوان کا بڑاپن ہے ۔۔۔ کہ یہ بڑے ہوکر بھی اپنے آپ کو بڑا نہیں سمجھتے ۔۔۔ اپنے محلے میں کئی بچیوں کو خالہ کہہ کر کافی سن چکے ہیں ۔ مگر اپنی فیاض دلی سے باز نہیں آتے ۔۔ اب کیا کریں ۔ :wink:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top