کون ہے جو محفل میں آیا37

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
شپانسرشپ کی کوئی ضرورت نہیں۔ تمہاری بھابھی اس وقت پنڈی میں ہیں، وہاں بھجوا دو۔ پہنچانے والے کو آنے جانے کا کرایہ وہیں سے مل جائے گا۔
 

جیہ

لائبریرین
اوہ پہلے بتایا ہوتا تو ان سے مل لیتی آخر اسلام باد پنڈی سے اتنا دور تو نہیں
 

شمشاد

لائبریرین
لفظوں کے کنجوسو

شگفتہ اتنا تو بتانا تھا کہ "شرارتی بیوی" کے جو صفحات آپ نے مجھے لکھنے کے لیے دیئے تھے، وہ مکمل ہونے کے بعد کیا ہوا؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی ، ابھی ہمت باندھی ہوئی ہے اس عنوان پر اپڈیٹ ایک جگہ دینے کی ۔ آج یا کل تک جب بھی ہو سکا ۔

صفحات کے لیے شکریہ اور شمشاد بھائی آپ نے تو ریکارڈ ٹائم میں لکھ ڈالے صفحات لائبریری میں نیا ریکارڈ صفحات لکھنے :applause: کا مجھے اتنی خوشی ہوئی تھی دیکھ کر ۔ پتہ ہے میں اسی وقت لکھنا چاہ رہی تھی آپ کو جب دیکھا تھا لیکن مجھے لائبریری کے لیے مسلسل بیٹھ بیٹھ کے بیک بون میں شدید تکلیف ہو گئی ہے کچھ عرصہ سے اور اب کچھ دیر میں ہی درد ہونے لگ جاتا ہے بیٹھنے سے تو پھر پوسٹ لکھنے یا رپلائی کرنے سے رہ جاتا ہے لیکن اس بارے میں بھی لکھوں گی ۔

اور مزے کی بات سنیں ، آپ کو صفحات بھیج کر میں اطمینان سے ناں کہ اب تمام صفحات ہو گئے کیونکہ 31 جولائی تک اس پر ٹائپنگ مکمل کروانا تھی ۔ پھر جب چیک کیا تو ایک صفحہ کا ربط آپ کو بھیجنے سے رہ گیا تھا وہ میں خود ہی بیٹھ کر لکھا پھر ، آپ نے تو ڈانٹ دینا تھا مجھے :blushing:

پھر مین تسلی سے ہو گئی کہ سب صفحات ہو گئے ، پر نہ جی اب دو صفحے اور نکل آئے ہیں دوبارہ چیک کرنے پر صفحہ 81 اور 80 ہیں شاید ۔ یہ دونوں بھٹے ہوئے اسکین صفحات تھے اب انہیں بھی لکھ لوں گی وقت نکال کر تین صفحات میرے بھی ہو جائیں گے :happy:
 

شمشاد

لائبریرین
جی آپ اتنی تکلیف نہ ہی کریں تو اچھا ہے۔ اور مجھے بتا دیں کہ کون کون سے صفحے لکھنے ہیں۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
ڈیگر ویلے یہ کیا کہہ دیا جویریہ؟ بہرحال خوشی ہوئی آپ کو دیکھ کر۔ میں نے سوچا میں بھی پنجابی کا تڑکہ لگا دوں۔ :)
 

جیہ

لائبریرین
اچھا کیا جناب۔ مجھے بھی کہ دیکھ کر خوشی ہوئی تھی مگر اب آپ جا چکے ہیں
 

فرخ منظور

لائبریرین
میں پھر آگیا ۔ آپ کھانا کھا لیں یہ نہ ہو کہ بھوک سے آنتیں قل ھواللہ پڑھنا شروع کردیں۔ :) پسندید کلام میں سودا کی ایک غزل پوسٹ کی ہے وہ دیکھ لیجیے گا،
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top