کون ہے جو محفل میں آیا37

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زین

لائبریرین
میں تو گیا تھا سونے لیکن ایک خطرناک خواب دیکھا اب نیند نہیں‌آرہی:(
 

شمشاد

لائبریرین
خطرناک یا ڈراؤنا خواب؟ رات کو کھانا کم کھایا کرو اور کھانے کے بعد تھوڑا چل پھر لیا کرو۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھئی جتنی جان ہے اتنا کھائیں ناں، پہلے ہی خوراک کی کمی ہے، اوپر سے دوگنا کھانا کھا لیتا ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
ہمیں تو کچھ فرق نہیں پڑا۔ وہی کرفیو، وہی ناکے، پہلے طالبان کا گشت اب آرمی جوانوں کا
 

شمشاد

لائبریرین
کیسی ہیں اُم گبین؟ اور وہ فوٹو کا کیا ہوا؟ تمہاری جیسی بھی سُست کوئی نہ ہو۔
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائی ۔۔۔۔۔ اتنے کام پڑے ہیں ، صفائیاں اب تک مکمل نہیں ہوئیں۔ آخر تین مہینوں میں گھر کا کیا حال ہو گیا ہوگا۔ بقول غالب

کوئی ویرانی سی ویرانی ہے
دشت کو دیکھ کر گھر یاد آیا

یہ تو زبردستی تھوڑا وا وقت نکال کر محفل میں آ جاتی ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
تو تھوڑی زبردستی اور کر لو کہ گبین کی چند ایک تصاویر لے کر پوسٹ کر دو۔ صفائیاں تو ہوتی ہی رہیں گی۔
 

جیہ

لائبریرین
ٹھیک ہے

حکم حاکم، مرگ مفاجات

پشتو میں کہتے ہیں
چی د کومے بلا نہ نہ خلاصیگے، ڈیر ورتہ خآندہ
 

جیہ

لائبریرین
اس وقت نہ ڈی ایس ایل کام کر رہا ہے اور نہ ڈائل اپ۔ سارے نیٹ ورک بند ہیں۔۔ سواے وی فون کے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top